19 جولائی 2022، کامٹی: ماہنامہ الفاظ کا اولین خصوصی گوشہ ’معمارِ ادب اطفال: محمداسدالله‘ کی تقریب اجراء زیر صدارت و اجراء بدست مبارک ڈاکٹر مدحت الاختر آج بروز منگل صبح ساڑھے گیارہ بجے ربانی آئی ٹی آئی و جونیئر کالج کامٹی میں منعقد کی گئی۔ معروف انشائیہ نگار، ادیب الاطفال اور بال بھارتی اردو لسانی کمیٹی کے رکن، صاحبِ اعزاز ڈاکٹر محمد اسداللہ کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ودربھ مائنارٹی ملٹی پرپز رورل ڈیولپمنٹ ایجو کیشنل سوسائٹی ، کامٹی کی جانب سے ’معمار ادبِ اطفال‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں بال بھارتی ماحولیاتی لسانی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس، سہیل عالم، ڈاکٹر محمد نسیم اختر، آغا محمد باقر (نقی جعفری)، آصفہ انجم، محمد شاہد اجمل اور زاہد اختر صاحبان بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔ تقریب میں ماہنامہ الفاظ ہند کے تمام سرپرست کو مدعو کیا گیا لیکن تین سرپرست کی غیر موجودگی میں ان کے پیغامات کو کالج کے طالب علموں نے تقریب میں پیش کیا۔ محمد سراج عظیم صاحب کے پیغام کو قاسم انصاری نے، انور مرزا صاحب کے پیغام کو فیصل دانش نے اور پرویز انیس کے پیغام کو محمد صادق نے حاضرین کو پڑھ کر سنایا۔اس موقع پر مہمان خصوصی کامٹی اُردو رائٹرس فورم کے صدر اور الفاظ ہند کے سرپرست ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس صاحب نے ڈاکٹر محمد اسداللہ صاحب کی ادبی خدمات اور ان کے طرز تحریر پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ صدر جلسہ معروف شاعر و ادیب اور سرپرست ماہنامہ الفاظ ہند ڈاکٹر مدحت الاختر نے منفرد اور دلکش صدارتی خطاب پیش کیا اور رسالہ ’الفاظ ہند‘ کو شہر کامٹی اور وطن عزیز کے لیے رحمت قرار دیا ہے۔ مدیر ماہنامہ الفاظ ہند ریحان کوثر نے خصوصی شمارے ’معمارِ ادب اطفال: محمداسدالله‘ کا اداریہ پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض محمد توفیق نے بخوبی انجام دئے اور تفضل جمال نے اظہارِ تشکر ادا کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں زبیر احمد امروہوی، محمد اسلم تنویر، شفیق احمد اور ربانی آئی ٹی آئی و جونیئر کالج کے طالب علموں نے انتھک کوششیں کیں۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...