(Last Updated On: )
میں نہیں جانتا اس لڑکی کا لمس اسقدر مقدس کیوں ہے
ہم ایک ہی بستر میں ہوتے ہیں مگر ہمبستر نہیں ہوپاتے
تب میں اکثر سوچتا ہوں کہ اس لمحے کا سچ کیا ہے؟
یوں تو میں بہت سی بستروں میں رہا ہوں
مگر اتنا سکون مجھے کسی اور بستر میں نہیں ملا
یہ بھی نہیں کہ اسے جسم سے آشنائی نہیں ہے
شاید میری طرح وہ بھی جسموں کے سفر سے تھک چکی ہے
جہاں میں نے ابتک جسم کی خوشبو کا تعاقب کیا
وہیں اس نے جسموں کی بدبو تک کو بھی جھیلا ہے
خاموشی کی موجودگی میں لمس ہماری زبان ہوتی ہے
ہم ایک دوسرے کو بن کہے سب کچھ بتا دیتے ہیں
ایسا نہیں ہے کہ ہم جسم سے لاتعلقی اختیار کررہے ہیں
بس فی الحال ہم جسم سے بالاتر ہوکر ساتھ رہنا چاھتے ہیں۔