انسانی جسم میں چھوٹے چھوٹے سے آوارہ کیمیکل Free Radical Cells ہوتے ہیں،تندرست سیلز میں گھس کر انہیں نقصان پہنچا کر کینسر ،جسم کی سوجن ، دل اور جلد کی بیماریاں پیدا کر سکتے ہیں،کالی مرچ،Natural Antibiotic ہے Bacterial Infection میں مفید ہےAntioxidant , Anti-inflammatory, Antibacterial پونے کی وجہ سے جلد، پھلہری ،جلد کے کینسر اور کیل مہاسوں کو روکتی ہے، Acidity بڑھ جائے تو صرف تین سے پانچ عدد کالی مرچیں کھانے سے ختم ہو جاتی ہے، ہائڈروکلورک ایسڈ رکھتی ہے اس لیے ریاح میں مفید ہے،قبض اورColic Pain کو روکتی ہے، Metabolism کو Baost دیتی ہے، ڈیپریشن میں میں مفید ہے، Nerve System کو Stimulate کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔
کالی مرچ میں ایک غذائی عنصر Piperine پایا جاتا ہے۔ اسی کی وجہ سے اس کا ذائقہ اور خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ اس کا Piperine فری ریڈیکلز سیلز کو ختم کرتا ہے اور انکی حرکات کو کنٹرول کرتا ہے۔ کالی مرچ کینسر ، دل اور جلد کی بیماریوں کے لئیے انتہائی مفید ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
تحقیقات بتاتی ہیں کہ Piperine دماغ کو تقویت اور Stress کم کرتا اور بھولنے کی بیماری سے بچاتا ہے۔
شوگر اورکولیسٹرول لیول کو بھی کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے. کالی مرچ ہاضمے کیلئے بھی بہت اچھی ہے۔ بہت سارے وٹامنز اور غذائی ایلمنٹس مثلاً کیلسیم اور سیلنئیم کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ معدے میں کام کرنے والے اچھے بیکٹریا کی تعداد بھی بڑھاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
دیسی طب میں مزاج و افعال ۔۔۔۔۔۔۔۔
مزاج ، گرم تر ، افعال و خواص ۔۔۔۔ محرک جگر، مولد صفراء، کاسر ریاح، قاطع سورا، مخرج بلغم، مدر بول، معرق، مخرج سنگ گردہ و مثانہ، ملین مخرج پتھری گردہ و مثانہ، جگر اور گردے ٹھنڈے ہو جائیں تو گرم کرتی ہے، یرقان اسود ، مالیخولیا، تبخیر ، بےخوابی اور ریاحی درد کیلئے بھی مفید ہے،
خشکی سردی کے دستوں میں پیٹ میں ریاح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اس صورت میں کالی مرچیں تین سے پانچ عدد منہ میں رکھ کر سالم ہمراہ پانی کھانے سے اپھارہ ختم ہو جاتا ہے، کھانے کے دوران لقمہ میں رکھ کر بھی کھا سکتے ہیں ۔۔۔
نزلہ و زکام اورچھینکوں کا مؤثر ترین علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانی تین حصے اور دودھ ایک حصہ ، چائے بناتے ہوئے ادرک کی ایک قاش اورحسب ضرورت گڑ ڈال کر چائے تیار کریں، پسی ہوئی ہلدی1گرام، ادرک کی ایک قاش اور پانچ عدد کالی مرچیں کپ میں ڈال لیں اور پھر کپ میں گرم گرم چائے ڈال کر صرف چائے پیئیں، چائے پیتے ہی نزلہ وزکام اور چھینکوں کو فوراً آرام آ جائےگا ۔ ان شاءاللہ