ایکوڈور کے ہسپانوی زبان کے شاعر، ادیب، تاریخ دان اور سفارت کار۔
18 ،ستمبر ، 1903 میں 'کیوٹو'، ایکو ڈور میں پیدا ھوئے ۔ انھوں نے طالب علمی کے زمانے میں ایکوڈور کی سوشلست پارٹی کی بنیاد ڈالے میں اھم حصّہ لیا۔ زیادہ تر ملک سے باہر رہے۔ کچھ دن چلی کی شاعرہ گبیریل مسٹریل کے معتمد رھے۔ ایکوڈور واپس آنے کے بعد اپنے ملک کے دفتر خارجہ سے منسلک رہے۔ وہ فرانس، پیرو، جاپان، امریکہ میں قونصلٹ جزل رہے۔ بھر ویزولا، برطانیہ، اور نکارا گوا، فرانس، بیلجیم اور ہالینڈ میں ایکو ڈور کے سفیر بھی رھے۔ وہ اپنے ملک کے سکریٹری آف اسٹیٹ ( وزیر خارجہ) بھی رھے۔ وہ یونسیکو کی کتاب "کوریر" کے ہسپانوی حصّے کے مدیر رھے۔ 1969 میں اپنی ملازمت سے سبکدوش ھونے کے بعد " سنی بروک اسٹون بروک" ، نیویارک ، امریکہ میں کچھ دنوں بطور مہمان پروفیسر منسلک رھے۔ ان کو دوستیاں امریکی اہل دانش، شعرا اور ادبّا سے بہت تھیں۔ خاس طور پر ان کی دوست" مونا لی" نے ان کی شاعری کو تنقیدی پیرائے میں انگریزی میں ترجمہ کیا۔ا ن کا نام کئی بار ادب کے نوبیل انعام کے لیے جاتا رہا۔ ان کی شاعری کا تقابل ھوزے خورخے بورھس، پاملو نرودا، سیزر ولیجو ، اکتاوا پاز، ٹی ایس ایلٹ، ہولڈرین اور سینٹ جان پرس کے ساتھ بھی کیا جاتا رہا۔
وہ ایک ایسے شاعر ہیں جس کی درجہ بندی درجہ بندی کرنا آسان نہیں ہے، اگرچہ علماء شعر اور ناقدین نے اپنے شعرا اور امریکی پیکریت، ہسپانوی الٹرازم، لاطینی امریکی داخلی دبستان،{ Indigenous school,} اور جاپانی ہائیکو کی ہیت کے درمیان مماثلت پیدا کی ہے۔ . ان کی شاعری میں فرد کے وجود اور اس کی جمالیات کا اظہار بہت ہی منفرد نوعیت کا ہے۔ جس مین تشبہاتی تشریحات، استعارے، تمثالیت اور تشبہیاتی تکنیک قابل دید ہے۔ ان کا شعری کلامیے کا ساختیہ زندگی کی فطرت کو بیان کرتے ہوئے فرد کی آفاقی تنیائی اور اس سے پیدا ہوںے والی اداسی اور کرب کو موضوع بناتی ہے۔ خورخے اندرے شاعری میں زندگی کے عجائبات کا سراغ لگا کر اس کی معنیاتی تشریح بھی کرتے ہیں۔
ان کی نظمیں انگریزی ، فرانسیسی ، اطالوی اور جرمن میں ھوچکا ھے۔ خورخے کاریر اندرے نے اپنی ایک کتاب El volcan y el colibri (The Volcano and the Hummingbird) (1970). میں تاریخ، سوانح عمری اور دیگر مضامین کو یک جا کیا ھے۔انھوں نے جاپانی "ہائیکو" کو ہسپانوی زبان سے متعارف کروایا اور خود بھی ہائیکو لکھے ۔ ان کی کچھ مختصر نظمیں دیکھیں :
Kernel of Corn **
Every morning
in the rooster’s beak
each kernel becomes
a cob of song
***************
Oyster***
Two-top clam:
your calcium coffer
keeps the manuscript
of some shipwreck.
********************
Typewriting***
Late Night Toad: your little
typings strike
the moon’s blank page
****************
What the Snail Is***
Snail:
tiny measuring tape
with which God measures the field.
***********
Definition of a Seagull***
Seagull: foam eyebrow
on wave of silence.
Kerchief of shipwreck.
Skyroglyph.
*************
انھوں نے ابنے بیرونی ممالک کے اسفار کو بھی قلم بند کیا۔ ا۔ 7 نومبر 1978 میں انتقال ھوا۔ ان کی چند کتابیں یہ ہیں۔
Edaes poeticas 1922-56
Pais se, repto 1946
Poe'sia. Ultima 1968
*********
"وہاں کچھ نہیں"***
خورخے کاریرا اندرے
ترجمہ: احمد سھیل
وہاں کتاب گھر میں کتابیں نہیں ،
کتابوں میں الفاظ نہیں،
الفاظ کے معنی نہیں:
صرف خالی خول ۔
وہاں صرف پینٹ کئے ھوئے بے جان کینوس ہیں
میوزیم اور گیلیریز میں۔
اکیڈمی آف میوزک میں صرف ریکارڈ ہیں،
صرف وحشی رقصوں کے لیے
ھمارے منہ میں صرف دھواں ھے،
ھماری آنکھیں صرف فاصلے ہیں۔
ہر کان ایک نقارہ ھے،
زہنوں میں تھکا ھوا صحرا ھے
ہمیں صحرا سے کوئی نہیں بچائے گا
ھم نقاروں سے فرار حاصل نہیں کر سکتے
تصویری کتابیں ریزہ ریزہ ھوچکی ہیں
روشن خولوں کا وجود نہیں