ادارہ، عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کی جانب سے پیش کرتے ہیں 200 واں منفرد پروگرام بعنوان جشنِ ادارہ2019
کچھ اپنے بارے میں کچھ ادارے کے بارے میں
We present 200th Unique international Program
http://www.aalamibesturdupoetry.com /جشنِ-ادارہ-200واں-عالمی-تنقیدی-پروگرام/
=============================
ازقلم…نفیس احمد نفیسؔ ناندوروی(انڈیا)
ادارۂ ھٰذا دنیا کا واحد ادارہ ہے، جو اس برقی ترقی یافتہ دور میں شعراء, ادباء و مصنفینِ زبانِ اردو ادب کی ذہنی آبیاری کرتا ہے اور نئے نئے لسانیاتی پروگرامز منعقد کرتا ہے… جن میں تنقید و تبصرے، ادبی ایوارڈ، اعزازی اسناد، توصیف نامے وغیرہ سے لے کر اخبارات، رسائل و جرائد کے ساتھ ساتھ برقی تشہیر بھی ایک منظّم طریقۂ کار کے ذریعے انجام دی جاتی ہے… ادارے کی جانب سے عالمی ماہنامہ "آسمانِ ادب" کی اشاعت بھی قابلِ تحسین ہے…، شروعاتی دور میں جہاں مرحوم علی مزمّل خان صاحب پاکستان، محترم امین اوڈیرائی صاحب پاکستان وغیرہم نے جہدِ مسلسل سے "آسمانِ ادب" کو برقی دنیا کا مثالی ادبی ماہنامہ بنایا تو وہی فی الوقت مدیرانِ اعلیٰ محترم انور کیفی(انڈیا) اور محترم صابر جاذب لیہ (پاکستان) نیز معاون مدیران محترمہ ڈاکٹر مینا نقوی (انڈیا) اور محترم احمد منیب (پاکستان)…، کی بے لوث خدمات "آسمانِ ادب" پر چار چاند لگا رہی ہیں…
غرض کہ ادارۂ ھٰذا دنیا کا واحد برقی ادارہ ہے جس نے قلیل مدّت میں کامیاب ترین سفر طے کر کے برقی ادبی دنیا میں اپنا لوہا منوالیا ہے…، جس میں تمامی انتظامیہ و اراکین کا ہمہ وقت ساتھ رہا… ساتھ ہی اس کامیاب سفر کے روح رواں، دلچسپ شخصیت کے مالک، ادارے کے بانی و چیئرمن جنابِ محترم توصیف ترنل صاحب خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں…
ادارے کی جانب سے اب تک 199 پروگرامز کامیابی کے ساتھ منعقد کئے جاچکے ہیں، جن کی تفصیلی کارگزاریاں/معلومات آپ کو google search engine پر مُیسّر آجائے گی… ادارے کی اِنھیں چار سالہ بے لوث و مسلسل ادبی خدمات کے مدِّنظر، اِس بار پیش کرتے ہیں 200 واں آنلائن مشاعرہ بعنوان
جشنِ ادارہ 2019
کچھ اپنے بارے میں کچھ ادارے کے بارے میں
یہ پروگرام مورخہ، 30 مارچ 2019، بروز ہفتہ(سنیچر)، پاکستانی وقت 7:00 بجے اور ہندوستانی وقت 7:30 بجے شروع کیا جائے گا، جس میں شعراء، اپنے مختصر تعارف کے ساتھ ساتھ اپنی ایک کاوش(نثر/نظم) اور ادارے سے متعلق اپنے تاثرات (کمبائن میسیج بناکر دورانِ مشاعرہ) پیش کریں گے… جس پر ناقدین اور مبصّرین حضرات اپنی بیش قیمتی آرا سے مُستفید فرمائیں گے…
نوٹ :- تمام شعراء اپنا کلام برائے تنقید پیش کریں گے
جس کی کاوش بہترین ہو گی اسے اعتبارِ فن ایوارڈ دیا جائے گا
منجانب
انتظامیہ ادارہ
=============================
پروگرام آرگنائزر
محترم نفیس احمد نفیسؔ ناندوروی انڈیا
=============================
ناقدینِ مَحفِل…، اَربابِ ذی وقار
1)-محترم شفاعت فہیم صاحب (بھارت)…
2)-محترم مسعود حسّاس صاحب (کویت)…
3)-محترم غلام مصطفیٰ صاحب (پاکستان)..
4)-نعیم جاوید سعودی عرب
5)-امجد شاہ ٹی وی اینکر انگلینڈ
=============================
صدارت
31)-محترم احمد منیب صاحب (پاکستان)
مہمانانِ خصوصی
29)-محترم ڈاکٹر عدیل ارشد خان صاحب..
30)-محترمہ نفیسہ حیا صاحبہ (بھارت)…
مہمانانِ اعزازی
27)-محترم امین اوڈیرائی صاحب (پاکستان)
28)-محترمہ روبینہ میر صاحبہ کشمیر(انڈیا)
=============================
رپورٹ
نفیس احمد نفیسؔ ناندوروی (انڈیا)
لائیو رپورٹ فیس بک
توصیف ترنل جارڈن ہانگ کانگ
نظامت
محترم احمر جان صاحب (پاکستان)…
گرافکس ڈیزائینر
محترم صابر جاذب لیہ صاحب(پاکستان)
=============================
حمد بارئ تعالٰی
1)ناچیز نفیس احمد نفیسؔ ناندوروی (انڈیا)…
نعتِ نبیﷺ
2)-محترمہ روبینہ میر صاحبہ، (بھارت)…
=============================
دیگر شعرائے عالم….
3)-محترم تہذیب ابرار، بجنور، ( بھارت)…
4)-محترم جعفر بڑھانوی (بھارت)….
5)-محترم ظہیر احمد ضیاء بھمبر آزاد کشمیر
6)-محمّد اسامہ ساجد، مریدکے… (پاکستان)
7)- محترم اصغر شمیم کولکاتا (انڈیا)…
8)ارسلان فیض کھوکھر پسرور سیالکوٹ پاکستان
9)-محترم محمد زبیر، گجرات…، (پاکستان)
10)-محترم عامر حسنی….، (ملائیشیاء)…
11)-محترم ندیم عاصم بجنوری….، (بھارت)
12-محترم ایڈوکیٹ متین طالب ناندورہ بھارت
13)-محترم علی شیدا…، کشمیر…(بھارت)
14)-محترمہ نیّر رانی شفق…، (پاکستان)…
15)-محترمہ نسیم خانم صبا، کرناٹک(انڈیا)
16)-محترمہ گُل نسرین، ملتان (پاکستان)…
17)-ناچیز نفیس احمد نفیسؔ ناندوروی (انڈیا)
18)-محترمہ ڈاکٹر مینا نقوی،مراداباد، بھارت
19)-محترم ضیا شادانی…..، (بھارت)…
20)-محترم ڈاکٹر سراج گلاؤٹھوی (انڈیا)…
21)-محترمہ سیما گوہر صاحبہ بھارت
22)-محترم خالد سروحی گوجرانوالہ پاکستان
23)-محترمہ نیّر رانی شفق پاکستان
24)-محترمہ غزالہ انجم بورے والا پاکستان
25)-محترمہ ڈاکٹر صابرہ شاہین پاکستان
26)-محترمہ ساجدہ انور کراچی پاکستان