اسے اردو میں جاپانی پھل یا املوک کہتے ہیں اور انگریزی میں "پر سی من "۔ دراصل یہ جاپانی نہیں بلکہ چینی پھل ہے جو 2000 سال پہلے چین میں دریافت ہوا اور اس کے چرچے جاپان اور کوریا میں پھیلے پھر وہاں سے یورپ اور پھر امریکہ جاپہنچے حالانکہ امریکہ میں پہلے سے ہی اسکی ایک نسل دریافت ہوچکی تھی۔ پاکستان میں چونکہ پچھلی کچھ دہائیوں سے یہ دیکھا جارہا ہے جو کہ دراصل جاپان سے منگوایا گیا تھا اس لئیے اسےجاپانی پھل کی پہچان مل گئی۔ اسکی دنیا میں سب سے زیادہ پیداوار چین میں ہوتی ہے جو کہ کل دنیا کی پیداوار کا %70 ہے۔
پر سی من کا مطلب ہے خشک پھل۔ یہ پھل اکثر مکمل پکا ہوا نہ کھایا جائے تو گلا پکڑ لیتا ہے۔ اصل میں ایسا اس میں موجود ایک کیمیکل Tannins کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ نقصان دہ نہیں ہے بس اس کو پکنے کے بعد کھائیں۔کچے پھل کو پکنے یا نرم کرنے کے لئے اسے چاولوں یا بھورے بیگ یا اخبار وغیرہ سے ڈھانک کر رکھ دیں اور کچھ دنوں بعد دیکھیں، اصل میں پھلوں سے ایک گیس نکلتی ہے جو پھل کو تازہ رکھتی ہے اور پکاتئ ہے۔ اسے Ethylene کہتے ہیں۔ چاولوں کے اندر کچا پھل دبانے سے یہ گیس اندر ہی قید ہوجاتی ہے اور پھل پک جاتا ہے۔ یہ Ethylene گیس سیب کے پھل میں بھی بہت زیادہ ہوتی ہے اس لئیے اسے سیب کے ساتھ رکھنے سے بھی یہ پک کر بالکل نرم (پولا) ہوجائے گا اور انتہائی مزیدار زائقہ دے گا۔ یا اس کو بس کچھ دن چھوڑ دیں یہ خود ہی نرم ہوجائے گا پھر کھائیں۔ اسے دھوپ میں سکھا کر (Dehydrated) ساوگی کی طرح بھی کھایا جاتا ہے وہ طریقہ بھی بہت مزیدار ہے۔
اس پھل کے کیا فائدے ہیں دیکھتے ہیں:
۰ اس میں وٹامن A پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لئیے بڑا مفید ہے یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہونے والی نظر کی کمزوری سے بھی بچاتا ہے. وٹامن اے آپ کے جسم کے امیون سسٹم کو بہتر کرکے کئی قسم کے کینسرز اور جلدی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
۰ اس میں فائیبر پایا جاتا ہے جو پیٹ کے لئیے بڑا زبردست ہے۔ یہ قبض کو دور کرکے نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔ بلکہ یہی نہیں ، فائئبر شوگر لیول اور کولیسٹرول کو بھی بہتر کرکے دل کو مضبوط کرتا ہے . یہ موٹاپا دور کرنے میں بھی بہترین ہے اور بھوک ختم کرتا ہے۔ چین جاپان وغیرہ میں اس کے بنے بسکٹ ملتے ہیں جن کے کھاتے ہی بھوک کا احساس دور ہوجاتا ہے۔
۰اس میں Tannins بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہ ایک کیمیکل چیز ہے جو کہ Anti-Oxidant اور anti- inflammatory خصوصیات رکھتی ہے۔
اینٹی آکسی ڈینٹ جسم میں موجود Free Radical مالیکیول کو نارمل کرکے جلد کو بہتر کرتی ہے اور کینسر سے بچاتی ہے۔
اینٹی انفلے مے ٹوری خصوصیت ہونے کی وجہ سے یہ جوڑوں کے درد کو کم کرتی ہے . بہت سارے کینسرز اور ڈپریشن سے بچاتی ہے۔
۰ اس میں Flavonoids اور Carotenoids کیمیکلز ہوتے ہیں۔
فلے وو نوئیڈز جسم کو زہریلے مادوں سے محفوظ رکھتے اور Anti-Oxidant کی طرح کام کرتے ہیں۔
اس میں موجود Carotenoids کو ہمارا جسم وٹامن A بنا کر آنکھوں اور امیون سسٹم کو بہتر بناتا ہے۔
Persimmon کے پتوں کی چائے:
اس کے پتے خشک ہوں یا سبز ، اس کے پتوں کا قہوہ بھی امرود کے پتوں کی طرح شفا بخش ہے۔ اس کے پتوں میں وٹامن سی، فائیبر
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...