جنگلوں میں رہنے والا اور گھروں میں پالا جانے والا اک عام پرندہ ہے،
کبوتر ایک عام گھریلو پرندے کے طور پر پوری دنیا میں پالا جاتا ہے،
کبوتر کی چونچ سے دم تک اوسط لمبائ تیرہ انچ ہوتی ہے،
اک بالغ کبوتر کے تقریبا "دس ہزار" پر ہوتے ہیں،
اک بالغ کبوتر اڑان کے دوران اک سیکنڈ میں دس مرتبہ پر ہِلا سکتا ہے اور اس کا دل اک منٹ میں 600 مرتبہ دھڑکتا ہے
کبوتر کی اوسط عمر تیس سال ہوتی ہے
عملِ تولید
کبوتر اک رومانوی پرندہ ہے،
جوڑا بنانے میں تھوڑی دیر ضرور لگاتا ہے لیکن جوڑا بنانے کے بعد بے وفائی نہی کرتا،
کبوتر سارا سال انڈے دیتے ہیں اور ان کی یہ صلاحیت خوراک اور علاقوں پر انحصار کرتی ہے۔
مادہ کبوتر اک وقت میں دو انڈے دیتی ہے اور ان انڈوں پر نر اور مادہ باری باری بیٹھتے ہیں،
انڈوں سے بچے 17 سے 21 دنوں میں بآرآور ہوتے ہیں
دوسرے پرندوں کی نسبت ان میں اک چیز منفرد ہوتی ہے کہ یہ اپنے بچوں کو "کَراپ" سے حاصل ہونے والا دودھ پلاتے ہیں کراپ اک تھیلی نما ساخت ہے جو معدے کے تقریبا" جوڑ پر پائ جاتی ہے یہ نر اور مادہ دونوں میں پایا جاتا ہے۔
اس تھیلی کے اندرونی خلیوں کی پَرتوں میں احترق پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے دودھ جیسا مواد پیدا ہوتا ہے اسی مواد کی وجہ سےکبوتر کے بچے جلد گھونسلہ چھوڑنے کے قابل ہو جاتے ہیں
(جاری)
گزارش
کبوتر رکھیں لیکن ان کی دیکھ بھال، علاج، صفائی اور خوراک کا لازماً خیال رکھیں تاکہ وہ بھی آپ سے اتنا ہی لطف اٹھائیں جتنا آپ ان سے اٹھاتے ہیں۔