کھیرے کے مسائل اور حل
پوسٹ نمبر۔1
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Corynespora Leaf Spot of Cucumber
کہتے ہیں۔اور اردو میں ہم اسے ’’فنگس کی وجہ سے پورے پودے پر دھبے نظر آنا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔زمین سے اوپر پورا پودا ان دھبوں سے متاثر ہو سکتا ہے۔
۲۔ابتدا میں چھوٹے چھوٹے پیلے رنگ کے نشانات ظاہر ہرتے ہیں جو بعد میں کناروں سے نوکیلے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔
۳۔یہ نشانات جب پھیلنا شروع ہوتے ہیں تو درمیان سے ہلکے سفید اور باہر سے بھورے ہو جاتے ہیں۔
۴۔زیادہ متاثر پتے زیادہ جگہ سے متاثر ہوتے ہی گر جاتے ہیں۔
۵۔گہرے بھورے دھبے پھل پر بھی نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
۶۔پھل اور پتوں کے نشانات واضح ہوتے ہی پودے کا تنا تھوڑا نرم ہوتا ہے اور پھل بھی صیحت میں نہیں ہوتا تو اس پر باقی فنگس اور بیکٹیریا بھی حملہ کرتا ہے اور فصل کو نقصان پہنچاتا ہے۔
۷۔متاثر پھل گہرے رنگ میں نظر آتا ہے۔
ماحول:
۱۔دجہ حرارت کا زیادہ ہونا (26-32 C)کے درمیان ہونا اور ستر فیصد نمی کا ہونا بھی اس مسئلے کو جنم دیتا ہے۔
۲۔اس کے جراثیم قریب گلی سڑی پرانی فصل کی ڈھیریوں،بارش کے چھینٹوں، ہوا اور جڑیبوٹیوں سےایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔فوار یا سپرنکلر سے پانی دینے سے پرہیز کریں قطار سے قطار کا فاصلہ مناسب رکھیں کے ہوا کا اخراج آسانی سے ہو سکے۔
۲۔زیادہ متاثر پودوں یا فصل کے قریب گلی سڑی فصل کی ڈھیریوں کو اکٹھا کر کے آگ لگا دیں۔
کیمیکل حل:
۱۔ایزاکسی سٹرابن یا ڈائی فینو کونا زول 0.5Ml/L کے حساب سے سپرے کریں۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب: کسان گھر