لیکچرار کی پوسٹ کیلئے اپلائی کرنے کیلئے ماسٹرز ڈگری/BS میں کم از کم سیکنڈ ڈویژن کی ضرورت ہوتی ہے۔
پی۔پی۔ایس۔سی کے ذریعے لیکچرار کی بھرتی کیلئے امیدوار کو تین طریقوں سے پرکھا جاتا ہے اور آخر میں تینوں کے مجموعے کی بنیاد پر ریکمینڈ کیا جاتا ہے۔ وہ طریقے درج ذیل ہیں۔
1۔ اکیڈیمک مارکس میکسیمم 40 ہوتے ہیں جن میں
میٹرک کے 5 مارکس
ایف۔اے/ایف۔ایس۔سی کے 7 مارکس
بی۔اے/بی۔ایس۔سی کے 11 مارکس
ایم۔اے/ایم۔ایس۔سی کے 17 مارکس
اگر آپ کا بی۔اے/بی۔ایس۔سی آنرز ہو تو بیچلر اور ماسٹر ڈگری کے مارکس اکٹھے کر دیئے جاتے ہیں جو 28 بنتے ہیں۔
دونوں صورتوں میں ٹوٹل مارکس 40 ہی ہوتے ہیں۔ یہ مارکس آپ کو آپکی حاصل کردہ پرسینٹیج کی بنیاد پہ دئیے جاتے ہیں۔ عام طور پہ امیدوار 30 سے 36 کے درمیان نمبر حاصل کرتے ہیں۔
100 نمبر کا ٹیسٹ ہوتا ہے جس کو بعد میں ہاف کر لیا جاتا یعنی 100 کی بجائے 50 نمبر میں سے حاصل کردہ نمبر کاونٹ کیے جاتے مثال کے طور پہ آپ نے ٹیسٹ کے 100 میں سے 60 نمبر حاصل کیے ہیں تو آپ کے 50 میں سے 30 نمبر کاونٹ ہوں گے۔ ٹیسٹ میں 100 MCQs ہوتے ہیں ( مضمون کے 80 اور جنرل نالج وغیرہ کے 20)۔ ایک صحیح جواب کا ایک نمبر ملتا ہے جبکہ ایک غلط جواب دینے پر 0.25 نمبر منفی ہوتا ہیں۔
ٹیسٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر انٹرویو کیلیے بلایا جاتا ہے۔ کسی مضمون کی جتنی سیٹیں ہوتی ہیں اس سے 5 گنا زیادہ امیدوار انٹرویو کیلیے بلائے جاتے ہیں۔ فرض کیا اگر Physics کی80 سیٹیں ہیں تو انٹرویو کیلیے ٹیسٹ کے رزلٹ کی بنیاد پر اوپر والے400 =(80×5) امیدوار بلائے جائیں گے۔ آخری امیدوار کے مارکس اس سال کا کلوزنگ میرٹ ہو گا۔
انٹرویو 100 نمبر کا ہوتا ہے۔ جس میں کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ چار لوگ بیٹھے ہوتے ہیں جن میں ایک ppsc کا نمائندہ، 2 متعلقہ مضمون کے لوگ اور ایک ماہر نفسیات بیٹھا ہوتا۔ ماہر نفسیات بعض اوقات نہیں ہوتا۔
D.R hota hy
پی۔پی۔ایس۔سی کا نمائندہ آپ سے ذاتی نوعیت کے سوال پوچھتا۔ اس کا پہلا سوال ہوتا Introduce Yourself جس میں آپ نے اپنا نام، علاقہ، تعلیم اور تعلیمی ادارے وغیرہ بتانے ہوتے۔ آپ کو کم از کم 2 منٹ اپنے بارے بولنا آتا ہو۔ وہ آپ کے تعارف سے کوئی اور سوال بھی نکال سکتا۔ آپ کے مضمون سے متعلقہ دونوں لوگ آپ سے کم از کم تین تین سوال پوچھتے۔ ماہر نفسیات آپ سے جنرل نالج یا ذاتی نوعیت کے سوال پوچھتا۔ آپ کے ضلع کی ہسٹری اور مشہور اشیاء یا جگہوں بارے بھی پوچھا جا سکتا۔ انٹرویو 5 منٹ سے لے کر 30 منٹ تک لمبا ہوسکتا۔
10 نمبر امیدوار اس صورت میں کلیم کر سکتا اگر اس کے والد یا والدہ میں سے کوئی ایک سول سروس میں تھا اور دوران سروس اس کا انتقال ہو گیا ہو۔ یہ 10 نمبر تمام بہن بھائیوں میں سے کسی ایک کو مل سکتے۔
اس طرح اکیڈمک مارکس 40 + ٹیسٹ مارکس 50 + انٹرویو مارکس 100 + کلیمنڈ مارکس 10 تو کل 200 نمبر بنتے جن میں سے میرٹ کی بنیاد پر امیدوار کی سلیکشن ہوتی ہے۔ عام طور پر ایک دن میں چار پانچ علیحدہ علیحدہ پینل انٹرویو لے رہےہوتے ہیں۔ جن میں سے آپ کسی بھی پینل کے سپرد کیے جا سکتے ہیں۔
اعلی تعلیم جس میں ایم۔فل کے 2 مارکس اور پی۔ایچ۔ڈی کے 3 مارکس ہوتے ہیں لیکن یہ ہر پوسٹ میں نہیں دئیے جاتے ۔ پوسٹ کی انسٹرکشن میں لکھا ہوتا کہ یہ نمبر آپکو دئیے جائیں گے یا نہیں۔
دعاگو اعجاز احمد اوکاڑہ۔۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...