کشتی والوں کی کھانسی
—
سینٹ کلڈا، یورپی ملک اسکاٹ لینڈ کے مغرب میں چند چھوٹے جزیروں کا جمگھٹا ہے ، قریب ترین انسانی آبادی قریبا پینسٹھ کلومیٹر دور ہے، سینٹ کلڈا میں گزشتہ صدیوں میں آبادی بمشکل سو نفوس پر مشتمل تھی ، باقی کی دنیا سے واحد رابطہ کشتی تھی جو سال میں چند مرتبہ چکر لگاتی ،
سترھویں سے انیسویں صدی میں سینٹ کلڈا میں ایک عجیب معامله دیکھا گیا ، جب بھی باہر سے کشتی آتی تو سینٹ کلڈا کے باسیوں کو زکام ہو جاتا جو دس دن کے اندر خود ٹھیک ہو جاتا ، باہر سے آنے والے لوگ بظاہر صحتمند معلوم ہوتے لیکن مقامی لوگ تب بھی بیمار پڑ جاتے ، اسکا شکار دودھ پیتے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سینٹ کلڈا کا ہر باسی ہوتا ، اس میں نہ موسم کی قید تھی اور نہ عمر کی . یہ معاملہ اتنا عام تھا کہ مقامی لوگوں نے اس بیماری کا نام ''کشتی والوں کی کھانسی '' رکھ دیا جو ان کے خیال میں چکن کھانے سے ٹھیک ہو جاتی،
اسکی درست وجہہ کیا تھی ، یہ کسی کو بھی نہیں معلوم تھا ،
آج میڈیکل سائنس اسکی بہتر توجیہات بتاتی ہے ، زکام وائرس کی بیماری ہے اور بہت سے وائرسز میں سے ''انسانی رائنو وائرس'' اسکا سب سے عام سبب ہے،
اگر آپ کو ایک بار اسکا زکام ہو جاۓ تو دوبارہ کبھی نہیں ہوتا (وجہہ : آپ کے مدافعاتی نظام کو وائرس کی پہچان ) لیکن وائرس بہت چالاک ہے اور ارتقا کی وجہہ سے اگلی مرتبہ شکل بدل کر آپ پر حملہ کرتا ہے ،
نتیجہ یہ کہ آپ کو سال میں کم ز کم ایک بار اسکا زکام ضرور ہوتا ہے. اس دوران بدن اسکو پہچان کر قریبا دس دنوں میں مکمل ختم کر دیتا ہے ، یہ وائرس دوسرے جانوروں میں زندہ نہیں رہ پاتا (اسلیے اسکے نام میں ''انسانی '' آتا ہے ) اسلیے دو ہفتے کے اندر اسے ایک نیا میزبان چاہیے،
اگر دوسرے شخص کا مدافعاتی نظام وائرس کی پہچان نہیں رکھتا تو اسکو بھی زکام ہو جاۓ گا ، یوں الگ تھلگ آبادیوں میں اسکا پھیلنا اور خود ختم ہو جانا آسان ہے جیسے سینٹ کلڈا میں بار بار ہوتا رہا تاوقتیکہ اگلی کشتی وائرس کی نئی شکل ساتھ نہیں لائی ،
یہاں ایک دلچسپ سوال اٹھتا ہے ،
اگر ہم دنیا کے ہر انسان کو ایک الگ تھلگ آبادی تصور کریں اور سب انسانوں کو دس بارہ دن کیلیے ایک دوسرے سے دور دور کھڑا کر دیں تو کیا دنیا سے زکام کا مکمل خاتمہ ہو جاۓ گا ؟
جواب ہے بالکل، اگر تمام انسان صحتمند ہوں اور انکے مدافعاتی نظام وائرس کا مکمل خاتمہ کر سکیں (عملی طور پر ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ ایڈز کے مریض، ٹرانسپلانٹ کے مریض ، سٹیرایڈ دوایئں لینے والے اور بہت بزرگ لوگوں کا مدافعاتی نظام بہت کمزور ہوتا ہے )
اسی سے متعلق : اگر ہم دنیا کی سب آبادی اور خشکی کے رقبے کو ذہن میں رکھیں اور سب لوگوں کو آپس میں برابر فاصلے پر کھڑا کریں تو آپ کے خیال میں یہ فاصلہ کتنا ہوگا ؟
پانچ میٹر ، پچھتر میٹر ، چار سو میٹر یا ایک کلومیٹر ؟
سینٹ کلڈا کے وائرس پر
https://www.rcpe.ac.uk/sites/default/files/stride_13.pdf
ماضی میں ایک سیاح کی ڈائری
http://www.grianpress.com/SKW/Connell/26.html
سینٹ کلڈا کی تاریخ
https://en.wikipedia.org/wiki/History_of_St_Kilda
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔