(Last Updated On: )
کل عرصے بعد،
تم کو جاتے دیکھا
تم ویسے ہی تھے
کئی سال پرانے
الجھے سے
ایک یہی بات ہماری
ملتی جلتی تھی
کہ سنتے نہیں تھے تم کسی کی
اور سنتے ہم بھی نہیں تھے
پر کافی اچھے دن تھے
بہانے بہانے سے ہم لڑتے تھے
کل تمہیں دیکھا تو
یاد آیا
کچھ باتیں رہتی تھیں
کئی سال پرانی
جو تم سے کرنا باقی تھیں
وقت پر قلیل ملا تھا
تم کو شاید کہیں جانا تھا
مجھکو بھی جلدی تھی
"