یہ تصویر آج کل فیس بک پر نظر آتی ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ بچھو اپنی ماں کو کھا رہے ہیں۔
یہ بات درست ہے، دراصل کچھ جانوروں میں یہ روایہ پایا جاتا ہے جسے "cannibalism" کہا جاتا ہے، اس صورتحال میں ایک جانور اپنی ہی سپیشیز کے دوسرے جانور کو کھاتا ہے، اور اگر اس cannibalism میں ایک جانور اپنی ماں کو کھائے تو اس صورتحال کو "Matriphagy" کہیں گے۔ Matriphagy جن جانوروں میں پائی جاتی ہے ان میں بچھو بھی شامل ہے۔
بچھو بچے دیتا ہے، انڈے نہیں۔ یہ بچے چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں اور اس وقت چلنے کے قابل نہیں ہوتے، اس لیے مادہ بچھو اپنے بچوں کو اپنی کمر پر سوار کرلیتی ہے۔ پھر یہ مادہ اپنے انڈے (یعنی کہ اپنے بیضے) بچوں کو کھانے کو دیتی ہے، یعنی کہ وہ انڈے جو مادہ نے بنائے ہوتے ہیں مگر انکا نر کے سپرم کے ساتھ ملاپ نہیں ہوتا، یہ انڈے ہوتے ہی بچوں کے کھانے کے لیے ہیں، ان انڈوں کو trophic eggs کہتے ہیں۔ پھر جب یہ ختم ہوجاتے ہیں تو کمر پر سوار یہ بچے ماں کو کھانا شروع کردیتے ہیں، کچھ سپیشیز میں یہ ماں کو آہستہ آہستہ چوستے اور تھوڑا تھوڑا کھاتے رہتے ہیں جس سے ماں آہستہ آہستہ مرتی ہے، یا پھر یہ بچے اپنے زہر کے ساتھ ماں کو مار کر کھاتے رہتے ہیں۔۔۔
بچھو کی ماں بھی جب اسکو کھانے کے لیے کچھ نہ مل رہا ہو تو اپنے کچھ بچے کھا سکتی ہے، گویا کہ ماں بھی Cannibalism کرتی ہے، بچوں کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے اس لیے اتنا فرق نہیں پڑتا۔
بچھو کہ علاؤہ اور بھی حشرات میں Matriphagy پائی جاتی ہے، جس میں کچھ مکڑیاں، وغیرہ بھی شامل ہیں۔۔۔۔