لاھور لیفٹ فرنٹ کے قیام کا متفقہ فیصلہ، 17 رکنی کمیٹی کی تشکیل،
آج لاھور میں بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں، تنظیموں اورسماجی شخصیات کے ایک اجلاس میں “لاھور لیفٹ فرنٹ” بنانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس پروگریسو لیبر فیڈریشن کے گڑھی شاھو میں واقع دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں شریک جماعتوں اور گروپوں میں عوامی ورکرز پارٹی، پاکستان مزدور کسان پارٹی، برابری پارٹی پاکستان، پاکستان ٹریڈ یونینز ڈیفنس کمپین، کمونسٹ پارٹی، پیپلز سالیڈیرٹی فورم، انجمن مزارعین پنجاب، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو، ریوولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ، کمونسٹ پارٹی/انجمن ترقی پسند مصنفین، فیمینسٹ کولیکٹو، پنجاب یونین اف جرنلسٹس، ریلوے محنت کش یونین اور پروگریسو لیبر فیڈریشن شامل تھیں۔
اجلاس نے اس موقع پر لاھور لیفٹ فرنٹ کی ایک 17 رکنی تنظیمی کمیٹی منتخب کی، جس کے ممبران میں امتیاز الحق/طارق شہزاد (برابری پارٹی)، کامریڈ عرفان/ڈاکٹر تیمور رحمان (پاکستان مزدور کسان پارٹی)، غلام مجتبی/شازیہ خان (عوامی ورکرز پارٹی)، الیاس خان ایڈووکیٹ (پاکستان ٹریڈ یونینز ڈیفنس کمپین)، میاں محمد اشرف (انجمن مزارعین پنجاب)، سارہ سہیل (فیمینسٹ کولیکٹو)، ڈاکٹر عمار علی جان (پیپلز سالیڈیریٹی فورم)، عبدالغفور (کمونسٹ پارٹی)، پروفیسر عاصم شجاعی (انجمن ترقی پسند مصنفین/کمونسٹ پارٹی)، حیدر بٹ (پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو)، محبی احمد (ویمن کولیکٹو)، اویس قرنی (ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ)، صدیق بیگ (ریلوے محنت کش یونین)، اقبال حیدر بٹ (سماجی راھنما)، خالد بھٹی (کالم نگار)، راشد رحمان اور فاروق طارق
اس موقع پر فاروق طارق کو لاھور لیفٹ فرنٹ کا کنوینر منتخب کیا گیا۔
لاھور لیفٹ فرنٹ کی تنظیمی کمیٹی کا پہلا اجلاس 2 اپریل کو منعقد ہو گا۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا کہ لاھور لیفٹ فرنٹ کو تحریکی شکل دی جائے گی اور بنیادی طور پر چار ایشوز پر کمپین چلائی جائے گی۔ طبقاتی جدوجہد میں مزدوروں کسانوں کی تحریکوں کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا، جمھوری اقدار کا دفاع کیا جائے گا، مذھبی جنونیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور ایک سیکولر سوشلسٹ پاکستان کے لئے جدوجہد کی جائے گی، ماورائے آئین و قانون اقدامات کی شدید مخالفت کی جائے گی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے گا۔ قومیتوں کے مساوی حقوق کا دفاع کیا جائے گا اور عورتوں اور بچوں کے کے مساوی اور منصفانہ حقوق کی مہم چلائی جائے گی۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ لاھور لیفٹ فرنٹ میں مذید افراد اور تنظیموں کو شامل کیا جائے گا۔ فرنٹ کو تحریکی شکل دی جائے گی۔ عام انتخابات میں ایک دوسرے کی بھرپور مدد دی جائے گی۔
فرنٹ موجودہ مذھبی اور سرمایہ دار اور جاگیردار سیاسی جماعتوں کے مقابلہ میں ایک متبادل قوت کے طور پر جدوجہد کرے گا۔ یہ موجودہ سیاسی بیانیہ کی مختلف شکلوں کے جواب میں مظلوم و محنت کش طبقات کا سیاسی بیانیہ جاری کرے گا۔ ٹریڈ یونینوں کی مزدور طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دے گا اور جاگیردرانہ اور سرمایہ درانہ نظام کے خلاف مزدوروں اور کسانوں و مزارعین کی تحریکوں میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔
لاھور لیفٹ فرنٹ پاکستان میں بائیں بازو کو متحد کرنے کی کوششوں میں ان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔
رابطہ؛ فاروق طارق
farooqtariq@hotmail.com
03008411945