خلا کو عبور کرنے والی انسان کی بنائی ہوئی پہلی مشین
پہلا منظر :
جون ١٩٤٤ ، جرمنی ، کچھ سائنس دان ایک مشین کے ٹیسٹ کا مشاہدہ کر رہے ہیں ، ٹیسٹ کامیاب ہوتا ہے اور یہ مشین خلا کی حد (کارمن لائن ، ١٠٠ کلومیٹر اوپر ) کو عبور کرنے والی انسان کی بنائی پہلی مشین بن جاتی ہے ، بعد میں یہ مشین خلا سے زمین کی پہلی تصویر بھی بنا کر بھیجتی ہے ،
لیکن ٹھہریں ، یہ مشین کوئی تحقیقاتی سیٹلائٹ یا دوربین نہیں ہے بلکہ تباہی پھیلانے والا ہتھیار ہے (وی ٹو راکٹ) جس کو ہٹلر کی فوج نے جنگ کے آخری مہینوں میں اتحادی فوجوں کے خلاف استعمال کیا تھا ، اسکے معمار معروف جرمن سائنس دان و راکٹ انجنیئر ورنر وان بران ہیں ،
دوسرا منظر :
اپریل/مئی ١٩٤٥ ، جرمنی کو شکست ہوتی ہے ، اتحادی فوجیں شکست خوردہ جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی خصوصا وی ٹو راکٹس کی ٹیکنالوجی ہتھیانے میں سبقت لے جانا چاہتی ہیں ، وان بران اور انکے ساتھی روس ، فرانس، انگلینڈ اور امریکہ کیلیے ایک لاٹری کی طرح ہیں اور ہر ملک خفیہ طور پر انکو حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے ،
اسی پس منظر میں امریکی ایک خفیہ مشن شروع کرتے ہیں جس کا نام آپریشن پیپر کلپ ہے ،
تیسرا منظر :
١٩٤٥ تا ١٩٥٩ ، اس آپریشن کے تحت سولہ سو سے زیادہ جرمن سائنس دانوں ، انجنیئرز ، یونیورسٹیوں کے پروفیسروں اور تکنیکی امور کے ماہرین کو خفیہ طور پر جرمنی سے امریکہ سمگل کیا جاتا ہے اور انکو مختلف دفاعی اور سائنسی اداروں میں تحقیق کا کام سونپ دیا جاتا ہے ،
ان میں وان بران اور انکے ساتھی بھی شامل ہیں ،
چوتھا منظر :
١٩٦٧ ، امریکی خلائی ادارہ ناسا ''سیٹرن فائیو '' راکٹ کا کامیاب تجربہ کرتا ہے ، اس راکٹ کو دو برس بعد چاند پر پہلے انسانی مشن 'اپولو گیارہ ' اور بعد میں امریکہ کے پہلے سپیس سٹیشن ''سکائی لیب '' کی لانچنگ کیلیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ، اسکے خالق ناسا کے مارشل سپیس فلائٹ سینٹر کے پہلے ڈائریکٹر اور اب امریکی سائنس دان وارنر وان بران ہیں .
وان بران کا پس منظر اگرچہ نازی جرمن ہے جس کے ہاتھوں پر لاکھوں امریکیوں کا خون ہے پر امریکہ انکی قابلیت کی قدر کرتا ہے اور وہ امریکہ کو سپیس سائنس میں دنیا میں سب سے آگے لے جاتے ہیں ،
پانچواں منظر میں پاکستان کے سپیس پروگرام کے خالق اور سپیس ایجنسی سپارکو کے پہلے ڈائریکٹر پر بنانا چاہتی تھی لیکن انکی قابلیت کی ہم نے کتنی قدر کی اور آج پاکستان میں سائنس کہاں کھڑی ہے ، اس سے بات طویل اور موضوع سے الگ ہو جاۓ گی ،
وان بران کے بارے میں
https://www.youtube.com/watch?v=wPse3oNHBt0
آپریشن پیپر کلپ
https://www.youtube.com/watch?v=sopm5cD57Y4
وی ٹو راکٹس
https://en.wikipedia.org/wiki/V-2_rocket
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔