کیموفلاج (Camouflage) روپ بدلنا، بھیس بدل لینا، تبدیلی شکل وغیرہ کو کہتے ہیں اور یہ عمل مختلف جانوروں میں بہت دیکھتا جاتا ہے۔ اسکو خفیہ رنگ cryptic coloration بھی کہتے ہیں۔ یہ کوئی جانور یا تو مدافعاتی نظام کے طور پر اپناتا ہے یا پھر ایک ایسا حربہ ہے جو کوئی بھی جانور اپنی ظاہری شکل و صورت چھپانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، تاکہ وہ دوسرے جانوروں کو شکار کرسکیں۔ عموما اسطرح وہ اپنا بہروپ بدل کر اپنے ارد گرد کے ماحول سے ہم آہنگ ہوجاتے ہیں۔ جاندار ، کیموفلاج کو اپنا کر اپنے مقام، اپنے ظاہری جسم اور اپنی نقل و حرکت کو چھپا کر اپنے آپ کو بالکل جیسے "غیر مرئی " کیفیت میں لے آتے ہیں۔ اسطرح ایک شکاری، اپنے شکار کو پکڑنے میں کامیاب ہوسکتا ہے یا پھر کوئی جانور اپنے شکاریوں سے اپنی جان بچا سکتا ہے۔
کیموفلاج چار طریقے سے جاندار اپناتے ہیں یعنی اسکے چار بنیادی طریقے ہوتے ہیں۔
1۔رنگوں کی شناخت چھپانا Concealing coloration
2۔ رنگوں میں خلل ڈالنا Disruptive coloration
3- بھیس بدلنا یا کسی دوسرے جاندار کا بہروپ اپنانا Disguise
4۔ کسی دوسرے جاندار کی نقالی کرنا mimicry
زیر نظر تصویر میں جنگلی الو کی ایک قسم جسکو screech owl کہا جاتا ہے، اس نے کمال مہارت سے اپنے آپ کو ایک درخت کے تنے سے کیموفلاج کیا ہوا ہے، تاکہ اسکا شکار اسکو دیکھ کر دھوکہ کھاجائے اور وہ اسکو با سانی پکڑسکے۔