(Last Updated On: )
کجھور ہمارے پیارے نبی ﷺ کا پسندیدہ پھل اوراس کا کھانا سنت ہے۔ ایک حدیث کے مطابق نبی کریم ﷺ نے عجوہکھجور کو جنت کا پھل کہا ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اس کے سات دانے صبح نہار منہ کھانے سے اس دن کسی بھی زہر یا جادو کا ا ثر نہ ہو گا۔اور نہار منہ کھجور کھانے کا ایک فائدہ یہ بھیہے کہ پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے۔کھجور کھانے سے انسان دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔اور جو لوگ دبلے پتلے ہیں وہ اگر روزانہ کھجور کا ستعمال رکھیں تو موٹے ہو سکتے ہیں ۔اگرآپ دبلے پتلے ہیں توروزانہ چار عدد کھجور لیکر آدھا کلو دودھ میں ابال کر پئیں انشااﷲ کمزور جسم فربہ ہو جائے گا۔اس کے علاوہ کھجور سے خون بھی بڑھتا ہے اور رنگت بھی سرخ و سفید ہو جاتی ہے۔اس کی گھٹلی آنتوں کے لئے بے حد مفید ہے۔اس کےعلاوہ کھجور جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے۔اس میں وٹامن اے،نشاستہ ،کیلشیم،فولاد اور فاسفورس ہوتا ہے۔ کھجور تازہ خون پیدا کر کے قوت اور توانائی میں اضافہ کرتی ہے اور کولیسٹرول کو کم کرکے دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ دل، گردہ،مثانہ، پتّا اور آنتوں کے امراض میں کھجور مفید ہے۔یہ بلغم خارج، منہ کی خشکی دُور کرتی ہے۔ مقوّی اور پیشاب آور ہے ۔ دل کی بیماری اور کالا موتیا کے لیے
کھجور کو گٹھلی سمیت کُوٹ کر کھانا مفید ہے ۔ کھجور کو بھگوکر اس کا پانی پی لینے سے جگرکی بیماریاں دُور ہوتی ہیں۔آئرن سے بھرپورجن لوگوں کو خون کی کمی ہے انہیں چاہیے کہ کھجورکا استعمال ضرور کریں۔حاملہ خواتین کے لئے بھی بہت ہی زیادہ مفید غذا ہے،دن میں 100گرام تک کھجور کے استعمال سے آپ کو آئرن کی مطلوبہ مقدار ملے گی جس سے جسم میں خون بنے گا۔
ڈائیریا کے لئےمیں موجود پوٹاشیم کی وجہ سے معدہ ٹھیک رہتا ہے اور اگر یضہ ہوجائے تو جسم سے نکلنے والی نرلز کو کھجوروں سے پورا کیا جاسکتا ہے۔قبض کے لئےاس میں موجود فائبر کی وجہ سے معدہ سکون میں رہتا ہے اور ساتھ ہی قبض رفع ہوتی ہے۔
رات کو کھجوروں کو پانی میں بھگوکررکھ دیں اور اگلی صبح پانی پی لیں،آپ کا معدہ ٹھیک ہوجائے گا۔وزن میں کمیخالی پیٹ کھجوریں کھانے سے نہ صرف کولیسٹرول کم ہوتا ہے بلکہ جسم کی اضافی چربی پگھلتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہے گا۔
دل کے لئےرات کو کھجور کو پانی میں بھگوئیں اور صبح کو کھالیں۔اس کی وجہ سے آپ کا دل مضبوط ہوگا اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوجائے گا۔بلڈ پریشر کے لئےان میں موجود پوٹاشیم اور میگنشیم کی وجہ سے آپ کا بلڈپریشر ٹھیک رہے گا۔پانچ سے چھ کھجوریں دن میں کھانے سے آپ کا بلڈ پریشر کم رہے گا۔
کھجور کے ساتھ پیاز کا سلاد کھائیں تو گرمی نہیں کریگی.