تیرا خون میرے بال سفید ہوتےجارہے ہیں
دیکھ زندگی کے رنگ بدلتے جارہے ہیں
آجکل کے نوجوانوں میں یہ مسئلہ بہت عام ہوچکا ہے۔ نوجوان تو چھوڑئے بچوں کے بال سفید ہورہے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ تو بلغمی مزاج اور مستقل نزلہ زکام کا مریض ہونا ہے۔ انتہائ سرد کولا مشروبات، ڈبوں میں بند خوراک اور جوسز وغیرہ، کچھ خاص وٹامنز کی کمی۔ خاص طور پر کیراٹن والی سبزیاں نہ کھانا وغیرہ۔ بالوں میں تیل نہ لگانا بھی ایک وجہ ہے۔
اب وجوہات جو بھی ہوں آپ اس کے علاج کے لئے کیا کرسکتے ہیں؟
کم عمری میں بالوں کی سفیدی کے لئے ہڑ کا مربہ کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اصلی خالص نسخے کے مطابق بنی ہوئ جوارش جالینوس مستقل استعمال کی جائے تو بال سیاہ ہو جاتے ہیں لیکن صبر کے ساتھ لمبا عرصہ استعمال کرنا ہوتا ہے۔ اگر نزلہ زکام رہتا ہو تو اسطوخودوس کا باریک سفوف آدھی چائے کی چمچی بھی اس جوارش پر چھڑک لینا چاہئے۔ مستقل استعمال کیجئے۔ جوارش جالینوس دواخانہ حکیم اجمل اور اشرف کی بہتر ہے یا پھر سلیمانی دواخانہ لاہور کی بہترین ہے۔
کم عمری میں بال zinc اور وٹامن B12 کی کمی کی وجہ سے سفید ہوتے ہیں۔ ایسے افراد کو یہ لازمی لینے چاہئیں۔ زنک کا سیرپ اور گولیاں ملتی ہیں۔ وٹامن B12 بھی ملتا ہے۔اگر مستقل نزلہ بھی رہتا ہوتو اطریفل اسطخودوس بھی رات سوتے وقت گرم پانی کے ساتھ مستقل لینی چاہئے۔یا جیسا اوپر بتایا گیا ہے کہ جوارش جالینوس پر سفوف شدہ اسطوخودوس چھڑک کر لینا چاہئے۔ یہ کوئ ایک دو ھفتہ نہیں بلکہ مستقل لینا چاہئے۔
بالوں کی کمزوری سفیدی یا دوسرے مسائل کے لئے Hair Vit کا ایک کیپسول روزانہ دوپہر کے کھانے یا ناشتے کے بعد لینے کی عادت بنالینی چاہئے۔
یا ایبٹ کی Surbex Z روزانہ ایک ٹیبلیٹ باقاعدگی سے لیجئے۔
سفید بال کالے کرنے کا آسان اور مجرب نسخہ( ایک ڈاکٹر صاحبہ کا نسخہ)
سفید بالوں کیلئے سب سے بہترین چیز وٹامن بی 12 اور زنک ہے، اس کے علاوہ سرسوں کا تیل،انجیکشن بی 1 بی 6 جو نیروبین کے نام سے ملتا ہے، زیرہ اور دیسی لہسن کا پانی
تیل یا محلول بنانے کی ترکیب
دیسی لہسن کا پانی 1 بڑا چمچ، پسا ہوا سیاہ زیرہ 1 چمچ، زنک سیرپ 3 چمچ، ایک ایمپیول انجیکشن بی 1 بی 6 نیروبین، آدھا چمچ سرسوں کا تیل اور 1 وٹامن ای کی کیپسول کو ملا کر تیل یا محلول بنالیں اور پھر اسے رات بھر بالوں میں لگاکر رکھیں اور صبح کو شیمپو سے سر دھولیں۔
جسم کے جس حصّے پر بھی سفید بال ہوں وہاں ہاتھ سے اس تیل یا بغیر تیل محلول کو لگائیں یا جڑوں میں اسپرے کریں آپ دیکھیں گے کہ 30 سے 90 روز کے اندر سفید بال گر جائیں اور جن بالوں پر سفیدی آنا شروع ہوئی ہے وہ واپس کالے ہوں جائیں گے۔
نسخہ نمبر 2
بال سیاہ کرنے کا نسخہ( BBC Health)
اجزا:۔ فلیکس سیڈ آئل (السی کاتیل)200گرام، لیموں چار عدد ، لہسن کی تین توڑیاں، اصلی روغن بادام 50 ملی لیٹر، شہد 200گرام
بنانے کا طریقہ: لیموں کا رس اور لہسن کو اچھی طرح پیس لیں ، اس کے بعد السی کا تیل اور شہد ڈالیں اور پھر پیس لیں۔اس مرکب کو کسی شیشے کے جار میں ڈال کر اچھی طرح بند کردیں اور مکسچر کو ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے اور رات کھانے سے آدھا گھنٹا پہلےایک بڑا چمچ ( ٹیبل اسپون) مسکچر کا کھائیں اور ہمیشہ لکڑی یا پلاسٹک کا چمچ استعمال کریں۔یہ جادوئی مکسچر دن میں تین بار استعمال کرنے سے نہ صرف بال مضبوط ہوکر سیاہ ہونے لگیں گے بلکہ اس سے صحت بھی اچھی رہے گی۔
ترپھلا:
ہڑ بہیڑے اور آملے کا سفوف ترپھلا کہلاتا ہے۔ آیورویدک میں یہ سفوف رسائن اعظم مانا جاتا ہے اور ہزاروں برس سے مستعمل ہے۔ رسائن کا مطلب ایسی چیز جو تمام جسم کے لئے مفید ہو۔ تمام یوگی اس کو باقاعدگی سے استعمال کرتے اور کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے مستقل استعمال سے انسان کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔ یعنی انسان کی خواہ کتنی ہی عمر ہوجائے نہ تو اس کے بال سفید ہوتے ہیں نہ جھریاں پڑتی ہیں۔ دوسرے بھی بے شمار فوائد ہیں۔
یہ ترپھلا ہمیشہ خود بنانا چاہئے۔ اس کا تناسب یہ ہے کہ
خشک آملہ بیج نکالا ہوا 100 گرام
بہیڑہ گٹھلی نکالا ہوا 50 گرام
بڑی ہڑ گٹھلی نکالی ہوئ 25 گرام
ان سب کا باریک سفوف بنا کر کسی ڈبے یا جار میں محفوظ رکھیں۔
رات کو اس کا ایک چمچ سفوف ایک کپ گرم کھولتے ہوئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ صبح نہار منہ چھان کر پانی پی لیں۔ تھوڑا سا شہد بھی ملاسکتے ہیں۔ اس کو پینے کے ایک گھنٹے بعد ناشتہ کرنا چاہئے۔ جب عادی ہوجائیں تو پانی کے بجائے ایک چمچی سفوف بھی پانی کے ساتھ کھاسکتے ہیں۔ ذائقہ کافی خراب ہوتا ہے لیکن اس کے فوائد کے سامنے ذائقہ کوئ حیثیت نہیں رکھتا۔ مستقل زندگی بھر استعمال کیجئے اور تاحیات بڑھاپے، کمزوری، شوگر، جگر کے امراض سے محفوظ رہیں۔ یہ چہرے میں ایک عجیب کشش اور سرخی بھی پیدا کرتا ہے۔ بال سیاہ اور مضبوط کرتا ہے۔ یوگا کرنے والے اس کو لازمی استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترپھلہ کبھی بھی بازار کا بنا ہوا نہیں بلکہ ہمیشہ خود گھر میں بتائے گئے تناسب سے تیار کیجئے۔
ہومیوپیتھک علاج:
ایسڈ فاس 30 صبح Acid Phos30
سیلینیم 30 شام Selenium30
نیٹرم میور 30 دوپہر Natrum mure30
پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں طویل عرصے تک لیجئے۔
ھربل بال کالا تیل
اگر یہ سب جھنجھٹ پابندی سے نہیں کرسکتے تو جن لوگوں کے کم عمری میں بال سفید ہونے لگتے ہیں وہ کوئ ھئر ڈائ بھی استعمال نہیں کرسکتے کیونکہ ڈائ کے استعمال سے سیاہ بال بھی سفید ہوجاتے ہیں۔ اس کے لئے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ھربل بال کالاتیل استعمال کیجئے۔ ابتدا میں یہ تیل ایک ماہ تک ہفتے میں دوبار رات کو لگائیں صبح شیمپو کرلیں۔ اس کے بعد ہفتے میں ایک بار لگانا کافی ہوتا ہے۔ ھربل بال کالا تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کو قدرتی سیاہ رنگ دیتا ہے۔ جن لوگوں کے بال بدرنگ بے رونق ہوجاتے ہیں وہ بھی اس ھربل بال کالا تیل سے اپنے بالوں کو جاندار سیاہ کرسکتے ہیں۔ اس تیل میں تل اور ناریل کے تیل کے علاوہ روغن بادام اور دس دیگر جڑی بوٹیاں جن میں آملہ، سیکاکائ، ہڑ، ، بھنگرہ سیاہ، گوکھرو ، حنا وغیرہ شامل ہوتے ہیں اور کچھ ہومیوپیتھک مدر ٹنکچرز بھی شامل کئے جاتے ہیں۔ اس تیل کو زائد عمر کی وجہ سے سفید بالوں والے بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اس کے استعمال سے آپ کو ھئر ڈائ کی ضرورت نہیں رہتی۔ ھفتے میں ایک دوبار لگانے سے بال مستقل سیاہ رہتے ہیں۔
(اس تیل کے بارے میں بتادوں کہ ہمارے وقف ایک حکیم صاحب تیار کرتے ہیں۔ اجزا کی کمیابی کے باعث کم مقدار میں اپنے مستقل کسٹمرز کے لئے ہی تیار کرتے ہیں۔ یہ تیل بال سیاہ کرنے کے ساتھ ساتھ خشکی سکری بھی ختم کرتا ہے۔ بال لمبے گھنے اور صحت مند کرتا ہے۔ جس کو چاہئے اپنا واٹس ایپ نمبر مجھے ان باکس کردے۔ اگر حکیم صاحب کے پاس دستیاب ہوا تو آپ کو اطلاع کردی جائے گی۔ )
نوٹ: بتانا ہمارا کام تھا عمل کرنا آپ کا کام ۔ بغیر عمل اور پابندی کے کچھ نہیں ہوتا۔ سفید بالوں کا علاج طویل اور صبر آزما ہوتا ہے۔ پابندی اور مستقل مزاجی سے ہی نتائج ملنا شروع ہوتے ہیں۔ ہتھیلی پے سرسوں جمانے کی کوشش نہ کیجئے۔)
اپنے بالوں کی سفیدی پہ سہم جاتا ہوں
زندگی ۔۔۔! اب تیری رفتار سے ڈر لگتا ہے
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...