(Last Updated On: )
کتنی پیاری تتلی ہے
جان ہماری تتلی ہے
پھولوں پر لہراتی ہے
سب کے من کو بھاتی ہے
کیسے رنگ انوکھے ہیں
کیسے روپ نرالے ہیں
ہاتھ کسی کے کب آئے
دور سے سب کو بہلائے
پھر بھی اچھی لگتی ہے
پیاری پیاری لگتی ہے
جب باغوں میں جاتے ہیں
اس سے دل بہلاتے ہیں
باغ کی ساری چیز حسیں
تتلی جیسا کوئی نہیں
جھونکا ہوا کا جب آئے
اس کو اڑا کر لے جائے
مجھکو خوب لبھاتی ہے
میرے من کو بھائی ہے
میں چھوٹی سی بچی ہوں
لیکن دھن کی سچی ہوں
رب سے میری دعا ہے یہ
میرے دل کی صدا ہے یہ
میں بھی تتلی بن جاؤں
اور پھولوں پر لہراؤں