مشاعرے کے تعلق سے میرے کچھ سوال ہیں، جواب دینے کی کوشش کریں۔ ضروری نہیں کہ آپ ہر سوال کا جواب دیں، لیکن کوشش کریں کہ آپ کی رائے متوازن اور واضح ہو۔ یک سطری فیس بکی کمنٹ کرنے یا پھکڑ بازی کی بجائے اپنی ایسی رائے دیں جو "اثبات" کے مستقبل قریب میں شائع ہونے والے پروجیکٹ (مشاعرہ نمبر) میں شامل اشاعت کی جا سکے، یہ شمارہ "عالمی نثری ادب نمبر" کے فوراً بعد شائع کردیا جائے گا بلکہ ممکن ہے کہ پرنٹنگ پریس کھلتے ہی دونوں شمارے ایک ساتھ پریس کے حوالے کر دیے جائیں۔واضع رہے کہ میرے سوال صرف عوام سے ہی نہیں بلکہ خواص سے بھی ہیں۔ آپ حضرات اپنے جواب کمنٹ بکس میں بھی دے سکتے ہیں اور میرے ان باکس میں بھی۔ آپ کے جواب مختصر بھی ہوسکتے ہیں اور طویل بھی، سارے آپشن کھلے ہوئے ہیں۔ میرے سوالات یہ ہیں:
1۔ آپ کی نظر میں مشاعرہ سماعی مشغلہ ہے یا فروغ اردو کا ذریعہ؟
2۔ کیا دور حاضر میں مشاعرہ ہماری ثقافتی زندگی کی ایک بڑی منڈی بن چکا ہے؟
3۔ مشاعرے کو پارفارمنگ آرٹ بھی کہا گیاہے۔ دورحاضر میں ایک کامیاب مشاعرے کے لیے آرٹ کتنا ضروری ہے اور پرفارمنس کی کتنی اہمیت ہے؟
4۔ مشاعروں کا آغاز عموماً تلاوت قرآن اورنعتیہ کلام سے ہوتا ہے، نیز یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ مسلمانوں کے فرقہ وارانہ جذبات کی ترجمانی مشاعرے کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے، یہ رویہ اردو کے سیکولر مزاج سے کتنی مطابقت رکھتا ہے یا پھر یہ تسلیم کرلیا جائے کہ اکیسویں صدی تک پہنچتے پہنچتے اردو مسلمان ہوچکی ہے؟
5۔ کیا وجہ ہے کہ مشاعروں میں نظموں کی عموماً ویسی پذیرائی نہیں ہوتی جیسی غزلوں کی ہوا کرتی ہے؟
6۔ غیرممالک میں مشاعروں کی مقبولیت کا سبب زبان وادب سے دلچسپی ہے یا تفریح کا ایک مہذب ذریعہ؟
8۔سرکاری اور سیاسی لوگوں کو مشاعرے میں صدر یا مہمان خصوصی وغیرہ بنانے کا جواز کیا ہے؟
9۔ اگر آپ اس بات پر شاکی ہیں کہ مشاعرہ بدحالی کا شکار ہے تو کیا وجہ ہے کہ جدیدیت، مابعدجدیدیت، ترقی پسندیت اور اس جیسے سینکڑوں موضوعات پر لاکھوں روپے کے سیمینار کرنے والوں نے اب تک "مشاعرے" کو سنجیدہ گفتگو کے لائق نہیں سمجھا؟
10۔ بلاشبہ "ریختہ" اپنے سالانہ جشن کے موقع پر مشاعرے کا انعقاد کرتے ہوئے کچھ اہم سنجیدہ شعرا لیکن مشاعروں کے لیے نامانوس چہروں کو بھی مدعو کرتا ہے جو لائق ستائش ہے لیکن وہاں بھی عموماً یہی دیکھا گیا ہے کہ ان آزمودہ چہروں کو ترجیحی سطح پر مدعو کیا جاتا ہے جن کی شرکت عوامی مشاعرے میں کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے، گویا تجدید مشاعرہ کی خواہش کے باوجود منتظمین صرف "اچھے شعرا" کا رِسک لینے کو تیار نہیں ہیں؟
11۔ اگرچہ پاکستانی مشاعروں میں ترنم کو وہ مقام حاصل نہیں ہے جو ہندوستانی مشاعروں میں ہے لیکن بہرحال شعر صرف اس لیے اچھا نہیں ہوجاتا کہ وہ تحت اللفظ میں پڑھے گئے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ پاکستان کے بیشتر مشاعرے باز شاعر "سہل ممتنع" کے نام پر سپاٹ شعر پڑھ کر جون ایلیا بننے کی کوشش کرتے ہیں؟
تمھارے نام آخری خط
آج سے تقریباً پندرہ سال قبل یعنی جون 2008میں شمس الرحمٰن فاروقی صاحب نے ’اثبات‘ کااجرا کرتے ہوئے اپنے خطبے...