کیا یہ شادی بھی نہیں ہو گی
——————–
ٹرمپ نے جہیز کی فہرست کیا دی ہم نے شادی سے ہی انکار کر دیا ، حالنکہ ٹرمپ جس جہیز کا مطالبہ کر رہا تھا اس کی رقم وہ ادا کر چکا تھا مگر ہم اس سے رقم لے کر دولہن کا لباس بنانے کی بجاے، اسی رقم سے اس کے شریکے کو اپنا براتی بنانے میں لگے رہے اور سمجھتے تھے ہم ٹرمپ کے شریکے کو جتنا زیادہ سے زیادہ اپنا براتی بنائیں گے ٹرمپ کے گھر والے خوف اور مجبوری کی وجہ ہمارے رعب میں رہیں گے اور یہ شادی کرنے کے لیے ہمیں رقم دیتے رہیں گے
ہمیں آس پڑوس والے بھی کہتے رہے کہ"" ہم بعض ا جائیں ان لوگوں کو اپنا براتی نہ بنایں یہ براتی آس پڑوس کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرتے ہیں ان کی عبادت گاہیں تباہ کرتے ہیں خون خرابا کرتے ہیں " مگر ہم ٹرمپ سے پیسے لے کر ان براتیوں کو نئے نئے لباس پہناتے رہے اور ان کو شادی کے لیے پالتے رہے
اگر ہم کہیں بھی جا کر کہتے "" ہمیں اپنا مکان مضبوط کرنا ہے ہمیں مڑیل دیں تو سب یہ کہتے پہلے ان براتیوں کو گھر سے نکالیں جو اپ کا جنج گھر تباہ کر رہے ہیں ""
مگر ہمیں اس بات کا غصہ لگتا اور ہم کہتے یہ ڈان لیکس والوں کی کارستانی ہے ''
اور پھر ایک دن ٹرمپ نے کہا ہم سے جس جپئز کے لیے رقم لی یا تو وہ جہیز دو یا پھر تیار ہو جاو — مگر ٹرمپ کے گھروالوں نے آخری موقعہ دیتے ہو ئے کہا اپنے گھر کا ایک آدمی ہمارے ہاں بیھجو تاکہ ہم مل بیٹھ کر معاملہ طے کر لیں مگر ہم نے جانے سے ہی انکار کر دیا – ٹرمپ کے گھر والوں نے اپنی ایک بی آپا کو کہا جاو تم ان کو سمجھاو مگر ہم نے کہا خبردار بی اپا کو ہمارے ہاں بیھجا ""
ہم نےاپنے آدمی کو تیار کیا اس کے کپڑے وپڑے سلائے اور کہا " ہم کو ٹرمپ کے گھر شادی کرنی ہی نہیں ویسے بھی ٹرمپ کا گھر بہت دور ہے اور اس کے گھروالے پہلے بھی ہم کو دوھکہ دے چکے ہی ہم اپنے پڑوس چین میں شادی کر لیں گے
، ویسے بھی چین اور ہماری رشتہ داری ہمالیہ سے بھی اونچی ہے
چین نہ صرف ہم سے جہیز نہیں مانگ ریا تھا بلکہ خود پلے سے دے رہا تھا بلکہ جہیز کا سامان ہمارے گھر پہنچا رہا ہے ہمارے گھر میں جوتا ، لیپ اسٹیک ، تسبیح برتن عینک ریلوے انجن سب کچھ چین سے انے لگا بلکہ اور بھی ارہا ہے اتنا کچھ ا رہا ہے کہ چین کو اس کے لیے ہمارے ہاں نئ سڑکیں بنانا پڑیں – چین نے بس اتنا کہا ہم اسے اپنا گوادر کا جنج گھر دے دیں ، ہم نے کہا "" ست بسم اللہ ""
اور جیسے ہی ٹرمپ نے شادی سے انکار کیا ہم نے اپنے ادمی کو تیار کر کے چین روانہ کرنے کی بڑھکیں مارنی شروع کر دیں
کہتے دشمن سے غافل ہو مگر شریکے برادری سے غافل نہیں ہونا چاہیے – ہمارے سب سے بڑے شریکے کے کھڑپینچ مودی نے ہمارا بیڑا غرق کر دیا ایک عجب کام کیا ہمیں بڑھکیں مارنے پہ لگا دیا اور خود اپنے گھر کے ادمیوں کو ملکوں ملکوں بیھج کر ہماری چین سے ہونے والی شادی کو رکوانے کا کام تیز کر دیا
ادھر ہم چین جا کر شادی کی تاریخ لینے کی تیاری کر رہے تھے کہ چین نے شادی سے پہلے اپنے ہاں اپنے چار بھائیوں کو بلایا جس کا نام ان پانچ بھائیوں نے "" برکس " رکھا ہے — جب پانچوں بھائی مل بیٹھے تو دوسرے بھائیوں نے چین کو ہمارے براتیوں کی لسٹ دیکھائی اور کہا اگر اس شادی میں ہماری طرف سے براتیوں میں لشکر طیبہ، جیش محمد ، داعش !لقائدہ تحریک طالبان اور حقانی نیٹ ورک آئیں گے تو یہ سارا خطہ جو جنج گھر بنا ہے تباہ ہو جائے گا ٹرمپ کے بعد چین نے بھی ہمیں کہہ دیا ہے کہ اپنے گھر اپنے براتیوں میں سے لشکر طیبہ جیش محمد القائدہ تحریک طالبان داعش اور حقانی نیٹ ورک جیے براتی نکالنے ہوں گے
اب ہم کدھر جائیں
ہے کوئی دوسرا ملک ہم سے شادی کرنے والا؟
————————-
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔
“