(Last Updated On: )
خوش حال خان خٹک ۔ پشتو زبان کا بلند پایہ شاعر۔ جس نے فلسفہ اور طب پر بھی لکھا۔ اس کی شاعری سے پڑھنے والوں کو شاعر کی پُرجوش حب الوطنی‘ اس کے مجاہدات اور انسان کے متعلق اس کے عمیق مشاہدات کا اندازہ ہو جاتا ہے۔
علامہ اقبال نے 1928ء میں اپنے ایک انگریزی مضمون میں خوش حال خان خٹک کا تعارف کروایا. جبکہ جاوید نامہ اور بالِ جبریل میں بھی اس کا ذکر کیا۔ بالِ جبریل کی نظم کے حاشیہ میں بھی خوش حال کا مختصر تعارف پیش کیا ہے۔ خوش حال خان خٹک کا انتقال 19 فروری 1689ء کو ہوا۔