سیاست کی انسانی معاشرت میں بہت زیادہ اہمیت ہے اور اس کے معاملات میں ہر شخص اپنی رائے رکھتا ہے۔ اس میں لبرل اور کنزرویٹو دنیا کو دیکھنے کے دو مختلف اینگل ہیں۔ سیاسی نظریے میں فرق معاشی نظریات، جرم و سزا، توانائی، دفاع، حکومت کے کردار، صحت و تعلیم کی پالیسیز، ٹیکس وغیرہ جیسے معاملات میں ہے۔ آپ خود سیاسی نظریات کے حوالے سے کہاں کھڑے ہیں، اس کے لئے نیچے لنک میں دیا گیا کوئز دے کر اپنا تجزیہ کر سکتے ہیں۔
کون لبرل نظریات رکھے گا اور کون کنزرویٹو، اس کا اندازہ دماغ کی ساخت سے لگایا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ دی گئی ڈایاگرام دماغ کی اس وائرنگ کے فرق کو دکھاتی ہے۔ دماغ کا سٹرکچر کسی نظریے کی طرف مائل کرتا ہے اور پھر اس نظریے سے وابستگی دماغ کی اس طریقے کی وائرنگ کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ مسلسل ایک ہی نظریے سے وابستگی سے یہ سٹرکچر اور یہ جوڑ پکے ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اس کی نیوروسائنس پڑھنے کے لئے نیچے لنک میں دیا گیا آرٹیکل۔
ان سیاسی نظریات کے حوالے سے اپنی شناخت کروانے والوں کا سائنس کے بارے میں کیا رویہ ہے؟ اس پر کئی طرح سے تحقیق کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک میں آن لائن خریدی گئی ڈھائی کروڑ کتابوں کا تجزیہ کر کے نتائج نکالے گئے۔ ان سے پتہ لگا کہ اگرچہ دونوں طرح کے لوگ سائنس کو شوق سے پڑھتے ہیں لیکن کتابوں اور موضوعات کے انتخاب فرق ہیں۔ موضوعات کے حوالے سے لبرل آسٹرنومی، اینتھروپولوجی اور ایبسٹریکٹ فزکس میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں جبکہ کنزرویٹو میڈیسن، اپلائیڈ سائنس، کریمینولوجی جیسے ٹاپکس میں اور جن شعبوں کی کتابوں میں دونوں گروہ دلچسپی رکھتے ہیں، ان میں بھی دونوں گروپس جن رائٹرز اور ٹاپکس کا انتخاب کرتے ہیں، وہ مختلف ہیں۔ جو لوگ اپنی شناخت سیاسی لحاظ سے درمیان میں کرتے ہیں، ان کی کتابوں کا انتخاب زیادہ تنوع رکھتا ہے۔ لیکن پچھلے بیس برس کا ٹرینڈ یہ بتاتا ہے کہ ایسے لوگوں کی تعداد دنیا میں کم ہوتی جا رہی ہے۔ (سائنس کا رد کرنے پر رویے پر تحقیق کا لنک نیچے دیا گیا ہے)
سائنس کا صرف ایک ٹاپک ملا جس میں دلچسپی فرق سیاسی نظریات رکھنے والوں میں یکساں تھی اور وہ موضوع ہے ڈائنوسارز کا۔ اس لئے اگر آپ فرق سیاسی نظریہ رکھنے والے کے ساتھ فلم دیکھنا چاہیں تو جراسک پارک دیکھ لیں۔
نوٹ: یہ پوسٹ غیرسیاسی ہے۔ اگر کسی کو اس میں سے سیاست کی بُو محسوس ہو وہ اس بات کی علات ہے کہ پڑھنے والا اپنے پسندیدہ سیاسی نظریے کے بارے میں ضرورت سے زیادہ شدت پسند ہے۔
اپنی سیاسی پوزیشن کا ٹیسٹ یہاں سے۔
لبرل اور کنزرویٹو خیالات رکھنے والوں کے غیر شعوری ردِ عمل میں فرق