کچھ وضاحتیں کچھ حقیقتیں ۔
پچھلے کچھ دنوں سے بہت سارے لوگ اپنے اپنے انداز میں مجھ سے بہت کچھ پوچھ رہیں ہیں ۔ بتاتا چلوں کہ میں ایک بہت سادہ شخص ہوں ۔ بہت شفاف زندگی گزار رہا ہوں ۔ اپنے بیٹے کے ساتھ امریکہ میں رہتا ہوں ۔ اُس سے شام کو کبھی ملاقات ہوتی ہے ، وہ بہت کم گو ہے ۔ میکینیکل انجنیر ہے اور بہت زیادہ میکینیکل ۔ میرے سے بے حد پیار کرتا ہے لیکن ایک اپنی دُھن میں مگن رہتا ہے ۔
میں صبح آٹھ بجے اُٹھتا ہوں ۔ ناشتہ کے بعد رُوزویلٹ پارک میں ایک گھنٹہ لگاتا ہوں ۔ کافی کے لیے نزدیکی میکڈانلڈ یا اسٹاربکس میں بیٹھ جاتا ہوں ۔ اور پھر سیدھا Barnes & Noble میں روحانیت پر latest کتابوں کا مطالعہ کرتا ہوں ۔ شام کو گھر لوٹ جاتا ہوں اور چھ یا سات بجے تک سو جاتا ہوں ۔ ۱۲ گھنٹہ سوتا ہوں ۔ بہت سارے خواب دیکھتا ہوں اور دن کو اُن کی تدبیروں کے بارے میں کرتب کرتا رہتا ہوں ۔
میں نے ایک بڑی بھرپور زندگی گزاری ہے اور گزار رہا ہوں ۔ جو دل نے چاہا وہ کیا ۔ میرا زیادہ وقت سچ کی تحقیق میں لگتا ہے ۔ کائنات کا سچ ، جسے علامہ اقبال نے کہا تھا
‘اٹھا دو پردہ اب اس راز سے ‘
وہ پردہ تو اُٹھ گیا ہے ، لیکن میں اُس حقیقت کی تاب نہیں لا سک رہا۔ حقیقت محسوس کر رہا ہوں بیان نہیں کر سکتا ۔ میرے مضامین اُس حقیقت کی ایک جھلک ضرور ہیں ۔ میں چاہتا ہوں آپ سب بھی اپنا اپنا سچ ضرور تلاش کریں ۔ کسی کی باتوں پر نہ آئیں ۔ آگ کو ہاتھ لگا کر خود دیکھیں جلاتی ہے یا نہیں ۔
میں نے امریکہ میں سیاسی پناہ لی ہوئ ہے ۔ لیکن یہاں امریکہ میں آ کر مجھے یہ محسوس ہوا جیسے اب پوری دنیا ہی میرا گھر بن گئ ہے ، کیونکہ سب ملکوں کے لوگ یہاں موجود ہیں ۔ پاکستان مجھے بہت شدت سے یاد آتا ہے ۔ انشاءاللہ جلد آؤں گا ۔
جیسا کہ میں نے کہا اپنا سچ تلاش کریں پھر ہم ایک فریکوینسی پر آ جائیں گے ۔ میں چاہتا ہوں ہماری ایک ہی wavelength ہو ۔ پھر بہت مزہ رہے گا ۔ آپ میرے ساتھ میرے اسٹیشن پر اگر ٹیون ہو جائیں گے تو پھر ہم اکٹھے ہیں ۔ نہ میں پیر ، نہ میں لیڈر ، نہ روحانی پیشوا ، ایک خاص فریکوینسی پر آپ کا دوست ، ساتھی ، ہمسفر، بشر بھی اور روحانی بھی۔
سب کچھ ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے ۔ ہمیں پیسہ چاہیے ، اقتدار چاہیے ، شہرت ، عزت اور وقار۔ مجھے جس چیز کا بہت دکھ ہوتا ہے وہ یہ کہ ہم اتنے گر گئے ہیں، کہ شرم آتی ہے انسان کہلواتے ہوئے ۔ ہمیں کوئ عزت کا خیال نہیں ۔ پیسہ اور اقتدار کے چکر میں ہم سب کچھ گنوانے کو تیار ہیں ۔
میں پاکستان آ کر کسی صحرا میں یا دُور اُفتادہ گاؤں میں ڈیرہ ڈالنے کا سوچ رہا ہوں ۔ نلتر ، گلگت میں مجھے کچھ سال پہلے ہماری ایک عزیزہ کا ڈیرہ بہت پسند آیا تھا اس کے پاس ایک سو بھیڑوں کا ریوڑ ہے ۔ اور بہت قد آور shepherd dogs, سوچ رہا ہوں اُس کے ہاں نوکری کر لوں ۔ ضرور کچھ کروں گا ، قدرت کے قریب رہ کر، اپنی فریکوینسی کے لوگوں کے ساتھ ۔ میرے لیے دعا کرتے رہیں ۔ میں نے ۲۰ سال پاکستان کے لیے عملّا تو بہت کچھ کر کے دکھا دیا اب انشاءاللہ سوچوں ، خیالوں اور خوابوں کے زریعے بھی کچھ کر جاؤں گا ۔ آپ سب کا ساتھ ، پیار اور محبت درکار ہے ۔
خوش رہیں ۔ میرے بارے میں اگر آپ سوچیں گے تو مجھے ساتھ پائیں گے ۔ میں آپ کے دلوں میں رہتا ہوں ۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔