اکثر انسانوں میں آپ نے جنس کی تبدیلی کا سنا ہوگا۔ جیسے ایک پیدائشی لڑکی، بعد میں آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا یا پھر ایک پیدائشی لڑکا، لڑکی بن گئی۔ اس طرح کی تبدیلی جنس ،انسانوں میں عام ہیں اور ہماری نظروں کے سامنے اکثر اسطرح کی خبریں گزرتی ہیں۔ لیکن کیا آپکو معلوم ہے ک اسطرح کی جنس کی تبدیلی (یا بیک وقت دونوں جنسوں کی خصوصیت رکھنا) بعض پودوں اور جانوروں میں بھی عام اور مشترک ہے؟
پوسٹ کی تصویر میں دکھائی جانے والی یہ مچھلی، ایک بارا مونڈی Barramundi مچھلی ہے ۔ یہ اپنے شروع کے دو یا تین سالوں تک ایک نر کی حیثیت سے بڑی ہوتی ہے۔ پھر اسکے بعد یہ خود بخود اپنی جنس تبدیل کرکے مادہ بن جاتی ہے تاکہ افزائش نسل کرسکے۔ یعنی اس میں جنس کی تبدیلی ہوجاتی ہے۔
محل وقوع
بارامونڈ مچھلی( سائنسی نام لیٹس کیلکیریفر Lates calcarifer ) یا ایشیائی سمندری باس مچھلی ، ایک Perciformes آرڈرکے خاندان Latidae میں catadromous مچھلی کی ایک قسم ہے۔ یہ نسل جنوبی ایشیا سے لے کر پاپوا نیو گنی اور شمالی آسٹریلیا تک ہند-مغربی بحر الکاہل کے علاقے میں وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے۔
باررامونڈی کوئنز لینڈ آسٹریلیا کے راک ہیمپٹن Rockhampton علاقے کی ایک قدیم آسٹریلوی آبائی زبان سے لیا گیا لفظ ہے جس کا مطلب ہے "بڑی جسامت والی دریا کی مچھلی”۔کیونکہ یہ مچھلی آسٹریلیا کے سمندروں کے ساتھ ساتھ وہاں کے دریاؤں میں بھی پائی جاتی ہے۔
زیادہ تر بارامونڈی مچھلیاں سلسلہ وار ہوتی ہیں، یعنی اپنی جنس کی تبدیلی پیدائش اور بڑے ہونے کے بعد کرتی ہیں – بعد کی زندگی میں "مادہ” مچھلی بننے سے پہلےوہ اپنی زندگی کا آغاز "نر” مچھلی کے طور پر کرتی ہیں۔ ایک CDU PhD کے امیدوار برائن رابرٹس Brien Roberts کی طرف سے کی گئی تحقیق نے دریافت کیا ہے کہ تیزی سے بڑھنے والی بارامونڈی مچھلی اپنی چھوٹی عمر میں جنس تبدیل کر دیتی ہے۔
حیاتیات میں ایسا رویہ جس میں ایک ہی جاندار کے اندر دونوں (زنانہ/مردانہ) خصوصیت پائی جائیں اور کوئی جاندار بیک وقت دونوں مردانہ اور جنسی اعضاء اپنے جسم میں رکھے اس طرح کا رویہ بین صنفیت یا ذو صنفی hermaphroditism کہلاتا ہے۔
اسی طرح بین صنفی یعنی ہرمافروڈائٹ hermaphrodite ایک ایسا جاندار (پودا یا جانور) ہوتا ہے جس میں نر اور مادہ دونوں تولیدی اعضاء ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر اکثر پودے بین صنفی ہوتے ہیں۔ ایک ہرمافروڈائٹ پودے کے میں سٹیمینیٹ staminate (پودے کا مردانہ حصہ) اور کارپیلیٹ carpellate (پودے کا زنانہ حصہ) دونوں اعضاء ہوتے ہیں۔ جانوروں میں جیسے کچھ جاندار پلمونیٹ pulmonate اور اوپیسٹوبرانچ opisthobranch گھونگھے اور سلگ** slugs **اپنی جنسی تولید میں نر یا مادہ دونوںکے طور پر کام کر سکتے ہیں۔
کون کون سے جانور اپنی بین صنفیت hermaphroditism رویہ کو استعمال کرتے ہیں؟
ہرمافروڈیٹک جانور – زیادہ تر غیر فقاری جانور ہوتے ہیں جیسے کچھ کیڑے، برائوزون bryozoans (کائی کے جانور)، ٹریمیٹوڈس trematodes (فلوک ایک طرح کا چپٹا کیڑا)، گھونگے، سلگس slugs ، اور بارنیکلز barnacles سمندری کیڑا – جو عام طور پر پرطفیلیے ہوتے ہیں۔ یہ تمام جانور ایک آہستہ چلنے والے اور مستقل طور پر کسی دوسرے جانور یا پودے سے جڑے ہوتے ہیں۔
لیکن بعض مچھلیوں میں بھی اسی رویہ کا اظہار ہوتا ہے، جیسے یہ بارا مونڈی مچھلی ہے۔
چارلس ڈارون یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی امیدوار کی نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بارامونڈی میں سیکس سوئچنگ کا وقت عمر سے زیادہ سائز سے متعلق ہے۔
زیادہ تر بارا مونڈی اپنی زندگی کا آغاز ایک نر مچھلی کے طور پر کرتے ہیں، پھر بعد کی زندگی میں مادہ مچھلی میں تبدیل ہو جاتی ہیں – یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر بڑے ‘میٹریز meterys’ ‘ فی میل ہوتی ہیں۔ یہ بڑے سائز کی فی میل ان مچھلیوں میں اب تک کی سب سے قیمتی افزائش نسل کرنے والی مچھلیاں ہوتی ہیں۔ ایک چھوٹی مادہ بارامونڈی مچھلی ہونے کا ارتقائی فائدہ محدود ہے، کیونکہ ایک بڑی مادہ زیادہ تعداد میں انڈے پیدا کر سکتی ہے، اور اپنے جینز کو منتقل کرنے میں زیادہ کامیاب ہو گی۔ (مسٹر برائن رابرٹس، چارلس ڈارون یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی کے امیدوار)
انہوں نے کہا کہ "تیزی سے بڑھنے والا بیرا مونڈی ایک سست رفتاری سے بڑھنے والی مچھلی کے مقابلے میں اپنی چھوٹی عمر میں جنس تبدیل کر دے گی ، کیونکہ یہ تیزی سے ‘ اپنی مخصوص حد ‘ کے سائز تک پہنچ جائے گی۔ اور اپنی جنس تبدیل کردے گی”
مزید معلومات آپ اس لنک سے لے سکتے ہیں
ایم بی بی ایس 2024 میں داخلہ لینے والی طلباء کی حوصلہ افزائی
پروفیسر صالحہ رشید ، سابق صدر شعبہ عربی و فارسی ، الہ آباد یونیورسٹی نے گذشتہ ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو...