(Last Updated On: )
کائنات کا مقصد اور انسان.
کائنات کی عُمر تقریباً 13.8 ارب سال ہے، ہمارے سورج کی عمر 4.6 ارب سال ہے، زمین کی عمر 4.54 ارب سال ہے، زمین پر زندگی کی شروعات 3.5 ارب سال پہلے ہوئی اور اوائلی انسان تقریباً 20 لاکھ سال پہلے نمودار ہوا. اگر کائنات کا مقصد و منتہیٰ انسان ہی تھا تو انسان کی زندگی کی ابتدا اربوں سال کے بعد ہی کیوں ہوئی؟ زندگی کو انسان کی شکل و صورت میں ڈھلنے کے لئے اتنے کَٹھن اور جان لیوا مراحل سے ہی کیوں گُذرنا پڑا کہ بقائے حیات کی جدوجہد میں تقریباً %98 اَنواع اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں یا صفحہِ ہَستی سے مِٹ گئیں؟ باقی انواع کو چھوڑیں اگر صرف ہم جنہیں Homo sapiens sapiens کہا جاتا ہے، سے پہلے والے انسان جو Homo کی کیٹیگری میں آتے ہیں جیسے Homo habilus