::: امریکہ کی متشدر گوری نسلی تحریک "کو کولکس کلان "(kkk) اور ایک نظم کا ترجمہ :::
امریکہ کی ایک گوری نسل پرست ، معتصب، پر تشدد ایک سیاسی انتہا پرست گروہ کو " کو کولکس کلان"/ Ku Klux Klan کہا جاتا ہے۔ جو "تھری کے" کے نام سے بھی معروف ھے۔ اس تنظیم کی سفاک آئیڈیالوجی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ھے۔ میں ایک عرصے سے ان کے نظریات اور ادب و فکر کا مطالعہ اور مشاہدہ کرتا رہا ھوں۔ انگریزی میں " تھری کے " کی شاعری پر کم لکھا گیا ھے اور اردو میں تو شاید ابھی تک کسی نے بھی نہیں لکھا گیا۔ کچھ دن قبل میں نے " کوکولکس کلان" پر ایک سیمنار میں گفتگو کی تھی۔ راقم السطور نے "تھری کے" کچھ شعرا کو اردو میں ترجمہ کیا ھے۔ اور ایک "کلان مین" شاعر ارتھر واسو/ARTHUR VASO کی ایک نظم " دہشت گر" کا کا ترجمہ یہاں پیش کررہا ھوں۔ اس نظم کا شعری اسلوب اکھٹرا اکھٹرا سا ھے اور شعری جمالیات کے لوازمات بھی پھیکے ہیں۔ یہ نظم نفرت حسد، تشدد اورعدم بشریت سے بھری ھوئی ھے۔
"کو کولکس کلان" {تھری کے} کے متعلق بتاتا چلوں کی یہ امریکہ کی ایک انتہا پسندانہ، رجعت پسندانہ آئیڈیالوجی کی گوری نسل برتری کا متشدّد گروہ ھے۔ اور جو بھی ان کی مخالفت کرتا ھے وہ اس کو بڑی سفاکی سے نشانہ بناتے ہیں۔ اس گروہ کو دائیں بازو کی " طہارت شدہ" تنظیم بھی کہا جاتا ھے۔ " تھری کے" کے آئیڈیالوجی کے ایجنڈے کے نمایان اور اھم نکات میں ۱۔ نیو کنفریڈ {Neo-Confederate}۔ ۲۔ گوری نسلی برتری ۔ ۳۔ گوری نسل کی قوم پرستی ۔ ۴۔ علاقائیت۔ ۵۔ مہاجر شکنی۔ ۶۔ یساریت / کمیونزم شکنی۔ ۷۔ عسیائی دھشت گردی ۔ ۸۔ یہودیت شکنی۔ ۹۔ ھم دہشت پسندی ۱۰۔ عسیائی شناخت۔ ۱۱۔ کیھتولک شکنی ۔ ۱۲ نئی فاشزم۔ ۱۳۔ نیا نازی ازم۔ ۱۴۔ احتجاجی یا پروٹسٹنٹ عسائیت شامل ہیں۔
"کو کولکس کلان " کی بنیاد دسمبر ۱۸۶۵۵ میں " پولاسکی" { ٹینسی، امریکہ} میں رکھی گئی۔ اگست ۱۸۶۶ مین چھ/۶ کنفریڈ فوج کے سابق سپاہیوں نے اسے ایک " معاشرتی حلقے" کے طور پر متعارف کروایا جو مشہور منحرفین " مالٹا کے بیٹوں" سے متاثر تھے ۔ پھر یہ تحریک جنوبی امریکی ریاستوں سے پھیل کر پورے امریکہ میں پھیل گئی۔ " تھری کے" کے اراکیں امریکی سیاہ فام باشندوں سے شدید نفرت اور ان پر تشدد کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ لوگ لاطینی امریکہ کے مہاجرِیں اور " چکانو" امریکی باشندوں کے بھی شدید دشمن ہیں۔ یہ لوگ صلیب کو بھی نذر آتش کرتے ہیں۔ کہا جاتاہے کہ " کوکولکس کلان" کی رگوں میں اینگلو سیکسن خون دوڑ رہا ہے۔ "کوکو لکس کلان کا لفظ ایک یونانی لفظ kýklos], "cycle"/ سے برآمد ھوا ھے۔ جس کے معنی " دائرے" کے ہیں۔ اس کا نشان اور لٹریچر کو ایک شخص لیپسن ڈی کولکروڈ نے شائع کیا۔ " تھری کے" کے اراکیں سفید عمامہ پہنتے ہیں ۔ ان کا چہرہ ایک محرابی نقاب سے چھپا ھوتا ھے۔ یہ لوگ " کنفریڈ" پرچم استمال کرتے ہیں اور انھیں"امریکن نائٹ" بھی کہا جاتا ھے۔ " کوکولکس کلان " پر امریکہ میں" برنگ کراس" اور "برتھ آف نیشن" نامی فلمیں بنی۔ {احمد سہیل} :::
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک نظم : " دہشت گرد"
شاعر: ارتھر واسو
ترجمہ: احمد سہیل
ایک نقاب کے پیچھے چھپے ہوئے کچھ کہ سکتے ھو
دہشت گرد کون ھے؟ جو مجھے دریافت کرتی ھے
بہت سے دہشت گرد انھیں گناھوں کی طرف موڈ دیتے ہیں
آزادی کا دفاع کرنے والے، وہ ان کی خام نفرت ھوتی ھے
چلانا ان کے اخلاق ہیں اور اپنے ساتھی کو دھوکہ دیتے ہیں
وہ اپنے صالح الفاظ کی دیکھ بھال کرتے ہیں
وہ شکار ھونے والوں کے زہن تبدیل کرنے کے لیے سر قلم کرتے ہیں
وہ مردہ کے سچائی ثابت کرنے کے لیے التباس میں ایجاد کرتے ہیں
وہ امن کے گیت گاتے ہیں اور خون کے لیے گولیاں فروخت کرتے ہیں
مکھوٹوں کے پیچھے چھپیے ہوئے سیاہ سائے سے ہوشیار
وہ داغ لگانے کے لیے آسان ھے
انکا نام نہیں لیا جاسکتا، وہ صرف بدنام ہیں
وہ رموز اور "مونی کرس"[MONIKERS} کےپیچھے چھپے ھوئے ہیں
' کے۔ کے۔ کے' کلاسیک تھا
یہ سفید عبا کے کھیل ہیں
اگر آپ متفق نہیں
آپ کو کہنا ہے وہ منافق ھوں گے
وہ تمام دھوکون کے قائد ہیں
میٹھی باتوں کو اونٹوں کی سانسوں میں چھپایا نہیں جاسکتا
"اسد" کی اولاد سے پوچھو
آدمی کے ہاتھوں سے مارا جاتا ھے ،گیس کے مکھوٹوں کے پیچھے
یہ کالم فیس بُک کے اس پیج سے لیا گیا ہے۔