کاش ہمارے حکمران بین الاقوامی معیار کی کوئی ایک یونیورسٹی قائم کردیتے !!!!
امریکہ نے عراق پر حملہ کردیا تو لاہور میں مذہبی جماعتوں نے ایک احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ کا اہتمام کیا۔ دوستوں کے ہمراہ ، میں بھی لاہور گیا۔ مقررین کی تقاریر سے متاثر نہ ہوا۔ لیکن ایک شخص پوسٹر اُٹھائے ہوئے تھا۔جس پر لکھا ہوا تھا کہ اگر عرب شیوخ کوئی ایک بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی قائم کردیتے تو ہمارا یہ حال نہ ہوتا !!!
مسلمان حکمرانوں نے بڑے بڑے عالیشان محلات بنائےاور اب بھی اندرون ملک اور بیرون ملک بنا رہے ہیں ۔ بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹیاں نہیں بنائیں کہ حکمرانوں کو خدشہ ہے اگر تعلیم سے قوم شعور پکڑ گئی تو ہمارا کیا بنے گا۔
کسی عرب حکمران، عرب شیوخ میں سے کسی ایک کو توفیق نہیں ہوئی ہے کہ ڈھنگ کی کوئی ایک یونیورسٹی بنا دیتے۔اور نہ کسی مسلمان حکمران اور نہ ہی کسی اربوں پتی مسلمان کو توفیق ہوئی ہے کہ کوئی اعلی درجہ کی یونیورسٹی بنا دیں ۔
کہا جاتا ہے کہ عمران خان نے میانوالی شہر میں ایک بین الاقوامی معیارکی یونیورسٹی بنائی ہے۔ جوکہ بریڈ فورڈ یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔
"