آج کا ذکرکروں یا کل کا تو کل وہ جو گزر گیا ۔یا وہ جو گزرنا ابھی ناقی ہے۔ سلسلہ روز و شب نقش گر حادثات۔۔ ایک صبح دیکھا تو احفاظ نہیں تھا۔۔ صبر کیا کہ اسے توجانا ہی تھا۔ وہ اڑا ہوا تھا کہ نہیں ابھی نہیں۔۔ ۔پھر ٓاصف فرخی گیا۔۔کیا؟ وہ کیوں چلا گیا اتنی جلدی۔۔ صدمے کی بات ہے
منظر ایوبی کی ماز جنازہ مسجد فاروق اعظم میں ہوگی ۔۔۔ ٹی وی نے کہا
ان کو کیا ہوا؟ کورونا؟؟
نہیں،خیر سےاٹھاسی کے تھے یار۔۔
دیکھتی ٓٓانکھوں سنتے کانوں کیلےؑ طارق عزیز نہیں رہا۔۔
اچھا؟ اچانک کیسے۔۔ کورونا۔۔ میں کچھ اورنہین سوچ سکتاخبروں کے دوران
سو کی گارنٹی اب کس کی ہے یار۔۔ چوراسی سے اوپرہی تھا وہ بھی
کمال ہے یار۔ ابھی کل کی بات ہے وہ اظہرلودھی کے ساتھ ایاتھالڑکاسااوراناونسربوتھ پر بیٹھ گیا تھا۔۔یہ ریڈیو پاکستان راولپیندی ہے دن بھر بتا تا رہتا تھا
۔کل کی نہیں یہ 1961کی بات ہے۔۔ ساٹھ سال ہوگےؑ اس بات کو بھی
مفتی نعیم صاحب۔۔ کتنی خلقت تھی جنازے میں ان کے
یار وہ کل شام کی بات تھی۔۔ یہ دیکھ صبح کی بریکنگ نیوز طالب جوہری اٹھ گے۔۔
یہ کیا ہورہا ہے یار۔۔ اور کیوں ہورہا ہے
کیوں کی بات کیا۔۔۔ اکیاسی سال کے تھے پرسوں ضیا محی الدین کی سالگرہ تھی۔ 89 کے ہوگےؑ وہ بھی۔۔ اور وہ جن کو تم د دیکھ رہے ہو 84 سال کی عمر میں سب۔انور مقصود۔ شکیل عادل زادہ۔۔ اسد محمد خان ۔۔ تارڑ صاحب۔۔ زاہدہ حنا۔۔ حسینہ معین۔۔ رضا علی عابدی۔۔ اور قوی۔۔یا طلعت حسین۔۔ گلوکار عالمگیر صبیحی خانم۔۔،۔۔انور مسعود۔۔ کشور ناہید۔۔ افتخار عارف ۔ امجد اسلام امجد ۔ ظفر اقبال ۔۔لمبی فہرست ہے۔۔تو تم ہی کیا سب انہی کو دیکھ رہے ہیں سن رہے ہیں پڑھ رہے ہیں نصف صدی سے۔۔۔
کیا مطلب ہے ٓاخر۔اور بڑے افسوس کی بات ہے ایسا سوچنابھی۔
کیوں؟ یہ پچھلی نسل ہے۔۔ اگلی نسل سے ٓانا چاہےؑ نا ایسی ہی لیجنڈز کو۔۔ کیوں نہیں ٓرہی ہیں ؟
یہ کس کا قصور ہے کہ اب سیلیبرٹی کا تصور بدل گیا ہے َ۔۔ سیاسی الگ۔۔ مزہبی الگ،،شوبز الگ
قصور کا تو مجھے پتا نہیں۔ ۔۔مگر یہ سوشل میڈیا کا دور ہے۔۔
سشانت سنگھ کی خود کشی۔۔ اور اس سے پہلے عرفان خان۔۔۔۔ صبیحہ خانم کو کوریج نہیں ملی۔ہماری لیجنڈ تھی
مگر عایزہ خان کو ساٹھ لاک لایک ملے انسٹا گرام پر۔۔ یو ٹیوب پر۔۔ٹک ٹاک جنریشن کیا کمال ہے۔ ٓان لاین کیا ہورہا ہے۔۔ سنگرکروڑپتی راتوں رات صرف ایک گانے پر۔۔۔
میں طالب جوہری کی نظم شییر کر رہا تھا۔۔تم نے کچھ کہا؟
۰(ڈیپریشن کے ڈایلاگ جو کورونا نظربندی سے منسوب کؑے جاسکتے ہہں)