مصفی خون اشیاء کھانے سےجلدی امراض اور پھوڑے پھنسیاں نکلنےکا امکان نہیں رہتا۔ میٹھی اشیاء تو بکثرت کھاتے رہتےہیں لیکن کڑوی اشیاء کھانا ترک کر رکھی ہیں۔کبھی کبھار کڑوی اشیاء میں کوئی ایک بھی کھانے سے جلدی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
مصفی خون کے نسخہ جات ۔
1۔ چاسکو۔ مزاج ۔ خشک گرم۔
خواص اورافعال اثرات : جالی، محلل اورام، دافع سوزش چشم،مصفی خون، مقوی باہ، حرارت و صفراء پیدا کرکے قوت بڑھاتا ہے۔ محرک قلب، محلل اعصاب،مقوی جگر
نسخہ ۔ چاسکو آدھ پاؤ دیسی گھی میں بریاں کریں اورباریک پیس لیں۔ ڈیڑھ پاؤ پسی ہوئی چینی میں ملا کر جار میں محفوظ رکھیں۔
خوراک چائے والا چمچ ہمراہ پانی۔
2۔ عناب ۔ مزاج ۔ خشک گرم۔ خواص اور افعال و اثرات۔ مولد سودا، دافع علامات بلغمی، دافع پیاس، زخموں مندمل،ملین،اعصابی محلل ہے۔
پانچ سے سات دانے رات پانی میں بھگو دیں۔ صبح پانی استعمال میں لائیں۔
3. چرائتہ۔ مزاج۔ خشک گرم، خواص اور افعال و اثرات۔ مصفی خون، محلل اورام، قاتل دیدان، مقوی معدہ وقلب، دافع بخار، مجفف رطوبت، قابض، مدرحیض، محرک قلب، محلل اعصاب، مسکن مقوی جگر، خون میں صفراء کی مقدار زیادہ کرتا ہے، جذام ،آتشک۔
شربت مصفی خون۔ شاہترہ، پوست نیم ، افسنتین، عناب، بسفاج، عشبہ، چرائتہ ہر ایک ایک تولہ۔ چینی تین پاؤ، پانی تین پاؤ۔
تمام اشیاء کو نیم کوفتہ کرکے پانی میں بھگو دیں۔ صبح دو تین جوش آنے کے بعد اتار کر پن لیں اور پھر چینی ملا کر قوام بنائیں۔ خوراک ایک سے دو تولہ ہمراہ تازہ پانی۔
4. عشبہ۔ مزاج۔ خشک گرم،خواص
اور افعال و اثرات۔ مصفی خون، محلل سوزش اعصاب، مسہل بلغم و فاضل سودا، دافع آتشک، خنازیر، وجع المفاصل، پسینہ آور، مجفف رطوبت۔ ، قلب و عضلات کو تحریک خلافت، مقوی جگر، اعصاب میں تحلیل پیدا کرکے سوزش اعصاب رفع کرتا ہے بلغم کا نام و نشان مٹا دیتا ہے۔
شربت مصفی خون۔ بسفاج پچاس گرام گرم۔ نسوت۔ پچیس گرام، چرائتہ پچاس گرام۔ افسنتین تیس گرام۔ عناب پچاس گرام۔ شاہترہ پچاس گرام۔۔ عشبہ پچاس گرام چینی سوا کلو ۔ پانی ڈیڑھ کلو۔
حسب معمول شربت تیار کریں۔ خوراک۔ پچاس گرام ہمراہ پانی۔
5. افسنتین۔ مزاج۔ خشک گرم۔ خواص اورافعال اثرات۔ محلل ریاح،مدر بول، مدر حیض، نافع بلغم، ورم جگر، ورم طحال، پرانا بخار، نوبتی بخار۔ پیٹ کے کیڑے،
جوشاندہ۔ افسنتین دو گرام جوشاندہ پیئیں۔
پھوڑوں کیلئے مرہم۔
1. گندہ بہروزہ پچاس گرام، زنگار پانچ گرام، مردہ سنگھ تین گرام۔ نیلا تھوتھا ایک گرام۔
ترکیب تیاری۔ گندہ بہروزہ کو گرم کریں۔ باقی اشیاء کو پیس کر گرم بہروزہ میں اچھی طرح ملا دیں۔ مرہم تیار ہے۔میڈیکل کاٹن پر لگا کر پھوڑے پر لگائیں۔ دو تین روز میں پھوڑے سے گندہ مواد خارج ہو جائےگا۔ اگر مرہم بنانا ممکن نہیں ہے تو گوار گندل یعنی کہ Aloevera کا اندر والا گودا پھوڑے پر باندھ دیں۔چند روز میں آرام آ جائےگا۔ ان شاءاللہ۔
2. پھوڑا جلد کے اندر گہرائی میں ہو ۔ خالص شھد میں ہلدی ملا کر سوراخ میں ٹپکائیں۔ آرام آ جائے گا۔ ان شاءاللہ۔
3. موہکے میں سے گندہ مواد خارج ہوتا رہتا ہے تو ہومیو پیتھک دوا تھوجا۔ Thuja 1M ایک گھونٹ پانی میں پانچ قطرے ملا کر ہر پندرہ دن کے بعد تقریباً چھ ماہ تک۔ اللّٰہ تعالٰی کے کرم سے ضرور آرام آئے گا ان شاءاللہ۔
زخموں کا علاج :
سڑک پر گرنے سے یا پھر کسی بھی آلودہ کیل اور لکڑی سے زخم آیا ہو تو پہلے ٹیٹنس سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوانا چاہیے۔
زخم آلودہ ہو چکے ہوں تو پہلے زخموں کو صاف کرنا چاہیے۔
1. تلوں کا تیل ایک پاؤ ، رتن جوت بیس گرام ، کاربالک ایسڈ پندرہ گرام ۔
ترکیب تیاری ۔ لوہے کی کڑاہی میں ڈالیں۔ کڑاہی کو آگ پر رکھیں۔ رتن جوت کو تیل میں ڈال دیں اور آنچ کو تیز کردیں۔ جب رتن جوت اچھی طرح جل رہا راکھ ہو جائے تو کڑاہی اتار لیں۔ کاربالک ایسڈ ڈال دیں۔ تیل کو شیشی میں محفوظ کر لیں۔
میڈیکل کاٹن پر تیل لگا کر زخم پر رکھ کر پٹی سے باندھ دیں۔ زخم ایسی جگہ پر ہے کہ پٹی باندھنا مشکل ہے تو تیل میڈیکل کاٹن پر لگا کر زخموں پر تیل لگائیں۔ دن کے تین چار بار لگانے سے زخم چاہےگہرے ہوں صرف تین روز میں آرام آ جائےگا۔ ان شاءاللہ۔