سلسلہ:جانداروں کی بہروپیت اور اداکاری کا( Camoflouge & Mimicry)
بہت سارے جاندار چرند پرند سمندری و زمینی مخلوق حتی کہ کئی پودے اور پھول بھی اپنے بچائو اور شکار کے لئیے قدرت کی طرف سے دئیے گئے قدرتی ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ جب کوئی جانور جان بچانے کے لئیے اپنے ماحول کے مطابق اپنے رنگ کو تبدیل کرلے یا ڈھال لے تو اسے Camouflage کہتے ہیں۔ اسی طرح کوئی جاندار اپنے جسم کے حصوں کو استعمال کرتے ہوئے کسی اور جاندار کی اداکاری کرے یا بہروپیت دھارے تو اسے Mimicry کہتے ہیں ۔ دونوں کا مقصد جان بچانا یا شکار کرنا ہے۔
آئیے سلسلہ شروع کرتے ہیں۔
1. کیڑے Insects (پہلا حصہ)
چند کیمو فلاج کیڑے۔
1.Thorn Bug:
سائوتھ امریکہ کے زیادہ بارش والے علاقوں(Tropical region), میکسیکو اور امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں پایا جاتا ہے جہاں ہمیشہ درجہ حرارت صفر ڈگری سے اوپر رہے۔ کانٹے دار شکل اسے جانوروں سے بچاتی ہے یہ انسانوں کو نہیں کاٹتا لیکن پودوں کا رس چوس کر نقصان پہنچاتا ہے۔
2.Leaf Insect:
ایک بے ضرر کیڑا جو جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا (انڈونیشیا ، ملائیشیا ویت نام وغیرہ) سمیت آسٹریلیا کے کچھ علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ خاص بہت اس کا پودے کے پتے کی شکل جیسا ہونا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ چلتا بھی ایسے ہے جیسے پتا ہوا کی وجہ سے اڑ رہا ہو، جانور اسے پتا سمجھ کر چھوڑ دیتے۔
3. Giant Swallowtail Caterpillar:
شمالی امریکہ کی سب سے بڑی تتلی کا لاروا ، جو پرندے کی بیٹھ (Dropping) کی طرح لگتا ہے اور اس طرح اپنی جان بچاتا ہے۔
4. Stick Bug
پودے کی سوکھی ٹہنیوں کی طرح نظر آتا ہے ۔ یہ بےضرر کیڑا گرم علاقے کا ہے اور زیادہ تر سائوتھ ایسٹ ایشیا کے ممالک، سائوتھ امریکہ اور آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔ ایشیا کے سب سے بڑے جزیرے Borneo میں تو اسکئ 300 نسلیں دریافت ہوچکی ہیں۔
5. Orchid Mantis
یہ کیڑا سائوتھ ایسٹ ایشین ملکوں میں ہی (انڈونیشیا، ملایشیا ویتنام وغیرہ) میں پایا جاتا ہے۔ Mantis کیڑے دنیا کے بہادر ترین کیڑے ہیں ۔
6. Dead Leaf Butterfly
انڈیا ، بنگلہ دیش، بھوٹان, تھائی لینڈ تائیوان میں پائی جاتی ہے جو ضرورت پڑنے پر مردہ بن کر ایک سوکھے پتے کی طرح گر جاتی ہے۔ اسے 2000 میں پاکستان میں بھی دیکھا گیا تھا۔
7. Common Baron Caterpillar
یہ سری لنکا ، انڈیا اور سائوتھ ایشیائی ممالک میں پایا جاتا ہے۔ پتے کے جسم میں زبردست غائیب ہوجاتا ہے۔
8. Buff Tip Moth
خطرے کے وقت اپنے آپ کو ایسےکرلیتا ہے جیسے لکڑی کا کوئی چھوٹا سا ٹکڑا (Piece) ہو۔ ایشیا اور یورپ میں پایا جاتا ہے۔
9. Wrap Around Spider
آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے ۔ اپنی لمبی ٹانگوں اور چپٹے جسم سے خود کو درخت کی ٹہنی کے اردگرد گھما(Wrap) لیتا ہے .
10. Mottle Sand Grasshopper
امریکہ اور کیںنیڈا کے گھاس کے خشک میدانوں میں پایا جاتا ہے۔ اپنے جسم کو مٹی اور ریت کے زروں کے رنگ کے مطابق Match کرنا جانتا ہے۔ یہ ٹڈا مقامی فصلوں خصوصاً گندم کے لئیے بڑا نقصان دہ ہے۔
چند میمکری کیڑے ۔
11. Snake-Mimic Caterpillar
یہ ایک Hawk-Moth پتنگے کا بچہ ہے جو امازون کے جنگلوں میں ملتا ہے۔ انسانوں کو کچھ نہیں کہتا لیکن قریب آنے والے دوسرے جانوروں اور کیڑوں کو ضرور ڈراتا ہے کہ جیسے یہ ایک زہریلا سانپ ہے زرا بچ کے رہنا !
12. Owl Butterfly
میکسیکو اور سائوتھ امریکہ کے جنگلوں میں پائی جاتی ہے۔ اسکے پر دوسری جانب سے دیکھیں تو الو کی شکل کی طرح لگتے ہیں اور دوسرے کیڑوں کو خوفزدہ کردیتے ہیں۔
13.Pseudo Scorpion
سو ڈو سکارپئین ، انتہائی چھوٹے کیڑا ہوتا ہے جو بچھو کئ طرح نظر آتا ہے اور اکثر لوگ اسے مکڑی یا بچھو کا بچہ سمجھ کے مار ڈالتے ہیں حالانکہ یہ انسان دوست کیڑا ہے اور اپنے ڈرائونے جسم سے چیونٹیوں اور دوسرے نقصان دہ کیڑوں کو بھگاتا ہے۔
14.Ant Mimicing Spider
جی ہاں یہ چیونٹی نہیں بلکہ مکڑا ہے جو چیونٹی کی طرح اپنا بہروپ دھار لیتا ہے۔اور یہ ایسے کیڑوں اور پرندوں سے بچنے کے لئیے کرتا ہے۔ یہ سپائیڈر افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں موجود ہیں۔
15.Wasp Beetle
دیکھنے میں بظاہر کسی خطرناک بھڑ (Wasp) کی طرح نظر آتی ہے لیکن بالکل بے ضرر کیڑا ہے۔ یہ اپنی چال بھی بھڑ جیسی چلتی ہے تاکہ پولن اکٹھا کرتے وقت کوئی دوسرا کیڑا اسے نہ چھیڑے۔ یہ انگلینڈ کے باغات میں عام ملتی ہیں۔
16.Lady Bug Mimicking Spider
آپ Lady Bug جسے پنجابی میں بچے ووٹی کہہ کر کھیلتے ہیں، سے خوب واقف ہونگے لیکن یہ تصویر دراصل ایک مکڑی کی ہے جو Lady bug کا روپ دھار لیتی ہے۔ اصل میں بہت سارے پرندے Lady bug نہیں کھاتے کیونکہ انکا گوشت انکے لئیے کڑوا اور بدمذہ ہےمزہ ہے۔ Spider اس بات کو خوب جانتا ہے اور خطرے کے وقت روپ بدل لیتا ہے۔
17. Humming Bird moth
آپ نے Humming Bird کا نام تو سنا ہوگا جو اڑتے اڑتے اپنی چونچ سے پھولوں کا رس چوستا ہے۔ یہ پتنگا بھی بالکل وہی کام کرتا ہے لیکن سائز میں چھوٹا ہے پر اڑتے وقت پہچان کرنا مشکل ہوتی ہے کہ آیا یہ پرندہ ہے یا کیڑا۔ اسی کشمکش میں پرندے اسے ہاتھ نہیں لگاتے ۔ یہ نارتھ امریکہ میں پایا جاتا ہے اور اسے ڈھونڈنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...