31 جولائی 2022 کو امریکہ نے افغا نستان کے دارالحکومت کا بل میں ایک ڈرون حملے میں ” قائدہ قانون” کے سربراہ ، دنیا کے موسٹ وانٹڈ شخص “ایمان الزوری” کو ختم کردیا ۔ ( یا کم از کم ایسا کرنے کا دعویٰ کیا .)
لیکن۔۔۔۔ اس حملے میں 2 میزائل داغے جانے کے باوجود بھی نہ تو کوئی دھماکہ ہوا ، نہ کوئی عمارت تباہ ہوئی اور نہ ہی کہیں سے دھویں یا گرد و غبار کے مرغولہ بلند ہوتا دیکھا گیا ۔
تو آخر الزوری کے خاتمے کے لیے امریکہ نے کونسا خفیہ ہتھیار استعمال کیا ۔۔۔؟
کیا یہ کوئی کیمیائی یا جراثیمی ہتھیار تھا ؟
یا پھر کوئی محدود پیمانے پر اثرانداز ہونے والی کوئی زہریلی گیس ؟
تاہم ایسا نہیں ہے ۔۔۔۔ اگر کہا جائے کہ امریکہ نے ڈرون سے الزوری پر ایک ” مشینی نیزہ/برچھا” داغا تو غلط نہ ہوگا ۔۔۔۔
کیونکہ اس کارروائی میں استعمال کیے گئے میزائل کے اندر کوئی وارہیڈ یا دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا۔۔۔
یہ تھا معروف امر یکی ” ہیل فائر میزائل” کا Hellfire R9X ورژن تھا ۔ جسے ” نِنجا بم” بھی کہا جاتا ہے۔
یوں تو اس میزائل پر 2000 کی دہائی میں ہی کام شروع ہوگیا تھا تاہم 2017 میں امریکہ نے اسے باضابطہ طور پر سروس کے لیے اڈاپڈ کیا ۔۔۔
6 فٹ لمبے اس میزائل میں جیسے کہ میں نے بتایا کوئی وارہیڈ موجود نہیں ہوتا بلکہ اس پر 6 عدد تیزدھار ، مظبوط فولادی بلیڈز نصب ہوتے ہیں ۔۔۔ اس میزائل کو ہدف تک گائیڈ کرنے کے لیے اس کے سرے پر لیزر سے لیس سِیکر سسٹم نصب ہوتا ہے ۔
داغے جانے کے بعد یہ میزائل بجلی کی تیزی سے، محض چند سیکنڈ میں ہدف تک پہنچ جاتا ہے اور ہدف سے ٹکرانے سے ٹھیک پہلے اس کے 6 آہنی بلیڈز کھل جاتے ہیں۔۔۔۔ جس سے ناصرف امپیکٹ کا دائرہ وسیع ہوجاتا ہے بلکہ وہ ہتھیار کی تباہ کن قوت و کارکردگی میں بھی کہیں اضافہ ہوجاتا ہے۔
۔
اس میزائل کا مقصد کولیٹرل ڈیمج یعنی سویلین نقصان سے بچاؤ ہے۔
۔
ننجا بم کو انتہائی ہائی ویلیو ٹارگٹس کو ہٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اسے تب داغا جاتا ہے کہ جب ہدف ہو تو کھلے ماحول جیسے گھر کے صحن یا چھت پر ہو یا پھر گاڑی میں ہو ۔۔۔ ( یہ میزائل کمرے کی دیوار یا چھت کو پھاڑ سکتا ہے لیکن اس صورت میں ہدف کے بچ نکلنے کے امکانات ہوں گے۔)
کولیٹرل ڈیمج کو کم سے کم رکھتے ہوئے انتہائی اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ننجا بم انتہائی کارگر و موثر ہتھیار ہے۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...