السلام علیکم….!!
آج کا پکوان ہے "کوفتوں کا سالن"
میرے خیال سے اس کی فرمائش نادیہ چودھری نے کی تھی….!!
بہت مزے کے بنتے ہیں اور بہت آسانی سے آپ ضرور بنائیے گا….!!
کوفتوں کے لیے درکار اجزا
قیمہ ….. آدھا کلو
پیاز ….. دو بڑے
ادرک لہسن کا پیسٹ…….چار کھانے کے چمچ
خشخاش …… دو کھانے کے چمچ
بھنے ہوئے چنے …… دو کھانے کے چمچ پیس لیں
دہی…….ایک بڑا کپ
نمک , مرچ , ہلدی ….. حسب ضرورت
تازہ پودینہ ….. پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
سبز دھنیا اور مرچیں
ٹماٹر ….. ایک بڑا
گرم مصالحہ پاؤڈر …… ایک چمچ
گھی یا آئل ….. حسب اندازہ
زیرہ ….. ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
خشک دھنیا پاؤڈر
بنانے کا طریقہ….!!
سب سے پہلے خشخاش اور بھنے ہوئے چنے پیس لیں پاؤڈر کی طرح باریک…..
سبز مرچ اور سبز دھنیا ….. پیس لیں تقریبا دو کھانے کے چمچ کے برابر
خشک دھنیا پیس لیں پاؤڈر کی طرح
یہ ساری چیزیں گرائنڈر وغیرہ میں آسانی سے پیس سکتے ہیں
اب دونوں پیاز کاٹ کے ان کو فرائی کر لیں گولڈن براؤن
فرائی کیے ہوئے پیاز نکال کے چاپر میں چاپ کر لیں مطلب پیس لیں
اب قیمہ بھی چاپر میں ڈال کر اچھی طرح چاپ کر لیں….قیمہ میں پانی زرہ بھی نا ہو…..اور نا ہی زیادہ چربی ہو…….
اب اس چاپ کیے ہوئے قیمے میں جو دو پیاز فرائی کر کے چاپ کیے تھے ان میں سے آدھے ڈال دیں
خشخاش پاؤڈر , بھنے ہوئے چنوں کا پاؤڑر , نمک….مرچ ہلدی حسب ضرورت…..خشک دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ….. دو کھانے کے چمچ بغیر پانی والی دہی ….. پسا ہوا پودینہ…….پسی ہوئی سبز مرچ اور سبز دھنیا ….. تھوڑا سا زیرہ پاؤڈر
یہ ساری چیزیں چاپ کیے ہوئے قیمے میں ڈال کے اچھی طرح مکس کر لیں….ایک چٹکی میٹھا سوڈا بھی شامل کریں
اب اس قیمے کی بالز بنا لیں جیسے کوفتے کی ہوتی ہیں…..
ان میں پانی زرا بھی نا ہو
بالز بنا کے فریج یا فریزر میں رکھ دیں پانچ دس منٹ
اس دوران سالن کے لیے مصالحہ تیار کر لیں
ایک برتن میں گھی یا آئل ڈال کے ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں دو کھانے کے چمچ….دو منٹ فرائی کریں….اب جو چاپ کیا ہوا آدھا پیاز بچا تھا وہ ڈالیں فرائی کریں
اب آدھا کپ دھی میں ٹماٹر کاٹ کے اس کو بھی چاپر میں چاپ کر کے پیسٹ بنا لیں
اور اس پیسٹ کو اس میں ڈال کے بھونیں …..
پھر باری باری سارے مصالحے
نمک , مرچ , ہلدی , زیرہ پاؤڈر , خشک دھنیا پاؤڈر ڈال کے بھونیں……
اب اس میں پانی ڈال کے تھوڑی دیر ابلنے دیں اور آرام سے سارے کوفتے اس میں ڈال دیں
اگر قیمہ چکن کا ہے تو کوفتے جلدی گل جائیں اس لیے پانی اتنا ہی ڈالیں جس میں گل جائیں
قیمہ مٹن یا بیف کا ہے تو زیادہ پانی ڈالیں…..
اب اسے ڈھک دیں …..
کوفتے گل جانے دیں
شوربہ تھوڑا سا رہنے دیں
ٹیسٹ کریں
کوفتے گل چکے ہیں تو اس میں ایک چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر ڈالیں
دو منٹ پکنے دیں
ڈش آؤٹ کر لیں
سبز دھنیا اور مرچ باریک کٹی ہوئی گارنش کریں….
تیار ہے
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1016183545145037&set=oa.1146523652072067&type=3&theater
"