کونسی کتابیں پڑھیں جس سے شعور میں حرکت آجاۓ اور نئے خیالات ذہن میں مولود ہوں!
اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں ذیل میں چند مصنفوں کی کتابوں کا مشورہ دینا چاہوں گا جو میں نے پڑھی ہیں۔
اگر آپ کتابوں سے چاہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کے آپ کو ایسی کتابوں کے مصنف اور کتابوں کے نام بتائیں جائیں جس سے آپ کچھ سیکھ سمجھ سکیں اور اپنی سوچ میں بہتری لا سکیں تو یہ کتابیں پڑھیں میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کے اگر آپ متحرک ہیں تو بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ حقائق پہ مبنی تاریخ جاننے کے لیے ول ڈورانٹ
ڈاکٹر مبارک علی ،برٹرینڈ رسل کی کتابوں کا مطالعہ کریں۔
آپ مذاہب کو جاننے کے لیے علامہ نیاز فتح پوری۔ علی عباس جلال پوری۔ ڈاکٹر امیر علی پرویز ہود بھائی۔ ارشد محمود کی کتابوں کا مطالعہ
کریں۔
آپ سائنس اور ارتقا کو جاننے کے لیے یوال نوح حراری کی کتابوں کا مطالعہ کریں۔
آپ برے صغیر کی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر مبارک علی اور خان عبدالولی خان۔ پروفیسر اشتیاق احمد کی کتابوں کا مطالعہ کریں۔
آپ بنگال کی تقسیم اور اس تقسیم کے اہم واقعات کو جاننا چاہتے ہیں تو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا گہرائی سے مطالعہ کریں۔
اگر آپ اشتراکیت جاگیرداری سرمایہ داری مارکس ازم کے متعلق پڑھنا اور جاننا چاہتے ہیں تو سبط حسن کی کتاب موسی سے مارکس تک۔ لینن کی کتابیں، کارل مارکس کی کتابیں داس کیپیٹل، کمیونسٹ مینی فیسٹو، جدلیاتی مادیت کا مطالعہ کریں۔
فہرست طویل ہے فی الحال آپ مذکورہ کتب کا مطالعہ کریں۔
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...