پھولوں کی نشونما اور مخصوص غذائی اجزاء کا کردار
کسی بھی پودے میں پھولوں کی بناوٹ پھولوں کا اچھا سائز اور صیحت کا انحصار درج ذیل اجزاء پر ہوتا ہے۔
۱۔مولیبڈینیم:
مولیبڈینیم پولن کی بناوٹ میں اہم کردار ادا کرتا ہے وہ پولن جو پھول پر پوڈر کی شکل میں پایا جاتا ہے۔
۲۔کاپر:
پھول جو مرجھانے والے ہوتے ہیں انہیں مرجھانے سے روکتا ہے۔
۳۔بوران:
پولن grainsکی جر مینیشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پودے کے پھل میں موجود بیج کی اچھی بناوٹ یا بیج کی نشونما میں غذائی اجزاء کا کردار
کسی بھی پھلدار پودے کے پھل کا صیحتمند ہونا اس کے اندر کے نظام پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر پھل کے اندر بیج اچھا نہیں بن رہا تو یقیناً پھل کا سائز اور اس کی صیحت بھی درست نہیں ہوگی۔ اس حصے میں دو اجزاء زنک اور بوران کا اہم کردار ہے۔
۱۔زنک:
ہمارے پودوں کے پھل کی بیج کی بناوٹ میں اسے اچھی شکل دینے میں زنک کا بہت ہی اہم کردار ہے۔
۲۔بوران:
اس مرحلے میں جب پھل میں بیج بن رہا ہوتا ہے تو بیج کی پھل کے اندر بہتر ترتیب دینے میں بوران کا اہم رول ہوتا ہے۔
پودے کے پھل کی اچھی بناوٹ ، خوبصورتی وغیرہ اور غذائی اجزاء کا کردار
اب بات کرتے ہیں پھل کی بناوٹ کی تو کسی بھی پودے کے پھل کی بناوٹ میں درج ذیل اجزاء کا اہم کردار ہے۔
۱۔زنک:
کاربو ہائیڈریٹس (کاربن،ہائیڈروجن اور آکسیجن پر مشتمل ایک نامیاتی مرکب)کے قیاب یابناوٹ میں اہم کردار ادا ہے۔
۲۔بوران:
۱۔پھل کی بناوٹ
۲۔شگر کی تیاری
۳۔پھل کے تیار ہونے کے عمل کو تیز کرنے میں بوران کا اہم رول ہوتا ہے۔
۳۔کاپر:
کیونکہ مارکیٹ میں پھل کے سائز کے ساتھ ساتھ اس کے ذئقے کو بھی بہت زیارہ اہمیت دی جاتی ہے اس لئے کاپر کا پھل کی بناوٹ میں سب سے زیارہ اہم کردار پھل کا ذائقہ بنانے میں ہوتا ہے۔
پودے کے پتوں کی اچھی بناوٹ اور صیحت میں غذائی اجزاء کا کردار
کسی بھی فصل کے پتے اس پودے کی صیحت کا راز ہوتے ہیں کیونکہ پتوں سے پودا سورج کی روشنی میں خوراک تیار کر رہا ہوتا ہے فوٹو سنتھیسیز کے عمل سے اگر پتا ہی صیحت مند نا ہو تو پودے اچھی خوراک تیارنہیں کرپاتا اس عمل میں درج ذیل غذائی اجزاء کا عمل دخل ہے۔
۱۔مینگا نیز:
کلوروفل جو پتوں میں سبز رنگ کا مادہ نظر آرہا ہوتا اس کی تیاری میں مینگانیز کا اہم کردار ہے۔
۲۔کاپر:
کاپر بھی کلووفل کی تیاری میں اپنا اہم کام سرانجام دے رہا ہوتا ہے
۳۔آئرن:
یہاں پر آئرن کلوروفل کیلے بطور کیٹا لسٹ (ایک ایسا مادہ جو دوسرے مادہ میں کیمیائی تبدیلی پیدا کرتا ہے)کام کر رہا ہوتا ہے۔
پودے کے تنے کی اچھی بناوٹ اور خوبصورتی میں غذائی اجزاء کا کردار
پھلدار پودوں می یا باقی پودوں میں جتنا تنا مظبوط ہوتا ہے اتنا ہی باقی پودا مضبوط ہوتا ہے جس کی وجہ سے پودا پھل بھی زیادہ سنبھال پاتا ہے اور پھل صیحتمند بھی رہتا ہے۔۔ اس کام میں درج ذیل اجزاء کا اہم کردار ہے۔
۱۔زنک:
پروٹین سنتھیسیز اور تنے کی بڑھوتری میں ریگولیٹری عمل میں کردار ادا کرتا ہے۔
۲۔آئرن:
پودے کے تبے کی گروتھ میں اہم کردار ادا کر رہا ہوتا ہے۔
۳۔کاپر:
پودوں کی خلیات کی مظبوطی میں اہم کردار ادا کررہا ہوتا ہےـ
پودے کی جڑ کی بہتر نشو نما اور غذائی اجزاء کا کردار
جڑ جو کہ پودے کا منہ ہے جس سے اس نے خوراک کھانی ہے ان یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس طرح کے ماحول میں پودے کا منہ دبا رہے ہیں مگر پودے کی جڑ کی بڑھوتری کیلے جن جن معدنیاتی اجزائے صغیرہ کی ضرورت ہوئی ہے وہ درج ذیل ہیں۔
۱۔آئرن:
پودوں کی جڑوں میں خوراک کو فائدہ مند جراثومے پودوں کی خوراک میں تبدیل کر رہے ہوتے ہیں اور ہواں پر آکسیجن کو کیری رکھنے میں آئرن بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کیونکہ ہماری زمین میں دو طرح جے جراثومے ہیں ایروبک جو آکسیجن کی موجودگی میں زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھتے ہیں۔ دوسرے این ایروبک جو آکسیجن کی غیر موجودگی میں کام کر رہے ہوتے ہیں۔
۲۔زنک:
جڑوں کے قریب ہونے سے پودا ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کی طرف منتقل ہوجاتا ہے۔
۳۔مینگانیز:
نائٹروجن میٹا بولیزم جس سے پودے کو پروٹین مل رہی ہوتی ہے جو پودے کی جڑ کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے میں مینگانیز کا اہم کردار ہے۔
۴۔کاپر:
نائٹروجن میٹا بولیزم جس سے پودے کو پروٹین مل رہی ہوتی ہے جو پودے کی جڑ کی نشو نما میں اہم کردار ادا کرتی ہے میں کاپر کا اہم کردار ہے۔