1. صاف اور گرم پانی پینے کی عادت بنائیے۔
2. موسمی تازہ سبزیاں اور پھل زیادہ سے زیادہ کھائیں۔ جون تا اکتوبر تک پالک ، بھنڈی توری،گوبھی اورپبیگن پرکیڑے مار ادویات کا سپرے زیادہ کی جاتی ہے۔ ان مہینوں میں یہ چار سبزیاں نہ کھائی جائیں۔
3. کھانے کے ساتھ دیسی مولی کے پتے بطور سلاد ضرور استعمال کیے جائیں۔
4 ۔ ادرک دیسی آدھا گرام اور پودینہ کےصرف دو یا تین پتوں کا قہوہ جگر اور نظام انہضام کیلئے بہت مفید ہے۔
5. افسنتین آدھا گرام مہینہ میں صرف ایک بار قہوہ پیئیں۔
6. کھانے کے اوقات مقرر رکھیں ۔
7. واک اور ورزش کی عادت بنائیں۔
صحت مند زندگی کیلئے پرہیز ۔
1. غصہ، نفرت وحقارت، بغض وکینہ، حرص و ہوس اور حسد جیسے منفی رویوں سے بچنا چاہیے۔ ذہن کو پرسکون رکھیں۔ذہن کو ہمیشہ مثبت باتوں پر concentrate رکھنا چاہیے۔
2. آلودہ پانی، ٹھنڈا پانی،کولڈ ڈرنکس، ڈبہ بند غذائیں اور بازاری مٹھائی۔
3.ثقیل اور مرغن غذائیں کم کھائی جائیں۔
حفظ ماتقدم کے طور پر۔
سال میں صرف ایک دو بار مندرجہ ذیل ہومیو ادویات استعمال میں لائیں۔
آرسینک البم Arsenicum Album 30
لائیکوپوڈیم۔ 30 Lycopodium
صرف ایک ہفتہ تک استعمال میں لائیں۔
صبح آرسینک البم ایک گھونٹ پانی میں پانچ قطرے ملا کر۔ شام لائیکوپوڈیم ایک گھونٹ پانی میں پانچ قطرے ملا کر پیئیں۔ بہت سارے عوارض اورخاص طور پرجگر کی تکالیف سے محفوظ رہیں گے۔
ان شاءاللہ ۔