لوگ یونانی اورایلوپیتھک شربت بدل بدل کر پیتے رہتے ہیں۔کھانسی بڑھتے بڑھتے پھیپھڑوں کے عارضہ میں بدل جاتی ہے۔ط
(1). اعصابی کھانسی ، بلغمی کھانسی (2) . عضلاتی کھانسی ، خشک کھانسی (3). غدی کھانسی، زردی مائل بلغمی کھانسی۔
(1). اعصابی کھانسی۔ (بلغمی کھانسی)
اکثر پہلے چھینکیں آنا شروع ہوتی ہیں اور پھر آنکھوں اور ناک سے پانی جاری ہو جاتا ہے۔ نزلہ سینہ پر گرتا ہے تو کھانسی کا باعث بنتا ہے۔ سفید رنگ کی پانی جیسی بلغم نکلتی ہے۔بار بار کھانسی آنے سے سر میں درد اور دل ڈوبنے لگتا ہے۔ غیر ہضم اجابت اور قے بھی آ سکتی ہے۔
علاج بالغذاء: اعصابی نزلہ اور کھانسی چونکہ اعصابی تحریک سے پیدا ہوتی ہے اس لیے اس کا علاج عضلاتی محرک اغذیہ اور ادویہ سے کیا جاتاہے۔
غذائی علاج ۔ آلو، گوبھی، مٹر اور چنے، کریلے، مچھلی، گوشت، مکئی،باجرہ ، بیسن اور جوار کی روٹی۔
ادویہ سے علاج ۔ عام سادہ قہوہ، دار چینی اور لونگ کا قہوہ، تلسی کے چند پتوں کا قہوہ۔
احتیاط :
اعصابی نزلہ اور کھانسی ایک دن میں رک جاتی ہے۔ عضلاتی غذائیں کھانا جاری رکھیں گے تو عضلاتی نزلہ اور کھانسی شروع ہو سکتی ہے تو لہٰذا اعصابی نزلہ اور کھانسی رک جائے تو غدی اعصابی (گرم تر) غذائیں کھانا شروع کر دینی چاہیے۔
گرم تر غذائیں۔ گاجر، شلجم کا سالن، بکرے کے سینے کا گوشت دیسی گھی میں۔ دیسی مرغی دیسی گھی میں۔ میٹھا انڈہ دیسی اور دیسی گھی میں۔ سوجی کا حلوہ دیسی گھی میں، گاجر کا مربہ ۔
اگر چائے پینے کے عادی ہیں تو چند قطرے دیسی گھی ملا کر پیئیں۔
(2). عضلاتی کھانسی . (خشک کھانسی)
عام طور پر سرد خشک موسم میں خشک غذائیں کھانا سے کھانے سے شروع ہوتی ہے۔ یا پھر نزلہ سینے پر گرتا ہے تو خشکی بڑھ جانے سے بلغم جمنے سے خشک کھانسی آنے لگتی ہے۔ نزلہ بہنا رک جاتا ہے اور نزلہ خشک ہو جاتا ہے۔ سانس لینے میں بھی سخت دقت ہو جاتی ہے۔
علاج بالغذاء :
شلغم اور گاجر کا سالن، مونگ کی دال، بکرے کے سینے کا گوشت دیسی گھی میں، دیسی انڈہ دیسی گھی میں۔ گاجر کا مربہ۔ بادام کا حلوہ دیسی گھی میں۔
ادویہ سے علاج : سونف ،مغزبادام ،کالی مرچ ، ملٹھی ہر ایک ہموزن پیس لیں گولیاں بنائیں جن بوقت ضرورت چوسیں۔
خشخاش ایک چھٹانک، بادام نو عدد کالی مرچ پانچ عدد سردائی بنائیں۔ دیگچی میں ڈال کر چولہے پر خوب پکائیں اور اتارنے سے پہلے دس گرام دیسی گھی ڈال کر گرم گرم پیتے ہی خشک کھانسی اور تنگی سانس کی تکلیف فوراً ختم ہو جائے گی۔
اگر مندرجہ بالا اشیاء میسر نہیں ہیں تو گندم کے آٹے کا بورا ایک چھٹانک ہوتا آدھ کلو پانی ڈال کر ابالیں اور اتارنے سے پہلے دس سال دیسی گھی ڈال کر کپڑ چھان لیں اور گرم گرم پیئیں۔
دودھ پینا چاہتے ہیں تو بالائی اترا دودھ میٹھا اور دیسی گھی ڈال کر گرم گرم پیئیں۔
چائے پینے کے عادی ہیں تو دیسی گھی ڈال کر پیئیں۔
(3). غدی کھانسی۔(زردی مائل بلغمی کھانسی) گلے میں سوزشِ اور جلن ،بلغم زردی مائل جی متلانا، پیٹ میں مروڑ، پیشاب زرد اور جلن۔
غذائی علاج ۔ کدو، مولی، مونگرے،گاجر، ٹینڈے کالی توری, حلوہ کدو ، امرود، خربوزہ ،گرما
ادویہ سے علاج ۔
خشخاش ایک چھٹانک، بادام نو عدد، کالی مرچ پانچ عدد سردائی بنائیں۔ کپڑ چھان کر آگ پر پکائیں اور اتارنے سے پہلے دس گرام دیسی گھی ڈالیں۔نیم گرم پیئیں۔
ملٹھی، سونف، لسوڑیاں،گاؤذبان ، گل سرخ ہر ایک تین گرام جوشاندہ بنائیں اور گرم گرم پیئیں۔
آخری بات جو کہ بہت فائدے کی بات ہے۔ پانی ہمیشہ گرم پیئیں۔ زیادہ عمر کے افراد خاص طور پر گرم پانی پیئیں اور گرم پانی سے وضو اور گرم پانی سے نہایاکریں۔
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...