جے آئی ٹی رپورٹ کہانی
پاناما کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے ۔اس رپورٹ نے سب کو حیران و پریشان کردیا ہے ،جے آئی ٹی رپورٹ نے ایسا سرپرائز دیا ہے کہ سب حیرت زدہ ہیں ۔اب نواز شریف اور فیوچر پرائم منسٹر مریم نواز شریف بچ نہیں سکتے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریم نوازصاحبہ جو ہمیشہ اپنے آپ کو آف شور کمپنیوں کی ٹرسٹی اونر کہتی رہی ہیں ،دراصل وہ بینیفیشل آنر تھی ۔ادھر نواز شریف صاحب ہمیشہ یہ فرماتے پائے گئے کہ انیس سو اٹھانویں سے انہوں نے اپنے آپ کو فیملی کاروبار سے الگ کر لیا تھا اور وہ بچوں کے پیسوں پر زندگی گزار رہے تھے ۔جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حقیقت میں نواز شریف بھی ایک کمپنی کے مالک ہیں جس کا نام کپیٹل ایف زیڈ ای ہے ۔وہ آج کے دن تک اس کمپنی کے ڈائریکٹر بھی ہیں ۔وہ کمپنی کے چئیرمین بھی ہیں اور اس کمپنی سے تنخواہ بھی وصول کرتے رہے ہیں ،دس ہزار ریال ان کی ماہانہ تنخواہ تھی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے سامنے بہت ہی غلط ،جعلی اور غلط دستاویزات پیش کی گئی ،اس کی تصدیق یو ائے ای کی حکومت نے بھی کی ہے ۔جب نواز شریف سے جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ ان کی بیگم کلثوم نواز نے معتبر اخبار گارجین کو سن دو ہزار میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ لندن کے فلیٹس ان کے ہیں ۔تو نواز شریف نے فرمایا کلثوم نواز کو حقیقت کا پتہ نہیں تھا ،اس لئے وہ انٹرویو میں ایسا کہہ گئی ۔جب جے آئی ٹی نے نواز شریف سے پوچھا کہ ان کا قطری لیٹرز کے بارے میں کیا خیال ہے تو انہوں نے کہا کہ میں نے یہ لیٹرز نہیں دیکھے ۔جے آئی ٹی کو نواز شریف بھی نہیں بتا سکے کہ حسین نواز نے لندن کے چار فلیٹ کب خریدے تھے ؟یہ ساری باتیں جے آئی ٹی رپورٹ میں ہیں ،میں کچھ اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا ۔جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز بینیفیشل اونر ہیں ،لیکن مریم بی بی نے نقلی اور غلط دستاویزات جمع کرائیں ۔جے آئی ٹی کے سامنے جھوٹ بولا جو کہ ایک کریمینل سرگرمی ہے ۔اب ایک ہفتے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کریمینل انویسٹیگیشن شروع کی جائے یا پھر جے آئی ٹی کے ثبوتوں کی بنیاد پر نواز شریف کو ڈسکوالیفائی کردیا جائے ۔حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی کی طرف سے جعل سازی کی گئی ہے ،جھوٹ بولا گیا ہے ۔ظفر ہلالی کے خلاف ایف آئی آر کٹ گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے حوالے سے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔یہ تمام باتیں میں نواز دشمنی میں نہیں کررہا اور نہ ہی میڈیا کے تجزیہ کاروں اور رپورٹوں کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں ۔میڈیا ہاوسز تو پارٹیاں ہیں ۔ہر میڈیا ہاوس میں کسی نہ کسی پارٹی کا جھنڈہ ہے ۔اس لئے میڈیا کی کریڈیبیلیٹی برباد ہو گئی ہے ۔یہ تمام باتیں جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر سنا رہا ہوں ۔بھائی نواز شریف صاحب اپنی کمپنی سے دس ہزار درہم تخواہ لیتے رہے ،لیکن پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا کہ وہ تو کسی کاروبار کے حصہ دار نہیں ،قوم سے خطاب میں جھوٹ بولا کہ ان کی تو کوئی کمپنی ہی نہیں ہے ۔لیکن یو ائے ای کی حکومت نے کہا ہے کہ کپیٹل ایف زیڈ ای ایک کمپنی ہے جس کے مالک نواز بھائی ہیں ۔۔جے آئی ٹی کے اس ثبوت کو کیسے جھٹلاو گے ۔کیا یو ائے ای کی حکومت بھی آپ کے خلاف سازش کا ھصہ ہے ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جے آئی ٹی تگڑے ثبوت لے آئی ہے ۔جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ڈیکلئیر اور کلئیر اثاثوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔جے آئی ٹی نے منی ٹریل بھی بتادی کہ کیسے سرمایہ ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں گیا ۔جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں منی ٹریل سسٹم فراہم کردیا ہے ۔۔لیکن شریف فیملی نے منی ٹریل کو چھپایا ۔جے آئی ٹی نے کہا کہ طارق شفیع نے جو گلف اسٹیل ملز ہے اس کے بارے میں کہا تھا کہ اس مل کے انیس سو اسی میں پچیس فیصد شئیر فروخت کئے گئے اور یہ رقم جو بارہ ملین درہم تھی ،قطری شہزادے کے سپرد کی گئی ۔جبکہ یو ائے ای کی حکومت کی وزارت قانون نے کہا ہے کہ اس کا رکارڈ ان کے پاس نہیں کہ اس مل کے شئیر فروخت ہوئے اور قطری شہزادے کو یہ پیسے دیئے گئے ۔یہ بھی کہا گیا کہ گلف اسٹیل ملز کو دو ہزار ایک اور سن دوہزار میں دبئی سے اکھاڑا گیا اور اس کا سارا سکریپ یا مشینری قطر میں منتقل کی گئی ۔یو ائے ای کی حکومت نے کہا ہے کہ اس کا بھی رکارڈ ان کے پاس نہیں ۔یہ سب کچھ جے آئی ٹی رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے ۔جے آئی ٹی رپورٹ کے صفحہ نمبر ایک سو چورانوے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی اس قدر ثبوت لے آئی ہے کہ اب سپریم کو رٹ جو بھی ججمنٹ دینا چاہے دے سکتی ہے ۔حدیبیہ پیپر ملز کی حقیقت بھی جے آئی ٹی رپورٹ میں دنیا کے سامنے آگئ ہے ۔انیس سو نوے میں برطانوی میڈیا میں خبریں چلیں تھی کہ حدیبیہ پیپرز ملز کے حوالے سے چار فلیٹ لندن میں خریدے گئے ہیں ۔اس کے زریعے فیک اکاونٹ بنے ،پھر انہی فیک اکاونٹ سے منی لاونڈر ہوئی ۔۔۔اس دور میں شہید بے نظیر کے دور میں نوازشریف کے خلاف کیس بھی بنا تھا۔رحمان ملک نے تحقیقات کی تھی ۔لیکن بے نظیر کی حکومت چلی گئی ،اس وقت حدیبیہ کا کیس کورٹ میں چل رہا تھا ۔پھر نوازشریف کی حکومت آئی ،نیب نے حدیبیہ کیس پر کام کرنا چھوڑ دیا ۔مطلب فائل بند کردی ۔لاہور ہائی کورٹ کا حکم آیا اور کیس ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو گیا ۔سپریم کورٹ تک حدیبیہ کی حقیقت پہنچ ہی نہ سکی ۔یہ سب باتیں جے آئی ٹی رپورٹ میں ہیں ۔اب بتایا جائے کہ نواز حکومت کے خلاف سازش کہاں ہے اور یہ سازش کون کرہا ہے ؟اب نواز لیگ کے رنگ باز قانونی کیس کو سیاسی کیس بنانے کی ایک ناکام کوشش کررہے ہیں ۔اب مریم بی بی نے جے آئی ٹی کی رپورٹ reject کردی ہے ۔ایک ٹوئیٹ تھا جو آئی ایس پی آر کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں rejected کا لفط تھا ۔وہ تو چلو ہو گیا اب مریم بی بی اس پوزیشن میں ہیں کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو کہیں کہ rejected ……اب رانا ثنا اللہ فرما رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے دبئی والوں سے رکارڈ گم ہو گیا ہو ۔سعد رفیق فرماتے ہیں جے آئی ٹی رپورٹ رحمان ملک کی گواہی پر کھڑی ہے ۔احسن اقبال فرماتے ہیں یہ رپورٹ ردی کا ٹوکرا ہے ۔۔۔اور کتنا جھوٹ بولیں گے یہ ن لیگی ۔۔بھیا حقیقت یہ ہے کہ ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے اور بہت سے افراد چھلانگیں لگانے والے ہیں ۔مسلم لیگ کی قیادت جھوٹ کی وجہ سے پھنس گئی ہے ۔اب لیگل اور فنانشیل ایشوز کو کیسے سیاسی بنایا جاسکتا ہے۔عدالت جذبات پر نہیں چلتی ،ثبوتوں پر چلتی ہے اور ثبوت عدالت کو مل گئے ہیں ۔اب کیسے ثابت کرو گے کہ جے آئی ٹی نے جتنی بھی ثبوت دیئے وہ جھوٹ ہیں ۔جھوٹے تو آپ ہیں ؟اب یہ نہ کہنا کہ ایک عدالت عوام کی بھی ہوتی ہے جس نے دو ہزار اٹھارہ میں فیصلہ دینا ہے ۔اب سسٹم کو خطرے میں مت ڈالو ،جمہوریت کی آڑ میں بچنے کی کوشش مت کرو ،تم لوگ پکڑے گئے ہو ۔اب لیگل جنگ لڑنی ہوگی ۔ٹھیک ہے دو ہزار اٹھارہ میں الیکشن ہوں گے ،ہو سکتا ہے آپ جیت جائیں ۔لیکن نااہلی سے اب کیسے بچو گے َاب یا ن لیگ بطور پارٹی بچے گی یا پھر شریف فیملی ۔بھیا پارٹی میں قابل لوگ ہیں ،مستعفی ہو اور کسی اور کو وزیر اعظم بنادو ،یہی ایک راستہ ہے ۔یہی ایک باعزت راستہ ہے ۔لیکن کیا نواز شریف ایسا کریں گے ؟استعفی تو دینا پڑے گا ۔اب مزید کتنا منہ کالا کرو گے ۔گو نواز گو تو ہوگا ۔ٹھیک ہے ووٹ بنک ہے ۔لیکن نااہلی سے بچنے کا راستہ کوئی نہیں ۔اب ڈیڈھ ہو شیاری نہیں چلے گی ۔اگر شریف فیملی کے سارے افراد ساری منی ٹریل سچے انداز میں بتادیتے تو ایسا نہ ہوتا ،جو ہوگیا ہے ۔سچ بو ل دیا جاتا تو ایسی رسوائی نہ ہوتی ۔نواز شریف نے قوم سے جھوٹ بولا ،پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ۔اب گھر تو جانا پڑے گا ۔اگر جے آئی ٹی کی رپورٹ ردی ہے تو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کو کاروائی کرنے دو ،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ظفر حجازی نے ٹمپرنگ کی ،ایف بی آر نے حقیقت بتادی ۔ایف بی آر نے خود کہا اس نے ٹمپرنگ کی ہے ۔اور ایف آئی ائے چوہدری نثار کے نیچے ہے ؟کیا نثار بھی اس سازش کا حصہ ہے ؟تم کتنے سازشی مارو گے ،ہر گھر سے سازشی نکلے گا ۔یو ائے ای کی حکومت بھی سازشی ،نثار بھی سازشی ۔کیا بکواس ہے ۔اب تو خود کش بمبار بھی نہیں بن سکتے ،شوق شہادت بھی ممکن نہیں ،اب یہ کرسکتے ہو کہ کھیلنے نہیں دیں گے ،اب تو جو عدالت اور جے آئی ٹی کے خلاف بولتے رہے ہیں ان کی تقریر کا رکارڈ بھی آرہا ہے ۔کہاں بھاگو گے ؟اب سزا تو ملے گی ۔جھوٹ کی سزا بھی بھیانک ناک ہوتی ہے ۔اب استعفی دینا ہو گا ۔اب گو نواز گو ہوگا ۔عمران خان پہلی مرتبہ میچ جیت گئے ہیں ۔جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی ،جے آئی ٹی سازش کررہی تھی ،اب کیسے چیلنج کرو گے ؟جس کو چیلنج کرو گے آپ کی نگاہ میں تو وہی سازشی تھا ؟اب کیسے سپریم کورٹ اس رپورٹ کو ردی کی نزر کرسکتی ہے؟حسن ،حسین ،نواز اور مریم ،سب معصومیت سے کہتے رہے کہ انہیں تو یہ معلوم نہیں ان پر الزام کیا ہے ؟بھیا اب وہ ثبوت لے آئے ہیں ۔کیوں ٹمپرنگ کی ؟اب سازش کونسی؟یہ رپورٹ ردی نہیں ہے ،یہ تم بھی جانتے ہو ،یہ دنیا بھی جانتی ہے ؟شیر بنو شیر ۔۔۔بھیا عدالت نے تو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ جس نے حسین نواز کی تصویر لیک کی اس کو بھی پکڑو ،کیا اس کو پکڑ سکتے ہو،اتنی اخلاقی جرائت ہے ؟یہ رپورٹ ابھی حتمی نہیں ،نو جلدیں پبلک کردی گئیں ہیں ،دسویں جلد کو پبلک ہونے سے روک دیا گیا ہے۔جے آئی ٹی نے کہا ہے کہ اس دسویں جلد مین ایسا رکارڈ ہے جو آئندہ تحقیق میں کام آئے گا ۔بھیا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ۔اب نواز فیملی مکمل طور پر داغ دار ہے ،کیسے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی دھجیاں اڑیں گی؟gameovernawaz…….اب اگر ناک کا مسئلہ ہے تو اپنے آپ سے ملاقات کرو نواز بھیا ۔۔۔۔نواز بھیا کڑوا گھونٹ لینا ہوگا اب یا پارٹی کو بچاو یا پھر شریف انٹرپرائزز کو ۔۔۔فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے ۔کورٹ کے سامنے سلنڈر کریں ،یہی ایک باوقار راستہ ہے ۔جے آئی ٹی جھوٹ کا پلندہ ہے تو ڈٹ جائیں پھر چاہے شہادت ملے یا کچھ ۔۔لیکن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں چلے گی ۔نواز شریف نے دیر کی ہے ،بہت مواقع ضائع کئے ہیں ۔اب وہ نااہل ہی ہوں گے ۔اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ۔۔۔ٹائی ٹینک شپ ڈوبنے والا ہے ۔۔اب دیکھتے ہیں ڈوبتے جہاز سے کیسے کیسے لوگ چھلانگیں لگاتے ہیں ۔۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔