1 جولائی کو ازبکستان کی خودمختار ریاست کراکل پاکستان Karakalpakstan میں ، ازبک آئین کی مبینہ تبدیلی اور مذکورہ ریاست کی خودمختاری کے خاتمے کی افواہوں پر شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی خبریں جب میڈیا تک پہنچیں تو دنیا میں اکثر لوگوں کو پہلی مرتبہ علم ہوا کہ اس نام کی ریاست بھی کُرہ ارض پر وجود رکھتی ہے۔
تو اس تحریر میں ہم جانیں گے اس ریاست کے بارے میں۔۔۔
۔
تعارف :
جمہوریہ کراکل پاکستان Republic of Karakalpakstan ازبکستان کے شمال مغرب میں واقعہ ایک خودمختار ریاست ہے جس کا دارالحکومت نوکس Nukus ہے ۔
اس کا رقبہ 166,590 مربع کیلومیٹر اور آبادی 20 لاکھ سے زائد ہے۔
یہاں کی قومی زبان کراکل پاک اور ازبک ہیں۔
نسلی اعتبار سے یہاں کی 32.8% آبادی ازبک ، 32.2٪ آبادی کراکل پاک ، 28.6% قزاغ اور دیگر میں ترکمان ، تاتاری اور ر•وسی 👎🏻 شامل ہیں۔۔۔
۔
نام :
تو اس ریاست کو کراکل پاکستان کیوں کہا جاتا ہے ۔۔۔؟
اس ریاست کا نام اس میں آباد مرکزی قبیلہ “کراکل پاک” کی وجہ سے ہے ۔۔۔ یہ ترک النسل قبیلہ 15ویں صدی میں یہاں سیٹل ہوا. جس سے قبل یہ خانہ بدوش تھے اور وسط ایشیاء گھوم پھر کر عارضی رہائش رکھا کرتے تھے ۔
مذہبی اعتبار سے یہ قبیلہ سنی مسلم ہے اور صوفی نظریات کا حامل ہے۔
۔
کراکل پاکستان کی مختصر تاریخ:
✓اٹھارہویں صدی کے ابتدا تک کراکل پاکستان ریاست ترکستان کا حصہ تھا ۔
✓1918 میں سوویت یونین نے اس پر قبضہ کر لیا۔
√ 1925 میں سوویت یونین نے کراکل پاکستان کو الگ صوبہ بنا دیا۔
✓ 1991 میں ازبکستان نے سوویت یونین سے آزادی حاصل کی ۔
✓ 1992 میں ازبکستان نے کراکل پاکستان کو خودمختار ریاست کا سٹیٹس دے دیا ۔
۔
2022 ازبک-کراکل پاک تنازعہ :
جون 2022 میں ازبکستان کے صدر Shavkat Mirziyoyev نے ازبکستان کے آئین میں متعدد ترامیم کے لیے رائے شماری کا اعلان کیا جس میں کراکل پاکستان کی خودمختاری کے اختتام کی تجویز بھی شامل تھی ۔
جس کے بعد 1 جولائی کو کراکل پاکستان میں حکومت کے خلاف پرتشد مظاہروں کا آغاز ہوگیا جس میں اب تک 18 مظاہرین جاں بحق جبکہ 243 زخمی ہو چکے ہیں ۔۔ اور ریاست میں عارضی طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔
نوٹ :
اس ریاست کا ازبک میں تلفظ Қорақалпоғистон انگلش میں Karakalpakstan جبکہ کراکل پاک زبان میں Qoraqalpogʻiston جن کا بولنے میں ایک جیسے ہی ہیں ۔۔۔۔ اس طرح قراقل پاقستان کا تلفظ بھی درست ہوگا !
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...