پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام لاہور میں ماحولیاتی انصاف کے لئے پی سی ایس آئی آر کالونی سے نیو کیمپس پل تک بائیسکل انعقاد کیا گیا۔ ایشین پیپلز موومنٹ آن ڈیبٹ اینڈ ڈیولیپمنٹ کی کال پر یہ بائیسکل ریلی دنیا کے نو ممالک میں منعقد کی گئی۔ جس کا مقصد حکومتوں اور کارپوریشنز کو فوری طور پر ماحولیاتی انصاف سے متعلق اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔
لاہور میں منعقد اس بائیک ریلی میں شرکاء نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر فوری ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق کا کہنا تھا کہ حکومتی عدم توجہی کے باعث پاکستان اس وقت شدید ماحولیاتی بحران کا شکار ہے۔ انہوان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں فوری طور پر ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے ڈیمز کو ختم کیا جائے اور فوری طور پر قابل تجدید ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر کرافٹر فاؤنڈیشن کی چئیرپرسن صائمہ ضیاء کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ماحولیاتی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلی دنیا اپنے کئے گئے وعدوں کے مطابق ماحولیاتی سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک مشکل سے اپنے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراھم کرتے ہیں۔ اور ایسی صورتحال میں ماحول کی طرف توجہ بہت کم دی جاتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ توانائی کے ذرائع کو گرین کرنے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کی امداد اشد ضروری ہے،
ایسی ہی منیلا فلپائن میں منعقد ایک بائیک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایشین پیپلز موومنٹ کی کوارڈینیٹر لڈی نیکپل کا کہنا تھا کہ اس بائیک ریلی کا مقصد لوگوں میں ماحول کو درپیش سنگین خطرات کے بارے آگاہی پیدا دا کرنا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات خصوصا براعظم ایشیا کے لئے تباھی کا باعث ہیں اور اگر ابھی سے اس مسئلہ کی طرف سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مستقبل میں یہ پورا خطہ شدید گرمی اور قدرتی آفات کا سامنا کرے گا۔
یہ بتانا ضروری ہے کہ ماحول سے متعلق سیاسی اور سماجی تحریکیں پچھلے کچھ عرصہ میں زور پکڑ رہی ہیں۔ خصوصا اقوام متحدہ کی انٹر گورنمنٹ پینل آن کلائمیٹ چینج کی رپورٹ نے یہ واضع کیا ہے، کہ دنیا بھر میں گرین ہاؤس اخراج نے کرہ ارض کے ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اسی لئے دنیا بھر کی سماجی تنظیمیں اس مسئلہ کو عوامی حل کی طرف لے جانے کے لئے متحرک ہیں۔
لاہور میں منعقد اس ریلی کے شرکاء نے ماحول سے متعلق پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا فوری ماحولیاتی انصاف کو یقینی بنائیں، ماحولیاتی انصاف کے لئے جدوجہد کرو، نظام بدلو ماحول نہیں، ماحولیاتی انصاف ہمارا آئینی حق،
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...