::: " کراچی کا کیفے ڈی خان "{ایک پکوانی ناسٹلجیا}:::
کراچی کو بھی بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہو کہ 1960 میں کراچی کے معروف ریسٹورنٹ " کیفے ڈی خان" نےسب سے پہلے چکن تکہ کو متعارف کروایا تھا۔ جو مرغی کی ٹانگ معہ ران کے ساتھ انگاروں پر باربی کیو کیا جاتا تھا۔اور چٹنی ںی پیاز کے ساتھ پیش کیا جاتا تھا۔ اوراس رسٹورنٹ کا کڑاہی میں تلا ہوا پراٹھا بھی مشہور تھا۔ اس زمانے میں چکن تکہ کولا کولا اور بیئر { شراب} کے ساتھ پیش کیا جاتا تھا . عموما یہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں چکن تکہ " کیفے الفاروق " نے متعارف کروایا تھا۔ یہ بات درست نہیں۔ کیفے ڈی خان 1952 میں پی سی ایچ ایس سوسائٹی ملحقہ طارق روڈ سوسائٹی پر کھولا گیا۔ اس کے مالک کے پوتے سنی جان نے " کیفیے ڈی خان" کے نام سے کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں 812 بریٹانا روڈ پراپنا کاروبار شروع کیا۔ میرا بھی ذاتی طور پر یادوں اور ناسٹجیا کا تعلق اب بھی قاَئم ہے۔ وہاں میں اکثر چکن بوٹی تھالی اور مچھلی کھانے جاتا تھا۔ یہ دونوں ڈیشیز مجھے بہت پسند تھی۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔