::: لاس ویگاس، نواڈا، امریکہ۔" گناہوں کا شہر، میں چند دن ":::
::: لاس ویگاس، نواڈا، امریکہ ۔۔۔۔۔ اس شہر کو " گناہ کا شہر" بھی کہا جاتا ھے۔، لاس ویگاس (جسے مختصراً ویگاس بھی کہا جاتا ہے) امریکی ریاست نیواڈا کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جو تعطیلات کے ایام گزارنے، خریداری، تفریح اور قمار بازی کے لیے بین الاقوامی شہرت رکھتا ہے۔ 1905ء میں قائم کرنے کے بعد اسے 1911ء میں باضابطہ شہر کا درجہ دیا گیا۔ یہ 20 ویں صدی میں قائم کیا گیا امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے۔1905 میں سینٹ پیٹرو لاس انجلیس، کیلی فورنیا اور سالٹ لیک سٹی ، یوٹا سے پیسفیک ریل روڈ کارکنان اور" رینچر" {گلہ باں} کی بڑی تعداد یہاں آکر آباد ہوئی۔ 1940 میں یہ شہر نے منشیاٹ اور جوئے کے پیسوں سے بہت ترقی کی اور یہ شہر میں برِ بڑِی عمارتیں تعمیر ہوئی۔ اور یہ شہر جگمگا تا شروع ہوا۔
2005ء کے مطابق شہر کی کل آبادی تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ہے۔
لاس یگاس ایک ریگستان ہے، جیاں کچھ نہیں اگتا۔ فضا بہیت خوش ہے ہے ہوا کم ہی چلتی ہے۔ یہان ہونٹ اور ناک جند لمحوں میں خشک ہوجاتے ہیں۔ یہاں پانی کی بہت کمی ہے۔ ، ارد گرد پہاڑ ہیں اور صحرا کے بیچوں بیچ شہر، آپ دنیا کے عالیشان شہروں کی فہرست بنائیں تو یہ شہر اس میں پہلے نمبر پر آئے گا، آپ دنیا کے بہترین تفریحی مقامات کی فہرست بنائیں تو یہ شہر اُس میں بھی اول نمبر پر موجود ہوگا اور اگر آپ دنیا کے رنگین ترین شہروں کا مقابلہ کریں تو یہ شہر با آسانی ایسا مقابلہ جیت جائے گا۔" ویلکم ٹو لاس ویگاس" ۔۔۔۔۔ مرکرن {McCarran} ائیر پورٹ امریکہ کا ساتواں سب سے زیادہ مصروف ہوائی اڈا ہے۔ یہاں جہاز سے اترنے کے بعد پہلی چیز جس پر آپ کی نظر پڑتی ہے وہ جوئے کی مشین ہے، یہ غالباً دنیا کا واحد شہر ہے جہاں ہوائی اڈے پر بھی جوئے کی مشینیں نصب ہیں، ٹوائلٹ کے علاوہ شہر بھر میں ہر جگہ یہ مشینیں نظر آتی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وہاں بھی کم بختوں نے یہ مشینیں لگا دینی ہیں۔
لاس ویگاس بولیوارڈ شہر کی مرکزی شاہراہ ہے اور اس کا ایک حصہ" اسٹرپ" {Strip} کہلاتا ہے، یہاں دنیا کے بہترین اور عالیشان ہوٹل ہیں، قطار اندر قطار یہ ہوٹل دراصل چھوٹے چھوٹے شہر ہیں، ہر ہوٹل میں کیسینو{ جوئے خانے} ہوتے ہیں، ریستوران ہیں، عالیشان اسٹور ہیں، بڑے بڑے تھیٹر ہیں جن میں تماشے ہوتے ہیں، نمائشیں سجائی جاتی ہیں، سرکس ہوتا ہے، فیشن، کامیڈی، شعبدے بازی کے مظاہرے اور طلسماتی شو ہوتے ہیں، چوبیس گھنٹوں میں سے کسی بھی وقت آپ یہاں کسی بھی ہوٹل میں چلے جائیں کوئی نہ کوئی تفریح مل جائے گی۔ ان ہوٹلوں کی خاص بات مخصوص تھیم ہے جس پر یہ ہوٹل تیارکیے گئے ہیں، مثلاً ایک ہوٹل اہرام مصر کی طرز پر بنایا گیا ہے، اس کے باہر ابولہول کا دیو قامت مجسمہ ہے، ہوٹل کے اندر داخل ہونے کے لئے اس مجسمے کے اندر سے گزرنا پڑتا ہے، ہوٹل کی عمارت اہرام (pyramaid) کی طرح ہے، آپ کو لگتا ہے جیسے آپ جدید اہرام مصر میں ٹھہرے ہیں۔ دینا کے بیس بڑے ہوٹل اس شہر میں ہیں۔ یہاں ہرسال 41 ملیں سے زائد سیاح دینا کے کونےکونے سے آتےہیں۔ اس کو روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔
امریکہ میں قمار بازی کے مرکز کی حیثیت سے اسے دنیا کا تفریحی دارالحکومت بھی کہتے ہیں جبکہ الکحل کے مشروبات کی ہمہ وقت دستیابی، قانونی جوئے بازی اور بالغان کے لیے تفریح کے مرکز کی حیثیت سے اسے "شہرِ عصیاں" (Sin City) بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کی یہاں طوائف بازی اور امراد پرستی قانونا جائیز ہے۔ مگرایسا نہیں ہے۔ یہ یہاں قابل گرفت جرم ہے۔ شہر کی اس فریب نظری کے باعث یہ فلموں اور ٹیلی وژن پروگراموں کے تیار کنندگان کے لیے بڑی کشش کا حامل ہے۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔