جنتا دربار کے زیرِ اہتمام ایک پُر وقار شعری نشست برمکان بابو بھائی کبیر نگر، بابر پور،دہلی۔94 میں منعقد ہوئی
جس کی صدارت دنیائے ادب کے ممتاز قلمکار،ادیب و عالمی شہرت یافتہ شاعر احمد علی برقیؔ اعظمی نے کی۔جبکہ نظامت کے فرائض ممتاز شاعر سرفراز احمد فراز دھلوی نے بخوبی انجام دئے ۔
مدعو شعرا میں سیف سحری،ایڈووکیٹ ناصر عزیز، جاوید مشیری،شاھد گڑبڑ،چندر واحد،ماسٹر نثار احمد،سرتاج امروہوی ،دانش ایّوبی،اسلم جاوید، فرید احساس وغیرہ نے اپنے دلنشین اشعار سے سامعین اور شعرا کو محظوظ فرمایا۔
کچھ منتخب اشعار حسب ذیل ہیں۔
گردشِ دوراں سے ہو جاتا ہے برقی ؔبے نیاز
روئے زیبا پر کسی کے جب بھی آجاتا ہے دِل
(احمد علی برقیؔ اعظمی)
سازشیں ہیں بہت مٹانے کی
پھر بھی اُردو زبان باقی ہںے
(سیف سحری)
خودی کے نقش دلوں سے مٹائے جاتے ہیں
یہ مدرسہ ہے یاں انساں بنائے جاتے ہیں
(ماسٹر نثار احمد)
ہمیں یقین ہے منزِل ہمیں کو مِلتی فراز
نگاہِ ناز میں ہم بھی جو معتبر ہوتے
(سرفراز احمد فراز دھلوی)
محبّت کے رستے نہ ہموار ہوں گے
اگرچہ مبلغ ہی عیار ہوں گے
(اسلم جاوید)
چاند جب آیا دریچے میں تو یارو یوںہوا
سلسلے سب رُک گئے دِل ہاتھ سے جاتا رہا
(سرتاج امروہوی )
پتّھر پڑے ہیں عقل پہ گڑبڑ تری بتا
اآئینے بیچتا ہے تو اندھوں کے شہر میں
(شاھد گڑبڑ)
مہمانان میں الیاس سیفی،دلشاد قریشی،صابر بھائی ،ناصر بھبھائی ،سعید بھائی ،چاند بھائی ،صادق بھائی ،آفتاب بھائی،نعیم بھائی ،سلمان بھائی ،عارف بھائی ،سدیش بھائی ، ،علی حسن،ظہیر،شمشاد،حاجی نسیب عالم،سرتاج احمد،شاہنواز حسین(بلاک پریسیڈینٹ) محسن منسوری،محمد معراج وغیرہ آخیر تک شرکت کی۔
نشست کے اختتام پر بابو بھائی (سماج سیوی) نے تمام حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا۔