(Last Updated On: )
ہر انسان کے اندر دو قسم کے کمالات پائے جاتے ہیں۔ایک ذاتی جو کہ اللہ کی جانب سے عطاہوتاہے اوردوسرا کسبی جسے انسان اپنی کاوشوں سے حاصل کرتاہے ۔دنیا کے ہر فرد کی فطرت میں کسی نہ کسی خاص صفت کاپایاجانالازمی ہوتا ہے ۔اب یہ اس شخص پر موقوف ہے کہ وہ اپنی ذات میں پوشیدہ جوہر کوتلاش کرے ۔اندرونی کمالات کا تعین اتنا مشکل بھی نہیںکہ اسے معین ہی نہ کیا جاسکے ۔جب اسے اس بات کاعلم ہوجائے کہ اس کے اند ر ایک خاص صفت کا وجود ہے اور وہ اس کی طرف ذہنی وقلبی لگائو رکھتا ہے تو اسے اپنی زندگی کا اٹوٹ حصہ بنالینا چاہئے ۔
یہی وہ اصول ہیں جو ہر کسی کی حیات کوبامقصد اور کامیاب بنانے میں ایک اہم کردار کی حیثیت رکھتے ہیں۔مثال کے طور پرایک طالب علم کوسائنس میں کافی دلچسپی ہے جبکہ اس کے نصاب میں کئی کتابیںشامل ہیں ۔اب اگر اسے اپنی زندگی کو ہمالیائی کامیابی تک پہونچانا ہے تو اسے علم سائنس میں انتھک محنت کرنی چاہئے ۔بل گیٹس (Bill gates)کے بارے میں ملتاہے کہ وہ خود کہتاہے :
"I failed in some dubjects in exam