(Last Updated On: )
گوگل کا موبائل آپریٹنگ سسٹم اس قدر مقبول عام ہو چکا ہے کہ آج تقریباً ہراسمارٹ فون میں یہ سسٹم استعمال ہو رہا ہے،ایپل جیسی چند کمپنیاں ایسی ہیں جو اینڈرائیڈ کی بجائے اپنا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتی ہیں۔
آپ بھی یقیناًاینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا حامل موبائل فون استعمال کررہے ہوں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اینڈرائیڈ کا مطلب کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟ آئیے آپ کو بتائیں۔اینڈرائیڈ ایک ایسا آپریٹنگ سسٹم ہے جو Open Linux Kernelپر انحصار کرتا ہے۔ ایپل کے آپریٹنگ سسٹم کے برعکس اینڈرائیڈ ایک اوپن سسٹم ہے جس میں ڈیویلپرز جب چاہیں کوئی تبدیلی کر سکتے ہیں، ہراس فون میں یہ تبدیل واقع ہو گی جو اینڈرائیڈ سسٹم استعمال کر رہا ہو گا۔
اگرچہ مختلف کمپنیوں کے اینڈرائیڈموبائل فون مختلف قسم کے گرافکس کے حامل ہوتے ہیں حالانکہ وہ ایک ہی او ایس استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔عموما اینڈرائیڈ فونز میں کئی ایپلی کیشنز ’’بلٹ ان‘‘ ہوتی ہیں اور یہ فونز تھرڈ پارٹی پروگرام کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔ ڈیویلپر ’’سافٹ ویئر ڈیویلپر کٹ‘‘ استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی ایپلی کیشنز تخلیق کرتے ہیں۔ اینڈرائیڈ کے پروگرام جاوا(Java) میں تحریر کیے جاتے ہیں اور گوگل کے سسٹم 143Davlikکے تحت کام کرتے ہیں جو ایک ورچوئل مشین ہے، موبائل فونز کو آپریٹ کرنے کے اس مشین کی استعداد کار بڑھائی گئی ہے۔
صارفین آن لائن اینڈرائیڈ مارکیٹ سے ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اگرچہ بہت سی موبائل فون ساز کمپنیاں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہی ہیں لیکن یہ کہنا آسان نہیں کہ کون سا موبائل فون فی الحقیقت اینڈرائیڈ سسٹم کا حامل ہے۔ اس کے لیے آپ فون کی سیٹنگ میں جا کر Aboutمیں چیک کر سکتے ہیں۔اب آخر میں آپ کو بتائیں کہ لفظ Andriodکا مطلب ’’انسان نما روبوٹ‘‘ ہے اور یہ سسٹم بالکل گوگل کے بنائے ہوئے دیگر روبوٹس کی طرح خودکارطریقے سے بھی کام کرتا ہے۔ گوگل کی اینڈرائڈ پراڈکٹس پر آپکو اس روبوٹ کی تصویر بھی نظر آتی ہے۔