(Last Updated On: )
آپ صرف ان چہروں کو اپنے خواب میں دیکھتے ہیں جو چہرے آپ پہلےہی کبھی دیکھ چکے ہیں۔
ان تمام خوابوں کے بارے میں سوچیں جو آپ کو یاد ہوں۔ اگر آپ کسی ایسے شخص کے بارے میں خواب دیکھ رہے ہیں جسے آپ نہیں جانتے یا نہیں پہچانتے ہیں، اور آپ نے کبھی کسی ایسے شخص کے بارے میں خواب دیکھا ہے جسے آپ نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا؟ تو ایسا محسوس ہوگا کہ کسی غیبی طاقت سے ہمیں اسکا چہرہ دکھایا جارہا ہے ۔ لیکن ایسی بات نہیں۔
ایسا ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ اکثر کسی کے خواب میں اجنبی چہرہ ہمیں دیکھنے کا محسوس لگتا ہے، لیکن یہ امر ہمارے دماغ کے لیےایک ناممکن چیز ہے. نیورو سائنس کے مطابق یہ بات کہی جاتی ہے کہ انسانی دماغ ایک نیا چہرہ سونے کے دوران "تخلیق” کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔
ہمارا ذہن کسی بھی چہروں کو ایجاد نہیں کر تا ہے – اپنے خوابوں میں، ہم صرف حقیقی لوگوں کے حقیقی چہرے دیکھتے ہیں جو ہم نے اپنی زندگی میں دیکھے ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ ہم انکو جانتے یا انکو یاد نہ رکھ پائے ہوں۔ہم سب اپنی پوری زندگی میں لاکھوں چہرے دیکھتے ہیں، اس لیے ہمارے پاس خوابوں کے دوران استعمال کرنے کے لیے ہمارے دماغ کے لیے ایسے کرداروں کی لامتناہی فراہمی ہے، جو غیر ارادی طور پر ہمارے دماغ میں اسٹور ہوجاتے ہیں، بغیر ہماری نالج کے۔
یہ نئے چہرے جواکثر ہم اپنے خوابوں کے دوران دیکھتے ہیں ، یہ صرف وہ چہرے ہیں جو ہم نے ذاتی طور پر جاگتے ہوئے کبھی دیکھے ہونگے اور بس بھول گئے ہیں کہ ہم نے انکو دیکھا ہے۔جیسے بس میں بیٹھے ہوئے کھڑکی سے باہر جھانکتے ہوئے، بہت سارے چہروں پر نظر پڑجاتی ہے، کہیں مارکیٹ میں کھڑے ہوئے تو بہت سارے چہروں کو ہم بیک وقت دیکھ رہے ہوتے ہیں، یا کسی شادی کی تقریب یا اجتماع میں شرکت کے وقت ایک ہی وقت میں بہت سارے انجان چہرے ہماری نگاہوں سے گزرتے ہیں، انکا ہم کبھی نوٹس لے لیتے ہیں، کبھی اگنور کردیتے ہیں۔ لیکن ہماری دماغ کی یاداشت میں وہ بہت ہی چھوٹی سی میموری بھی بغیر ہمارے علم کے اسٹور ہوجاتی ہے،اور انکو بھی ہمارا دماغ ہمارے لاشعور میں محفوظ کرلیتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ جو پیدائشی اندھے پیدا ہوئے تھے ان کوچونکہ یہ سمجھ نہیں ہے کہ اپنی جاگتی زندگی میں کیسے کسی زندہ شخص کو دیکھیں، اس لیے وہ اپنے خوابوں میں اشخاص کے چہروں کو وہ نہیں دیکھ سکتے، لیکن خواب انکو پھر بھی ضرور آتے ہیں، بغیر انسانی چہروں والے ۔ لیکن زیادہ تر نابینا افراد بعد میں زندگی میں اپنی بینائی کھو دیتے ہیں یعنی اندھے ہوجاتے ہیں ، تو وہ ایسے خواب بھی دیکھ سکتے ہیں، جس میں کسی انسانی چہرے کی موجودگی ہو۔ 2014 میں ڈنمارک میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، نابینا شخص کے تصویروں میں خواب دیکھنے کا امکان کم ہوتا ہے، کیونکہ اسکا رئیل لائف تجربہ بھی آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتا ہے۔
مزید تفضیل کے لیے آپ اس لنک کا بھی مطالعہ کرسکتے ہیں۔