پوسٹ 3
بِسمِ اللّہِ الرّاحمٰنِ الرّحِیم
السلامُ علیکم!
تعارف:
انگلش میں ایسے Angular Leaf Blight of Cucumberکہتے ہیں اور اردو میں ہم ایسے اردو میں ہم فنگس کی وجہ سے کھیرے کے پرانے پتوں پر اچانک چھوٹے چھوٹے گول دھبے نمودار ہونا کہیں گے۔۔
علامات:
۱۔اس کے بارے میں یہ بھی کہاجاتا ہے کہ یہ بیماری پتوں کی جگہ کو متاثر کرتی ہے ابتداء میں اس کے نشانات نئے پتوں پر ظاہر نہیں ہوتے پرانے پتوں پر دائے کی شکل میں بہت چھوٹے چھوٹے نمودار ہوتے ہیں۔
۲۔ابتدائی علامات میں ان نشانات کا مرکز یعنی درمیان بھورا ہوتا ہے جو بعد میں گہرا رنگ اختیار کر جاتا ہے اور پتے کو متاثر کر دیتا ہے۔
۳۔پہلے پتا اوپر سے ٹارگٹ ہوتا ہے پھر پتے کے نیچے سے اگر دیکھا جائے تو بکھرے ہوئے نشانات دیکھنے کو ملتے ہیں ایک شکل میں نہیں ملتے۔
۴۔پھل بھی اس سے متاثر ہوتا ہے اگر یہ زیادہ پھیل جائے تو پھل پر پوڈر نما فنگس جیسے پوڈری ملڈیو کی ظاہر ہوتی ہے ویسے نظر آتی ہے۔
۵۔اور اس فنگس کا حملہ پھول کھلنے تک مکمل ہو جاتا ہے اور پھل کو پھول لگنے پر ہی متاثر کر دیتا ہے اور پھل ابتداء میں بھورا اور پھر خوشک ہو جاتا ہے۔
ماحول:
۱۔یہ فنگس خاص طور پر جب موسم گرم اور نمی والا ہوتا ہے تب زیادہ حملہ کرتی ہے اور جب پتوں پر نمی ایسے موسم میں دیر تک رہے تو اس کے جراثیم پتوں سے آرپار ہوجاتے ہیں اور پتوں میں سوراخ کر دیتے ہیں۔
۲۔جب درجہ حرارت F70سے 90F ہو اور اسی حساب سے نمی بھی پڑ رہی ہو تو ایسے موسم میں یہ بیماری تیزی سے پھیلتی ہے۔
۳۔جب پودے ابتدائی مراحل میں ہوتے ہیں تب اور جب پیداوار کچھ حدتک دے دیتے ہیں تو جلدی متاثر ہو سکتے ہیں اور مڈ سیزن میں بھی یعنی جب فصل آدھی پروڈکشن دے چکی ہوتی ہے اس کا حملہ ہو سکتا ہے۔
۴۔چند صورتیں جن میں پودوں کا کمزور ہونا کسی بھی خوراک کے اجزاء کی کمی کی وجہ سے،پھل کا بہت زیادہ پودے پر لگ جانا اور دیر تک پودے پر رہ جانا،موسم کا غیر مناسب ہو جانا اس بیماری کے نمودار ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔
۵۔یہ فنگس جس کا انگلش میں نام Alterneria Cucumerina کہتے ہیں یہ فصلات کی گلی سڑی ڈھیریوں سے موسم سرما کے شروع ہوتے ہی پھیلنا شروع ہو جاتی ہے اور بیج کے ذریعے سے بھی پودے کو متاثر کرتی ہے۔
کلچرل اور بائیولوجیکل حل:
۱۔جب فصل سے پھل لے لیں تو فوری فصل کی باقیات کو کھیت سے نکال کر کسی جگہ تلف کر دیں۔
۲۔اچھی طرح ہل چلائیں گہرا رکھ کر تاکے جراثیم سورج کی روشنی پڑنے سے ختم ہو جائیں زمین میں زندہ نا رہیں۔
۳۔فصلات کا چکر رکھیں ایک سے دو سال کے بعد اس کھیت میں کھیرا کاشت کریں جہاں پہلے کاشت کیا ہو وہاں پر دوسرے سال نا لگائیں۔
۴۔فصل کو متوازن خوراک دیں تاکے پودا کسی بھی دباؤ کا شکار نا ہو جس سے بیماری کا حملہ جلدی ہو سکتا ہے ایسا کرنے سے بیماری جلدی حملہ نہیں کر پاتی اور پودوں کو معتدل موسم فراہم کریں جس میں وہ موسم کی زیادتیوں کو برداشت کر سکیں۔
کیمیکل حل:
۱۔مینکو زیب دو گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ:ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے پانچ سے سات دن کے وقفے سے سپرے کریں۔
۲۔Chlorothalonil دو گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ:ماحول کو دیکھتے ہوئے حفاظتی سپرے کر سکتے ہیں پانچ سے سات دن کے وقفے سے۔
۳۔Pyraclostrobin ایک گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: پورے سیزن میں دو سے زیادہ اس کی ایپلیکیشن نا کریں اور سات سے پندرہ دن کا وقفہ رکھیں۔
۴۔Difenoconazol 0.5ml پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: پورے سیزن میں دو یا تین بار سپرے کریں اس سے زیادہ بار سپرے نا کریں۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر
"