کشمیر زندہ باد ، زندہ باد ، زندہ باد
اک طرف سارے جہاں کے مودیوں کا اتحاد
اک طرف مظلوم کشمیری نہتے بے عناد
ایسا منظر ہے کہ آئے کربلا والوں کی یاد
اب تو واجب ہو گیا کشمیر میں رد الفساد
کرفیو جتنے لگا لے وقت کا ابنِ زیاد
جنتِ کشمیر ہے کشمیریوں کی جائداد
کشمیر زندہ باد ، زندہ باد ، زندہ باد
لاٹھی ، آنسو گیس ، گولی یا کہ پیلٹ گن چلے
ظلم سے رکتے نہیں آزادیوں کے قافلے
جبر و استبداد کے ، دار و رسن کے سلسلے
پست کر سکتے نہیں کشمیریوں کے حوصلے
یہ اندھیرا کوئی دم ہے روشنی ہے اس کے بعد
جموں و کشمیر کا حل ہے تدبر سے جہاد
کشمیر زندہ باد ، زندہ باد ، زندہ باد
ایک ہوں گے منقسم حصے دوبارہ دیکھنا
جی بی و لداخ و وادی کا نظارہ دیکھنا
پھر ہمارے راج کا چمکے گا تارا دیکھنا
صبحِ آزادی مقدر ہے ہمارا دیکھنا
ذوالفقارِ حیدری سے لیس ہوں ایماں نژاد
غاصبوں کی فوج نکلے گی یہاں سے نامراد
کشمیر زندہ باد ، زندہ باد ، زندہ باد
جاگ اٹھے ہیں پونچھ و نیلم جاگ اٹھی ہے جھیل ڈل
خوف سے ہونے لگے طاغوت کے اعصاب شل
نام سے ہی کانپنے لگتے ہیں باطل ٹڈی دل
سامراجی قوتوں کے بت گرا دیں منہ کے بل
اے وطن تجھ پر فدا تیرے محافظ عشق زاد
تا قیامت تو رہے زندہ سلامت شاد باد
کشمیر زندہ باد ، زندہ باد ، زندہ باد