::: ٹی وی سیریل" تارک مہتا کا الٹا چشمہ" کے اداکار کوی کمار آزاد نے دنیا کو الوداع کہ دیا :::
ہندوستان کے ٹی وی چینل " سب" {SAB} کی معروف سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ" کے ایک مرکذی کردار 'ڈاکٹر ہنس راج ہاتھی" جنکا کا اصل نام کوئی کمار آزاد تھا۔ آج انھون نے دنیا سے منہ موڈ لیا ۔آنجہانی کوئی کمار آزاد 12 مئی 1981 میں سسرام ،بہار، بھارت میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال 9 جولائی 2018، پیر کے دن ممبئی کے میرا روڈ کے واکاٹ ہارٹ ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کا وزن 440 پونڈ تھا۔ وہ بائی بلڈ پریشر، شوگر اور امراض قلب کے عارضوں میں مبتلا تھے۔ کھانے پینے کا بہت شوق تھا۔ ان کے زریعہ معاش میں ایک دوکان بھی شامل تھی۔ انھوں نے "الٹا چشمہ" میں ایک جبل پور کےڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کا کردار بڑا دلچسپ تھا۔ اس سیریل میں ان کا تکییہ کلام یا ایک مکالمہ ۔۔۔ " صحیح بات ہے " بہت مشہور ہوا ۔ ۔وہ ہندو برہمن تھے۔ کوی کمار آزاد اپنی زندگی میں بھی باغ و بہار شخصیت کے مالک تھے۔ بچوں کے ساتھ شراتین کرنا ان کا دلچسپ مشغلہ تھا ۔
انھوں نے سسرام/ بہار سے ہائی اسکول پاس کرنے کے بعد ایک کالج سے گریجویشن کیا۔ وہ اداکار ہونے کے علاوہ ادیب، شاعر اور بھوجپوری اسٹیج کےمقبول مزاحیہ فنکار بھی تھے۔ کوی کمار آزد نے اپنے پسماندگان میں بیوی نہا دیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔
انھوں نے فلم میلہ" اور عامر خان، ٹنکل کھنہ اور پریش راول کے ساتھ فلم " فنٹوس" میں کام کیا تھا۔
23 فروری کو ممبئی میں " منٹو کی صد سالہ سالگرہ کے سیمنار میں " الٹا چشمہ" کے ہیرو دلیب دوشی کے ساتھ کوئی کمار آذاد آئے تھے جہاں ان سے میری ملاقات ہوئی تھی۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔