::: "خدامبی اسلییی : سیاسی بےچینی کے واہمہ شکن حقیقت پسند شاعر " :::
خدامبی اسلیپی /کینیا
پیدائش : ٢٨ فروری ١٩٣٥
موت ؛ ٢٦ مئی ٢٠٠٦ (پھپڑوں کے سرطان کے سبب )
کینیا کے شہر "کائی موسی" میں پیدا ھوئے۔ نیروبی اور ویانا سےفن تعمیر اور آرٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1959 میں وہ لندن چلے گئے ۔ جہاں انھوں نے ٹیلی وژن کے لیے مسودے /اسکرپٹ لکھے ۔اور دیگر ملازمتیں کیں ۔ ان کا جنوبی لندن میں ونڈزورتھ روڈ پر ایک خوبصورت گھر تھا جس کی مالیت چار {4} ملین پونڈ تھی۔ ان کا ایک ناول "A' CALADASH” کے نام سے شائع ھوچکا ھے۔
(احمد سھیل)
=============
"چیف کی موت"
خدامبی اسلیپی /کینیا
ترجمہ: احمد سھیل
پکی فٹ پاتھ پر سطرین
المناک خاموشی
آنسو
کہیں پر جنازہ جارہا ھے
سیاھی میں
اس کی کمر پر تمام حلقے
ملوث ہیں
ان غم زدہ گیتوں میں
جو بہتے ہیں اور تعاقب کرتے ہیں
وہ مجھے گھسیٹتے ہیں
خیالات
حروف کو مار مار کرگرادیا جاتا ھے
ھونٹوں پر
جیسے گزرا ھوا وقت
واپس آتا ھے
الوداع پر
سیاہ چہروں پر
من گھڑت کہانیوں کو تیراتے ھوئے
خواب
عہد حکومت کے سال
راستے خاموش ہیں
اس جلوس میں
دیوتاؤں کی طرف بڑھتے ھوئے قدم
جیسے وہ جارہا ھے
تہنا
وہ تعریفوں سے آزاد ھو چکا ھے
دنیاوی خیال
سنسنی جو تیرتی ھے
زبانوں پرھواؤں کی طرح
جیسے تبدیل ھوتی خبریں
یہ آہستہ چلتے ھوئے قدم بتاتے ہیں
پھر سے ترتیب دیتے ہیں
اس کی زندگی سے
گذر جاتے ہیں
جو اس کی موت کی مہک کا نمونہ ھے
اسکی حیران کن خاموشی
دائمی مضبوط گرفت
سرد ۔۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔