انار : Pomegranate
اسے انگریزی میں ایسے پڑھیں گے پومی۔گرے۔نیٹ
ایران کا پودا ہے وہاں سے ہندوستان اور اسکے اردگرد کے ممالک میں پھیلا پھر یورپ سے ہوتا ہوا امریکہ جاپہنچا۔
کیا یہ واقعی جنت کا پھل ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں:
انار کا درخت 5 سے 10 میٹر تک اگتا ہے۔ شمالی نصف دنیا یعنی انڈیا، یورپ و امریکہ کو اکتوبر سے فروری تک اور جنوبی نصف دنیا یعنی ارجنٹینا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ چلی وغیرہ کو مارچ سے مئی تک پھل دیتا ہے۔
یہ پودا بیج اور قلموں دونوں طریقوں سے بویا جاسکتا ہے اور دو سے تین سال میں پھل دینا شروع کرتا ہے۔ یہ زیادہ بارش والے علاقوں میں نہیں ٹھر سکتا اس کے لئیے گرم ہلکے مرطوب علاقے اچھے ہیں ۔ یہ بڑا سخت جان درخت ہے۔ یہ تھور زدہ خشک زمینوں کو برداشت کرلیتا ہے اور قائم رہتا ہے البتہ ایسی زمین پر یہ پھل کم دے گا۔ اسے ہفتے میں ایک دو بار پانی مل جائے تو جان پکڑے گا اور پھل پیدا کرے گا یہ منفی 12 سینٹی گریڈ تک موسم کی سختی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیادہ تیز ہوا اسے پسند نہیں اگر یہ ایسے علاقے میں اگایا جائے جہاں ہر وقت تیز ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں تو یہ اس کے پھول مکمل ہونے سے پہلے ہی گریں گے اور پھل نہیں بنا سکے گا۔ عام طور پر اسے سپرے مارنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ بہت لمبی عمر رکھتا ہے آپ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ فرانس میں انار کے کئی درخت دو سو سال تک پرانے ہیں. جتنا پرانا ہوتا جائے گا اتنا ہی زیادہ پھل دے گا . اگانے کے چوتھے سال شاید 10 سے 25 دانے اگائے اور دس سال بعد یہ تعداد 150 سے 250 تک پہنچ جائے ۔ ترقی یافتہ ممالک میں ہائیبرڈ نسل اگا کر بھی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔ ایک انار میں 200 سے 1400 تک دانے ہوسکتے ہیں۔
انڈیا انار پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اس کے بعد ایران اور ترکی کا نمبر آتا ہے۔ افغانستان بھی انار پیدا کرنے میں صف اول ہے جبکہ پاکستان میں زیادہ تر بلوچستان اور اسکے بعد کے پی کے اور پنجاب کے انتہائی محدود علاقوں میں اسکی کاشت ہوتی ہے اس لحاظ سے پاکستان پیداوار میں
بہت پیچھے ہے۔
۰ انار میں ایک خاص غذائی چیز (Favinol)AntiOxidants ہوتے ہیں جو جسم میں سوجن کو کم کرتے ہیں، ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتے اور جوڑوں کے درد اور سوجن کو بھی کم کرتے ہیں۔
کیا یہ خون صاف کرتے ہیں؟ جی بالکل کرتے ہیں!
۰ اس کے بیجوں میں Puninic Acid ہوتا ہے جو نالیاں کھولتا ہے۔ یہ خون کی نالیوں میں کولیسٹرول کم کرکے خون کو رواں دواں رکھتے جس سے دل مضبوط ہوتا ہے۔ صاف خون مطلب صاف جلد اور گھنے مضبوط بال۔ جی بالکل انار کا استعمال بالوں اور جلد دونوں کے لئیے مفید ہے بالوں کی مضبوطی اور خشکی کے لئیے تو انار کے بیجوں کا تیل بھی ملتا ہے۔ یہ جلد کو خصوصاً خواتین کے چہرے پہ نکلنے والے دانے (Acne) کو ختم کرتا ہے۔ انار میں وٹامن سی اور کئی دوسرے Antioxidants ان دانوں کو بھگا دیتے ہیں۔ انار چہرے کی جھریوں اور چھائیوں کو ختم کرکے بھی جلد کو جوان اور تروتازہ رکھتا ہے۔
۰ انار جسم میں مایوسی کے جراثیم (Stress Harmone Cortisol) کو بھی کم کرتا ہے اور آپ کو ڈپریشن سے نکلنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ دماغ کی یادداشت کو بھی زبردست کرتا ہے اور بھولنے کی بیماری Alzheimer اور Brain Fog
میں بھی مدد کرتا ہے۔
۰ انار مرد کے جسم میں موجود Testrone Harmones ( جو مرد میں تولیدی نظام چلانے کا کام کرتے ہیں)
ان کی تعداد کو بہتر کرکے اسے جسمانی طور پر مضبوط قوت مہیا کرتا ہے یہ خواتین کے جنسی ہارمونز Estrogen
کو بھی بہتر کرتا ہے اور جسمانی جاذبیت ( Breast Enlargment) میں قدرتی طور پر موثر ثابت ہوا ہے۔ یہ مرد کے بانجھ پن (impotency ) کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے ۔ اسے ایک مہینہ روزانہ استعمال کریں اور پھر اثر دیکھیں۔
یہ مردوں میں prostate Cancer جوکہ ایک تولیدی نظام کا کینسر ہے اور عورتوں میں Breast Cancer کو کنٹرول کرنے میں بڑا موثر ثابت ہوا ہے۔
۰ ان میں خاص غذائی زرات Polypenols ہوتے ہیں جو Free Radical کینسر کے سیلز اور دوسرے متاثرہ سیلز جو اپنے اردگرد کے سیلز میں بھی کینسر بڑھا سکتے ہیں ان پر Apoptosis کا عمل کرکے انہیں خودکشی پر مجبور کردیتا ہے اور اس طرح کینسر روکتا ہے۔
۰ انار وٹامن سی سے بھرپور ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے زخم بھرتا ہے اور بیماریوں کے خلاف جسم کو مضبوط کرتا ہے۔
. انار چونکہ خون کے بہائو کو بہتر کرتا ہے اسلئیے Gym اور گیم کرنے والے لوگوں کے لئیے بھی بہت مفید ہے۔ آپ گیم کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے اس کا جوس پئیں یہ Stamina کو 24% تک بڑھا سکتا ہے۔
۰ انار میں فائیبر اور پروٹین بھی اچھی تعداد میں موجود ہیں جو جسم کی بھوک مٹاتے ہیں اور نظام انہضام کو بہتر کرتے ہیں ۔ انار موٹاپے کو بھی کم کرتا ہے۔ اسے کھا کر دماغ مطمئین ہوجاتا ہے کہ مذید بھوک نہیں اور اس طرح یہ جسم میں فالتو چربی گھلانے کا موجب بنتا ہے۔
۰ اناروں کے رس میں منہ کے بیکٹیریا سے لڑنے کی بھی بہترین صلاحیت ہے اور یہ مسوڑوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
انار کو عرب ملک، ترکی، ایران وسیع پیمانے پر مختلف کھانے کی ڈشوں میں استعمال کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جب عرب و ایران میں ٹماٹر نہیں آیا تھا تب ہانڈی میں انار ہی استعمال ہوتا تھا۔ برصغیر پاک و ہند میں انار کے دانے سکھا کر سوکھا انار دانہ ہانڈی میں استعمال کیا جاتا ہے اور اسکو پیس کر بھی ڈالا جاتا ہے تاکہ دانہ دانتوں میں نہ پھنسے ۔ یہ بھئ اچھا ہے کہ دوائی کو سیدھا ہانڈی میں ہی ڈال دیا جائے۔
ایران اور آزربائیجان میں ستمبر سے انار کی چنائی کے وقت باقاعدہ بیساکھی جیسا تہوار منایا جاتا ہے۔ اور اس پھل کو عزت دی جاتی ہے۔
انار کی کوئی 13 نسلیں ہیں اور سب ہی غذائیت سے بھرپور ۔ دانہ سفید نکلے سرخ نکلے یا کالا سب ایک نمبر مال ہے۔ اسکے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئیے دو سے چار ہفتے ایک عددکھائیں یا جوس بنا کرپئیں ۔
گول انار کی نسبت ٹیڑھا مٹیڑھا انار زیادہ پکا ہوا ہوتا ہے کیونکہ اس کے پکے اور سرخ دانے انار کی دیواروں سے باہر نکلنے کے چکر میں ہیں۔ اسکے علاوہ کھال کا جتنا گاڑھا رنگ ہوگا اور سطح کھردری ہوگی انار پکا ہوگا ۔
ڈپریشن کنٹرول، موٹاپا کنٹرول، معدہ رواں دواں، دل پٹھے اور ہڈیاں مضبوط، خون صاف ، جلد صاف بال مضبوط مسوڑے مضبوط ۔ جسمانی خوبصورتی اور تولیدی نظام مضبوط۔
واقعی جنت کا پھل تو ہے!
"